Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

پندرہ رجب کا دن (رجب)

تفصیل:

یہ بڑا ہی مبارک دن ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں :

(۱)      غسل کرے۔

 

(۲)      امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے، ابن ابی نصر سے روایت ہے کہ میں نے امام علی رضاؑ سے عرض کیا کہ میں کس مہینے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کروں ؟ آپ نے فرمایا، کہ پندرہ رجب، اور پندرہ شعبان کو یہ زیارت کیا کرو۔

 

(۳)      نمازحضرت سلمان بجالائے کہ جس کا ذکر رجب کی پہلے دن کے اعمال میں گذر چکا ہے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 290

تفصیل:

چار رکعت نماز دو دو رکعت کرکے پڑھے اور نماز کا سلام دینے کے بعد ہاتھ پھیلا کر کہے :

اَللّٰھُمَّ یَامُذِلَّ کُلِّ جَبَّارٍ وَیَا مُعِّزَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْتَ کَھْفِی حِیْنَ تُعْیِیْنِیْ الْمَذَاھِبُ وَاَنْتَ بَارِیُٔ خَلْقِی رَحْمَۃً بِیْ وَقَدْ کُنْتَ عَنْ خَلْقِی غَنِیًّا وَلَوْلَا رَحْمَتُکَ لَکُنْتُ مِنَ الْھَالِکِیْنَ وَاَنْتَ مُؤَیِّدِی بِالنَّصْرِ عَلٰی اَعْدَآئِیْ وَلَوْلَا نَصْرُکَ اِیَّایَ لَکُنْتُ مِنَ الْمَفْضُوْحِیْنَ یَامُرْسِلَ الرَّحْمَۃِ مِنْ مَعَادِنِھَا وَمُنْشِیْئَ الْبَرَکَۃِ مِنْ مَوَاضِعِھَا یَامَنْ خَصَّ نَفْسَہُ بِالشُّمُوْخِ وَالرَّفْعَۃِ فَاَوْلِیَآؤُہُ بِعِزِّہِ یَتَعَزَّزُونَ وَیَامَنْ وَضَعَتْ لَہُ الْمُلُوکُ نِیْرَ الْمَذَلَّۃِ عَلٰٓی اَعْنَاقِھِمْ فَھُمْ مِنْ سَطَوَاتِہٖ خَآئِفُونَ اَسْئَلُکَ بِکَیْنُوْنِیَّتِکَ الَّتِی اشْتَقَقْتَھَا مِنْ کِبْرِیَآئِکَ وَاَسْئَلُکَ بِکِبْرِیَآئِکَ الَّتِی اشْتَقَقْتَھَا مِنْ عِزَّتِکَ وَاَسْئَلُکَ بِعِزَّتِکَ الَّتِی اسْتَوَیْتَ بِھَا عَلٰی عَرْشِکَ فَخَلَقْتَ بِھَا جَمِیْعَ خَلْقِکَ فَھُمْ لَکَ مُذْعِنُوْنَ اَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاَھْلِ بَیْتِہِ۔

ترجمہ:

اے معبود! اے ہر سرکش کو سرنگوں کرنے والے اور مومنوں کو عزت دینے والے تو ہی میری پناہ ہے جب راستے مجھے تھکا کررکھ دیں اور تو ہی اپنی رحمت سے مجھے پیدا کرنے والا ہے جب کہ تو میری پیدائش سے بے نیاز تھا اور اگر تیری رحمت میرے شامل حال نہ ہوتی تو میں تباہ ہونے والوں میں ہوتا اور تو ہی دشمنوں کے مقابل میری نصرت کر کے مجھے طاقت دینے والا ہے اور اگر تیری مدد حاصل نہ ہوتی تو میں رسوا لوگوں میں سے ہوتا اے اپنے خزانوں سے رحمت بھیجنے والے اور با برکت جگہوں سے برکت ظاہر کرنے والے اے وہ جس نے خود کو بلندی اور برتری کے ساتھ خاص کیا پس اس کے دوست اس کی عزت کے ذریعے عزت دار ہیں اور اے وہ جس کی غلامی کا طوق بادشاہوں نے اپنی گردنوں میں ڈال رکھا ہے اور اس کے دبدبے سے ڈرتے ہیں میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری آفرینش کے واسطے سے جو تو نے اپنی بڑائی سے ظاہر کی اور سوال کرتا ہوں تیری بڑائی کے واسطے سے جسے تو نے اپنی عزت سے نمایاں کیا اور سوال کرتا ہوں تیری عزت کے واسطے سے جس سے تو اپنے عرش پر حاوی ہے پس اسی سے تو نے ساری مخلوق کو پیدا کیا جو سب تیرے فرمانبردار ہیں یہ کہ تو حضرت محمدؐ اور ان کے اہلبیتؑ پر رحمت فرما۔

وضاحت / تفصیلات::

روایت میں آیا ہے کہ جو بھی غمزدہ یہ دعا پڑھے گا خدا وند اس کا غم و اندوہ دور فرما دے گا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ص 290