Columbus , US
20-01-2025 |21 Rajab 1446 AH

دعائے نور صغیر (تمام)

تفصیل: دعائے نور صغیر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نُوْرِالنُّورِ بِسْمِ اللّٰهِ نُوْرٌ عَليٰ نُوْرٍم بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ ھُوَ مُدَبِّرُ الْاُ مُوْرِ بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَ النُّوْرَ مِنَ النُّوْرِ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ اِلَّذِيْ خَلَقَ النُّوْرَ مِنَ النُّوْرِ وَاَنْزَلَ النُّوْرَعَليَا لُطّوْرِ وَالْبَيْتِ الْمَعْمُوْرِ وَاِلسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ فِيْ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ فِيْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍم بِقَدَرٍ مَّقْدُوْرٍ عَليٰ نَبِيٍّ مَّحْبُوْرٍ اَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ ھُوَ بِالْعِزِّمَذْ كُوْرٌ وَّ بِالْفَخْرِ مَشْھُوْرٌ وَّ عَليَ السَّرَّآءِوَالضَّرَّآءِ مَشْكُوْرٌ وَّصَلَّي اللّٰهُ عَليٰ سَيِّدِ نَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاھِرِيْنَ

ترجمہ:
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے اس اللہ کے نام سے جو ہر شئے کو روشن کرنے والا ہے اور اُس اللہ کے نام سے جو نور کا روشن کرنے والا ہے اور اُس اللہ کے نام سے جس کی روشنی ہر روشنی پر فائق ہے اور ہم اس اللہ کے نام سے شروع کرتے ہوئے۔ اپنے بگڑے ہوئے کاموں کے بننے کی تمنا کرتے ہیں جو تمام کا درست کرنے والا ہے ۔ اس اللہ کے نام سے جس نے پیدا کیا نور سے نور کو تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے نور کو نور سے پیدا کیا اور نازل کیا نور کو طور پر اور اس گھر پر جو ہجوم ملائکہ سے آباد ہے اور اس بام فلک پر جو بہت بلند ہے جو کتاب کے کشادہ اوراق میں مذکور مزبور ہے جو کتاب علم وحکمت والے نبیؐ پر اُتری تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو عزت اور بزرگی میں زباں زد ہے اور فخر میں مشہور زمانہ ہے اور تمام بندوں پر ہر خوشی اور غم کے نازل کرنے پر قابل شکریہ ہے خدایا محمد اور اُن کی پاک وپاکیزہ اولاد پر صلوٰۃ بھیج۔
وضاحت / تفصیلات::
سیّد ابنِ طائوس علیہ الرحمہ نے سلمان فارسی رضوان اللہ علیہ سے روایت کی ہے کہ حضرت فاطمہؑ زہرا نے مجھ کو رطب عطا فرمایا جس میں گٹھلی نہ تھی اور فرمایا یہ اس درخت کا ہے جو خدا وند عالم نے میرے لئے بہشت میں لگایا ہے بسب چند کلمات کے جو میرے پدرِ بزرگوار نے مجھے تعلیم فرمائے اور جنہیں میں ہرصبح و شام پڑھتی ہوں اگر چاہتے ہو کہ جب تک زندہ ہو تپ میںہرگز مبتلا نہ ہوتو یہ دُعا پڑھا کرو۔ سلمان کہتے ہیں کہ میں نےاہل مکہ و مدینہ سے ہزار نفر کو یہ دُعا تعلیم کی ان سب کو خدا نے شفا دی۔ (اس دُعا کو صاحبِ تپ پڑھے مفید ومجرب ہے)
حوالہ: سید ابن طاوس