22-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

مخصوص اعمال برائے انیسویں شب (رمضان)

تفصیل:

انیسویں رمضان کی رات کے چند ایک اعمال ہیں:

ماہ رمضان کی اکیسویں شب سو مرتبہ یہ کلمات دہرائے

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّي وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ

ترجمہ:

بخشش چاہتاہوں اﷲ سے جو میرا رب ہے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

ماہِ رمضان کی انیسویں شب یہ کلمات سو مرتبہ دہرائے

اللّٰهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ

ترجمہ:

اے معبود: لعنت فرما امیرالمومنینؑ کے قاتلین پر

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

یہ دعا پڑھے کہ جو انیسویں شب کے لئے مشھور ہے۔

یَا ذَا الَّذِی کانَ قَبْلَ کُلِّ شَیْئٍ، ثُمَّ خَلَقَ کُلَّ شَیْئٍ، ثُمَّ یَبْقی وَیَفْنی کُلُّ شَیْئٍ یَا ذَا الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْئٌ، وَیَا ذَا الَّذِی لَیْسَ فِی السَّمٰوَاتِ الْعُلی، وَلاَ فِی الْاَرَضِینَ السُّفْلی، وَلاَ فَوْقَھُنَّ وَلاَ تَحْتَھُنَّ وَلاَ بَیْنَھُنَّ إلہٌ یُعْبَدُ غَیْرُھُ، لَکَ الْحَمْدُ حَمْداً لاَ یَقْوی عَلَی إحْصائِہِ إلاَّ ٲَ نْتَ، فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ صَلاۃً لاَ یَقْوی عَلَی إحْصائِہا إلاَّ ٲَنْتَ۔

ترجمہ:

اے وہ جو ہر چیز سے پہلے موجود تھا پھر ہر ایک چیز کو پیدا کیا تو وہ جو باقی رہے گا اور ہر چیز فنا ہو جائے گی اے وہ جس کی مانند کوئی چیز نہیں اے وہ جو نہ بلند آسمانوں میں ہے اور نہ پست ترین زمینوں میں ہے اور نہ ان کے اوپر اور نہ ان کے نیچے ہے اور نہ درمیان میں ہے وہ معبود جس کے سوا کوئی معبود نہیں تیرے لئے حمد ہے وہ حمد کہ کوئی اسے شمار نہ کر سکے سوائے تیرے پس حضرت محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما وہ رحمت کہ کوئی اسے شمار نہ کر سکے سوائے تیرے ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل:

یہ دعا بھی پڑھے

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِيْمَا تَقْضِيْ وَتَقْدِرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ وَفِيْمَا تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَكِيْمِ فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضَآءِ الَّذِيْ لَايُرَدُّوَلَا يُبَدَّلُ اَنْ تَكْتُبَنِيْ مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ اَلْمَبْرُ وْرِ حَجُّھُمُ الْمَشْكُوْرِ سَعْيُھُمُ الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُھُمْ اَلْمُكَفِّرَ عَنْھُمْ سَيِاّٰ تُھُمْ وَاجْعَلْ فِيْمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُاَنْ تُطِيْلَ عُمْرِيْ وَتُوَسِّعَ عَلَيَّ فِيْ رِزْقِيْ

ترجمہ:

خداوندا قرار دے اس شئے میں کہ جو تو معین و مقرر کرتا ہے۔ حتمی احکام میں سے ان چیزوں میں کہ جن کا تو فیصلہ کرتا ہے حکیمانہ باتوں میں سے شب قدر میں اس فیصلہ میں جو مسترد نہیں ہوسکتا اور قابل تبدیلی نہیں ہے یہ کہ تو مجھے درج کردے حج کرنے والوں میں سے بیت الحرام کے جن کا حج قبول ہے اور جن کی کوشش قابل اعتراف ہے اور گناہ بخش دیئے گئے ہیں اور ان کی غلطیوں کا کفارہ ہوگیاہے اور قرار دے اس شئے میں جس کا تو فیصلہ کرتا ہے اور مقرر کرتا ہے یہ کہ میری عمر طولانی ہے اور میرے رزق میں وسعت وفراخی عطا کر

حوالہ: مفاتیح الجنان