Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

اعمال لیلۃ الرغائب (رجب)

تفصیل:

واضح ہو کہ ماہ رجب کی پہلی شبِ جمعہ کو لیلۃ الرغائب ﴿رغبتوں والی رات﴾ کہا جاتا ہے اس شب کیلئے رسولخدا سے ایک نماز نقل ہوئی ہے کہ جس کے فضائل بہت زیادہ ہیں جنہیں سیدنے اقبال اور علامہ مجلسی نے اجازہ بنی زہرہ میںذکر کئے ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس نماز کی برکت سے کثیر گناہ معاف ہو جائیں گے اور قبر کی پہلی رات یہ نماز بحکم خدا خوبصورت بدن، خندہ چہرہ اور صاف و شیرین زبان کے ساتھ آکر کہے گی اے میرے حبیب خوشخبری ہو تجھے کہ تو نے ہر تنگی و سختی سے نجات پالی ہے وہ شخص پوچھے گا تو کون ہے؟خدا کی قسم میں نے تجھ سے خوبصورت اور شیرین کلام اور خوشبو والا کوئی نہیں دیکھا؟ وہ جواب دے گی میں تیری وہ نماز اور اس کا ثواب ہوں جو تونے فلاں رات فلاں ماہ اور فلاں سال میں پڑھی تھی آج میں تیرے حق کی ادائیگی کیلئے حاضر اور اس وحشت و تنہائی میں تیری ہمدم و غمخوار ہوں کل روز قیامت جب صور پھونکا جائے گا تو اس وقت میں تیرے سر پر سایہ کروں گی پس خوش و خرم رہ کہ خیر و نیکی کبھی تجھ سے دور نہیں ہوگی

 

اس با برکت نماز کی ترکیب یہ ہے کہ ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اور شب جمعہ میں مغرب و عشاء کے درمیان بارہ رکعت دو دو رکعت کر کے نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ  انا انزلناہ  اور بارہ مرتبہ  سورہ توحید  پڑھے ، فارغ ہو کر ستر مرتبہ کہے:

ستر مرتبہ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ  النِّبِّی الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰ لِہٖ

 

پھر سجدے میں جا کر ستر مرتبہ کہے:

سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَآئِکَۃِ وَالرُّوْحِ

 

سجدے سے سر اٹھا کر ستر مرتبہ کہے:

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیُّ الْاَعْظَمُ۔

 

پھر سجدے میں جائے اور ستر مرتبہ کہے:

سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَآئِکَۃِ وَالرُّوْحِ

 

ترجمہ:

ستر مرتبہ:

ائے معبود! رحمت نازل فرما نبیؐ اُمّی اور ان کی آل پر۔

 

پھر سجدے میں جا کر ستر مرتبہ کہے:

بے عیب پاک تر ہے وہ جو فرشتوں اور روحوں کا رب ہے۔

 

پھر سجدے سے سر اٹھا کر ستر پرتبہ کہے:

پالنے والے بخشش دے رحم فرما اور درگزر کر ان گناہوں سے جن کو تو جانتا ہے بیشک تو بلند تر بزرگ تر ہے

 

پھر سجدے میں جائے اور ستر مرتبہ کہے:

بے عیب پاک تر ہے وہ جو فرشتوں اور روحوں کا رب ہے۔

وضاحت / تفصیلات::

اس کے بعد اپنی حاجت بھی طلب کرے گا انشاء اﷲ تعالیٰ وہ پوری ہوگی۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 282