Columbus , US
06-01-2025 |7 Rajab 1446 AH

دسویں محرم کی رات (شبِ عاشور) (محرم)

تفصیل:

یہ شب عاشور ہے ،سید نے اس رات کی بہت سی بافضیلت نمازیں اور دعائیں نقل فرمائی ہیں ۔ان میں سے ایک سو رکعت نماز ہے ،جو اس رات پڑھی جاتی ہے اس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورۂ توحید پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ کہے

سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ ﷲِ، وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ اَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ العَلِیِّ العَظِیْمِ

ترجمہ:

پاک تر ہے اللّٰہ حمد اللہ ہی کے لئے ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ بزرگ تر ہےاور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہی جو اللہ بزرگ و برتر سے ملتی ہے

وضاحت / تفصیلات::

بعض روایات میں ہے کہ   العَلِیِّ العَظِیمِ   کے بعد استغفار بھی پڑھے : اس رات کے آخری حصے میں چار رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد دس مرتبہ آیۃالکرسی۔دس مرتبہ سورۂ توحید دس مرتبہ سورۂ فلق اور دس مرتبہ سورۂ ناس کی قرائت کرے اور بعد از سلام سومرتبہ سورۂ توحید پڑھے :


آج کی رات چار رکعت نماز ادا کرے جس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۂ توحید پڑھے ،

وضاحت / تفصیلات::

یہ وہی نمازِ امیرالمؤمنینؑ ہے کہ جس کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔ اس نماز کے بعد زیادہ سے زیادہ ذکر الہی کرے حضرت رسولؐ پر صلوات بھیجے اور آپؐ کے دشمنوں پر بہت لعنت کرے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان