Columbus , US
23-11-2024 |22 Jumādá al-ūlá 1446 AH

پندرھویں جمادی الاوّل (جمادی الاوّل)

تفصیل:

۶۳ ھ میں 15 جمادی الاول کو امیرالمؤمنین علیہ السلام جنگ جمل میں غالب آئے اور بصرہ فتح ہوا، اسی سال اسی دن امام زین العابدینؑ کی ولادت باسعادت ہوئی ،پس اس دن ان ہر دو بزرگواروں کی زیارت پڑھنا مناسب ہے۔

زیارت ِ امیر المؤمنینؑ (زیارتِ امین اللہ)

السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَمِيْنَ اللّٰهِ فِيْ اَرْضِهٖ وَ حُجَّتَهٗ عَلٰي عِبَادِهٖ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَمِيْرَ الْمُوْمِنِيْنَ‏ اَشْهَدُ اَنَّكَ جَاهَدْتَ فِي اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ وَ عَمِلْتَ بِكِتَابِهٖ وَ اتَّبَعْتَ سُنَنَ نَبِيِّهٖ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ‏ حَتّٰي دَعَاكَ اللّٰهُ اِلٰي جِوَارِهٖ فَقَبَضَكَ اِلَيْهِ بِاخْتِيَارِهٖ‏ وَ اَلْزَمَ اَعْدَآءَكَ الْحُجَّةَ مَعَ مَا لَكَ مِنَ الْحُجَجِ الْبَالِغَةِ عَلٰي جَمِيْعِ خَلْقِهٖ‏ اَللّٰهُمَّ فَاجْعَلْ نَفْسِيْ مُطْمَئِنَّةً بِقَدَرِكَ رَاضِيَةً بِّقَضَآئِكَ مُوْلَعَةً بِذِكْرِكَ وَ دُعَآئِكَ‏ مُحِبَّةً لِصَفْوَةِ اَوْلِيَآئِكَ مَحْبُوْبَةً فِيْ اَرْضِكَ وَ سَمَآئِكَ صَابِرَةً عَلٰي نُزُوْلِ بَلَآئِكَ‏ شَاكِرَةً لِّفَوَاضِلِ نَعْمَآئِكَ ذَاكِرَةً لِّسَوَابِغِ اٰلَآئِكَ مُشْتَاقَةً اِلٰي فَرْحَةِ لِقَآئِكَ مُتَزَوِّدَةًنِالتَّقْوٰي لِيَوْمِ جَزَآئِكَ‏ مُسْتَنَّةً بِسُنَنِ اَوْلِيَآئِكَ مُفَارِقَةً لِاَخْلَاقِ اَعْدَآئِكَ مَشْغُوْلَةً عَنِ الدُّنْيَا بِحَمْدِكَ وَ ثَنَآئِكَ‏ اَللّٰهُمَّ اِنَّ قُلُوْبَ الْمُخْبِتِيْنَ اِلَيْكَ وَاٰلِهَةٌ وَّ سُبُلَ الرَّاغِبِيْنَ اِلَيْكَ شَارِعَةٌ وَّ اَعْلَامَ الْقَاصِدِيْنَ إِلَيْكَ وَاضِحَةٌ وَ اَفْئِدَةَ الْعَارِفِيْنَ مِنْكَ فَازِعَةٌ وَّ اَصْوَاتَ الدَّاعِيْنَ اِلَيْكَ صَاعِدَةٌ وَّ اَبْوَابَ الْاِجَابَةِ لَهُمْ مُفَتَّحَةٌ وَ دَعْوَةَ مَنْ نَاجَاكَ مُسْتَجَابَةٌ وَّ تَوْبَةَ مَنْ اَنَابَ اِلَيْكَ مَقْبُوْلَةٌ وَ عَبْرَةَ مَنْ بَكٰي مِنْ خَوْفِكَ مَرْحُوْمَةٌ وَّ الْاِغَاثَةَ لِمَنِ اسْتَغَاثَ بِكَ مَوْجُوْدَةٌ وَ الْاِعَانَةَ لِمَنِ اسْتَعَانَ بِكَ مَبْذُوْلَةٌ وَ عِدَاتِكَ لِعِبَادِكَ مُنْجَزَةٌ وَّ زَلَلَ مَنِ اسْتَقَالَكَ مُقَالَةٌ وَّ اَعْمَالَ الْعَامِلِيْنَ لَدَيْكَ مَحْفُوْظَةٌ وَّ اَرْزَاقَكَ اِلٰي الْخَلَآئِقِ مِنْ لَدُنْكَ نَازِلَةٌ وَ عَوَاْئِدَ الْمَزِيْدِ اِلَيْهِمْ وَاصِلَةٌ وَّ ذُنُوْبَ الْمُسْتَغْفِرِيْنَ مَغْفُوْرَةٌ وَّ حَوَآئِجَ خَلْقِكَ عِنْدَكَ مَقْضِيَّةٌ وَّ جَوَآئِزَ السَّآئِلِيْنَ عِنْدَكَ مُوَفَّرَةٌ وَ عَوَآئِدَ الْمَزِيْدِ مُتَوَاتِرَةٌ وَّ مَوَآئِدَ الْمُسْتَطْعِمِيْنَ مُعَدَّةٌ وَ مَنَاهِلَ الظِّمَآءِ مُتْرَعَةٌ اَللّٰهُمَّ فَاسْتَجِبْ دُعَآئِيْ وَ اقْبَلْ ثَنَآئِي وَ اجْمَعْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَ اَوْلِيَآئِيْ‏ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّ عَلِيٍّ وَّ فَاطِمَةَ وَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ‏ اِنَّكَ وَلِيُّ نَعْمَآئِي وَ مُنْتَهٰي مُنَايَ وَ غَايَةُ رَجَآئِي فِيٓ مُنْقَلَبِيْ وَ مَثْوَايَ‏ اَنْتَ اِلٰهِيْ وَ سَيِّدِي وَ مَوْلَايَ اغْفِرْ لِاَوْلِيَآئِنَا وَ كُفَّ عَنَّا اَعْدَآءَنَا وَ اشْغَلْهُمْ عَنْ اَذَانَا وَ اَظْهِرْ كَلِمَةَ الْحَقِّ وَ اجْعَلْهَا الْعُلْيَا وَ اَدْحِضْ كَلِمَةَ الْبَاطِلِ وَ اجْعَلْهَا السُّفْلٰٓي اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے امین اور اس کے بندوں پر اس کی حجت سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے سردار میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کا حق ادا کیا اس کی کتاب پر عمل کیا اور اس کے نبیؐ کی سنتوں کی پیروی کی خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آلؑ پر پھر خدا نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا اپنے اختیار سے آپ کی جان قبض کر لی اور آپ کے دشمنوں پر حجت قائم کی جبکہ تمام مخلوق کے لئے آپ کے وجود میں بہت سی کامل حجتیں ہیں اے اللہ میرے نفس کو ایسا بنا کہ تیری تقدیر پر مطمئن ہو تیرے فیصلے پر راضی و خوش رہے تیرے ذکر کا مشتاق اور دعا میں حریص ہو تیرے برگزیدہ دوستوں سے محبت کرنے والا تیرے زمین و آسمان میں محبوب و منظور ہو تیری طرف سے مصائب کی آمد پر صبر کرنے والا ہو تیری بہترین نعمتوں پر شکر کرنے والا تیری کثیر مہربانیوں کو یاد کرنے والا ہو تیری ملاقات کی خوشی کا خواہاں یوم جزا کے لئے تقوی کو زاد راہ بنانے والا ہو تیرے دوستوں کے نقش قدم پر چلنے والا تیرے دشمنوں کے طور طریقوں سے متنفر و دور اور دنیا سے بچ بچا کر تیری حمد و ثناء میں مشغول رہنے والا ہو۔ پھر اپنا رخسار قبر مبارک پر رکھا اور فرمایا: اے معبود! بے شک ڈرنے والوں کے قلوب تیرے لئے بے تاب ہیں شوق رکھنے والوں کے لئے راستے کھلے ہوئے ہیں تیرا قصد کرنے والوں کی نشانیاں واضح ہیں معرفت رکھنے والوں کے دل تجھ سے کانپتے ہیں تیری بارگاہ میں دعا کرنے والوں کی آوازیں بلند ہیں اور ان کے لئے دعا کی قبولیت کے دروازے کھلے ہیں تجھ سے راز و نیاز کرنے والوں کی دعا قبول ہے جو تیری طرف پلٹ آئے اس کی توبہ منظور و مقبول ہے تیرے خوف میں رونے والے کے آنسوؤں پر رحمت ہوتی ہے جو تجھ سے فریاد کرے اس کے لئے داد رسی موجود ہے جو تجھ سے مدد طلب کرے اس کو مدد ملتی ہے اپنے بندوں سے کیے گئے تیرے وعدے پورے ہوتے ہیں تیرے ہاں عذر خواہوں کی خطائیں معاف اور عمل کرنے والوں کے اعمال محفوظ ہوتے ہیں مخلوقات کے لئے رزق و روزی تیری جانب سے ہی آتی ہے اور ان کو مزید عطائیں حاصل ہوتی ہیں طالبان بخشش کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ساری مخلوق کی حاجتیں تیرے ہاں سے پوری ہوتی ہیں تجھ سے سوال کرنے والوں کو بہت زیادہ ملتا ہے اور پے در پے عطائیں ہوتی ہیں کھانے والوں کیلئے دستر خوان تیار ہے اور پیاسوں کی خاطر چشمے بھرے ہوئے ہیں اے معبود ! میری دعائیں قبول کر لے اس ثناء کو پسند فرما مجھے میرے اولیاء کے ساتھ جمع کر دے کہ واسطہ دیتا ہوں محمدؐ و علیؑ و فاطمہ(س) و حسنؑ و حسینؑ کا بے شک تو مجھے نعمتیں دینے والادنیاو آخرت میں میری آرزوؤں کی انتہا ء میری امیدوں کا مرکز۔ تو میرا معبود میرا آقا اور میرا مالک ہے ہمارے دوستوں کو معاف فرما دشمنوں کو ہم سے دور کر ان کو ہمیں ایذا دینے سے باز رکھ کلمہ حق کا ظہور فرما اور اسے بلند قرار دے کلمہ باطل کو دبا دے اور اس کو پست قرار دے کہ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

زیارتِ امام زین العابدینؑ

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اَئِمَّةَ الْھُدٰي اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اَھْلَ التَّقْوٰی اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اَ يُّھَا الْحُجَجُ عَلٰي اَھْلِ الدُّنْيَا اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اَ يُّھَا الْقُوَّامُ فِي الْبَرِيَّةِ بِالْقِسْطِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اَھْلَ الصَّفْوَةِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اٰلَ رَسُوْلِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ اَھْلَ النَّجْوٰی اَشْھَدُ اَ نَّكُمْ قَدْ بَلَّغْتُمْ وَنَصَحْتُمْ وَصَبَرْتُمْ فِيْ ذَاتِ اللّهِ وَكُذِّبْتُمْ وَاُسِیْٓءَ اِلَيْكُمْ فَغَفَرْتُمْ وَاَشْھَدُ اَ نَّكُمُ الْاَئِمَّةُ الرَّاشِدُوْنَ الْمُھْتَدُوْنَ وَاَنَّ طَاعَتَكُمْ مَفْرُوْضَةٌ وَاَنَّ قَوْلَكُمُ الصِّدْقُ وَاَ نَّكُمْ دَعَوْتُمْ فَلَمْ تُجَابُوْا وَاَمَرْتُمْ فَلَمْ تُطَاعُوْا وَاَ نَّكُمْ دَعَآئِمُ الدِّيْنِ وَاَرْكَانُ الْاَرْضِ لَمْ تَزَالُوْا بِعَيْنِ اللّهِ يَنْسَخُكُمْ مِنْ اَصْلَابِ كُلِّ مُطَھَّرٍ وَّيَنْقُلُكُمْ مِنْ اَرْحَامِ الْمُطَھَّرَاتِ لَمْ تُدَنِّسْكُمُ الْجَاھِلِيَّةُ الْجَھْلَآئُ وَلَمْ تَشْرَكْ فِيْكُمْ فِتَنُ الْاَھْوَآئِ طِبْتُمْ وَطَابَ مَنْبَتُكُمْ مَنَّ بِكُمْ عَلَيْنَا دَيَّانُ الدِّيْنِ فَجَعَلَكُمْ فِيْ بُيُوْتٍ اَذِنَ اللّهُ اَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيْھَا اسْمُهٗ وَجَعَلَ صَلٰوتَنَا عَلَيْكُمْ رَحْمَةً لَنَا وَكَفَّارَةً لِذُ نُوْبِنَا اِذِ اخْتَارَكُمُ اللّهُ لَنَا وَطَيَّبَ خَلْقَنَا بِمَا مَنَّ عَلَيْنَا مِنْ وِّلَايَتِكُمْ وَكُنَّا عِنْدَهُ مُسَمِّيْنَ بِعِلْمِكُمْ مُعْتَرِفِيْنَ بِتَصْدِيْقِنَا اِيَّاكُمْ، وَھٰذَا مَقَامُ مَنْ اَسْرَفَ وَاَخْطَاَ وَاسْتَكَانَ وَاَقَرَّ بِمَا جَنٰي وَرَجٰی بِمَقَامِهِ الْخَلَاصَ وَاَنْ يَسْتَنْقِذَهُ بِكُمْ مُسْتَنْقِذُ الْھَلْكٰي مِنَ الرَّدٰي فَكُوْنُوْا لِيْ شُفَعَآئَ فَقَدْ وَفَدْتُ اِلَيْكُمْ اِذْ رَغِبَ عَنْكُمْ اَھْلُ الدُّنْيَا وَاتَّخَذُوْا اٰيَاتِ اللّهِ ھُزُوًا وَّاسْتَكْبَرُوْا عَنْھَا یَا مَنْ ھُوَ قَآئِمٌ لَّا یَسْھُوْ وَدَآئِمٌ لَّا یَلْھُوْ وَمُحِیْطٌ بِکُلِّ شَیْءٍ لَکَ الْمَنُّ بِمَا وَفَّقْتَنِیْ وَعَرَّفْتَنِیْ بِمَا اَقَمْتَنِیْ عَلَیْہِ اِذْ صَدَّ عَنْہُ عِبَادُکَ وَجَھِلُوْا مَعْرِفَتَہٗ وَاسْتَخَفُّوْا بِحَقِّہٖ وَمَالُوْٓا اِلٰی سِوَاہُ فَکانَتِ الْمِنَّۃُ مِنْکَ عَلَیَّ مَعَ اَقْوَامٍ خَصَصْتَھُمْ بِمَا خَصَصْتَنِیْ بِہٖ فَلَکَ الْحَمْدُ اِذْ کُنْتُ عِنْدَکَ فِیْ مَقَامِیْ ھٰذَا مَذْکُوْرًا مَکْتُوْبًا فَلَا تَحْرِمْنِیْ مَا رَجَوْتُ وَلَا تُخَیِّبْنِیْ فِیْمَا دَعَوْتُ بِحُرْمَۃِ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہِ الطَّاھِرِیْنَ وَصَلَّی اللّهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ  

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے صاحبان تقویٰ آپ پر سلام ہو جو دنیا والوں کے لیے خدا کی حجت اوردلیل ہیں آپ پر سلام ہو جو مخلوقات میں عدل وانصاف قائم کرنے والے ہو سلام ہو آپ پر اے صاحبان صفا آپ پر سلام ہو جو رسول اﷲؐ  کی آلؑ  پاک ہو آپ پر سلام ہو جو خدا کے رازداں ہو میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ سب نے بہترین تبلیغ کی اورنصیحت فرمائی آپ نے خدا کی راہ میں صبر کیا اور جب آپ کو جھٹلایا گیااور آپ سے برا سلوک کیا گیا تو آپ نے درگذر کیا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ سب ہدایت یافتہ و ہدایت دینے والے امام ہیں یقینا آپکی اطاعت واجب ہے اور آپکا قول برحق ہے بے شک آپ نے دعوت دی اور اسے قبول نہیں کیا گیا آپ نے حکم دیا تو اطاعت نہ کی گئی سب دین کے ستون اورہمیشہ سے زمین کے رکن ہیں خدا کی نگہداری میں آپ سب پاک و طاہر صلبوں سے پاک و پاکیزہ رحموں میں منتقل ہوئے ہیں آپ جاہلوں کی جاہلیت سے آلودہ نہیں ہوئے اور خواہشات نفسانی کے فتنے آپ پر اثر نہیں ڈال سکے آپ کی اصل پاک ہے جزا دینے والے نے آپ کے ذریعے ہم پر احسان کیا پس اس نے آپ کو ان گھروں میں بھیجاجن کو خدا نے بلند کیا ان میں اس کا ذکرہوتا ہے اور ہمارادرود آپ کیلئے قرار دیا جو ہمارے لیے رحمت ہے اور ہمارے گناہوں کا کفارہ ہے کہ خدا نے آپ کو ہمارے لیے چنا آپ کی ولایت سے ہماری خلقت کو پاک کیا اور ہم پر احسان کیا ہے آپکے علم کا اعتراف اور تصدیق کرنے سے ہم اس کے ہاں قابل ذکر ہوگئے ہیں اور اب اس حرم میں وہ شخص آیا کھڑا ہے جو گنہگار خطا کار اور مسکین ہے اپنے گناہوںکا اقرارکرنے والا ہے اس جگہ اپنی نجات کا امیدوار ہے اور چاہتا ہے کہ آپ کی شفاعت سے خدا اس کو ہلاکت وبربادی سے بچائے پس آپ سب میرے شفیع بن جائیں میں آپ کی بارگاہ میں اس وقت آیا ہوں جب دنیا والے آپ سے دور ،انہوں نے آیات الہی کا مذاق اڑایا اور ان سے سرکشی کی ہے۔ اے وہ ذات جو قائم ہے جو بھولتا نہیں ہے اور وہ دائم ہے جو غافل نہیں ہوتا اور ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے تیرا احسان ہے جس کیساتھ تو نے مجھے توفیق دی اور زیارت کی معرفت بخشی کہ مجھے یہاں کھڑا کیا ہے جب تیرے بندے اس سے منحرف ہوگئے اس کی پہچان نہ کر پائے اس کے حق کو سبک سمجھ لیا اور غیر کی طرف مائل ہوگئے پھر مجھ پر تیرا فضل و کرم ہوا اور تو نے مجھ کو ان گروہوں کے ساتھ ملا دیا جن کو تو نے اپنے لئے خاص قرار دیا ہے پس حمد تیرے لیے ہے جب میں اس حرم میں ہوں مجھے تیرے ہاں یاد کیا گیا اور میرا نام لکھا گیا ہے پس مجھے میری آرزو سے محروم نہ فرما جو مانگتا ہوں اس میں ناکام نہ کر تجھے حضرت محمدؐ  اور ان کی آل پاکؑ  کا واسطہ ہے اور اﷲ حضرت محمدؐ وآل محمدؐ  پررحمت کرے ۔

حوالہ: مفاتیح الجنان