Columbus , US
25-04-2024 |17 Shawwāl 1445 AH

پندرہویں رمضان کی رات (رمضان)

تفصیل:

اس کاشمار بابرکت راتوں میں ہے اور اس میں چندایک اعمال ہیں

غسل کرے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

زیارت حضرت امام حسینؑ کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان

چھ رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ یٰسین ، سورہ ملک اور سورہ توحید کی تلاوت کرے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

سورکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے ، مقنعہ میں شیخ مفید (رح) نے امیرامومنین ؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص اس عمل کو بجا لائے تو حق تعالی کی طرف سے دس فرشتوں کو مقرر کیا جائے گا کہ وہ اس کے دشمنوں ﴿جن ہوں یاانسان ﴾ کو اس سے دور رکھیں۔ نیز اس کی موت کے وقت تیس فرشتے آئیں گے جو اس کو جہنم کی آگ سے بچانے کا بندوبست کریں گے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

امام جعفرصادق ؑ  سے پوچھا گیا کہ جو شخص پندرہویں رمضان کی رات ضریح امام حسین کے قریب ہو کر زیارت کرے تو اس کا ثواب کس قدر ہو گا؟ آپؑ نے فرمایا کہ جو شخص نماز عشاء کے بعد نافلہ شب کے علاوہ ضریح مبارک کے نزدیک دس رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے اور نمازسے فارغ ہو کر آتش جہنم سے خدائے تعالیٰ کی پناہ مانگے تو وہ اسے جہنم کی آگ سے آزادی عطا کرے گا ۔ وہ شخص قبل از مرگ خواب میں ایسے ملائکہ کو دیکھے گا جو اس کوجنت کی بشارت اور جہنم سے امان کی خوشخبری دے رہے ہوں گے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان