Columbus , US
20-01-2025 |21 Rajab 1446 AH

دعائے یستشیر (تمام)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِيْنُالْمُدَبِّرُ بِلَا وَزِيْرٍ وَّلَا خَلْقٍ مِّنْ عِبَادِهٖ يَسْتَشِيْرُالْاَوَّلُ غَيْرُ مَوْصُوْفٍوَّالْبَاقِیْ بَعْدَ فَنَاۤءِ الْخَلْقِ الْعَظِيْمُ الرُّبُوْبِيَّةِ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِيْنَ وَفَاطِرُھُمَا وَمُبْتَدِعُھُمَا، بِغَيْرِعَمَدٍ خَلَقَھُمَا وَفَتَقَھُمَا فَتْقاً فَقامَتِ السَّمٰوٰتُ طَآئِعَاتٍ بِاَمْرِهٖ وَاسْتَقَرَّتِ الْاَرَضُوْنَ بِاَوْتَادِهَا فَوْقَ الْمَآءِ ثُمَّ عَلاَ رَبُّنَا فِیْ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰی الرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ وَمَا بَيْنَھُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰی فَاَنَا أَشْھَدُ بِاَ نَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ لاَ رافِعَ لِمَا وَضَعْتَ وَلاَ واضِعَ لِمَا رَفَعْتَ وَلاَ مُعِزَّ لِمَنْ اَذْ لَلْتَ وَلاَ مُذِلَّ لِمَنْ اَعْزَزْتَ وَلاَ مانِعَ لِمَا اَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَاَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ أَنْتَ كُنْتَ اِذْ لَمْ تَكُنْ سَمَآءٌ مَبْنِيَّةٌ وَّلاَاَرْضٌ مَدْحِيَّةٌ وَلاَ شَمْسٌ مُّضِيْٓئَةٌ وَّلاَ لَيْلٌ مُظْلِمٌ وَّلاَ نَهَارٌ مُّضِیٓیْءٌ  وَّلاَ بَحْرٌلُجِّيٌّ وَّلاَ جَبَلٌ رَّاسٍ وَّلاَ نَجْمٌ سَارٍ وَّلاَ قَمَرٌ مُّنِيْرٌ وَّلاَ رِيْحٌ تَھُبُّ وَلاَ سَحَابٌ يَّسْكُبُ وَلاَ بَرْقٌ يَّلْمَعُ  وَلاَ رَعْدٌ يُّسَبِّحُ  وَلاَ رُوحٌ تَنَفَّسُ وَلاَ طَاۤئِرٌ يَّطِيْرُ وَلاَ نَارٌ تَّتَوَقَّدُ وَلاَ مَاۤءٌ يَّطَّرِدُ كُنْتَ قَبْلَ كُلِّ شَیْءٍ وَّكَوَّنْتَ كُلَّ شَیْءٍ  وَّقَدَرْتَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ وَّابْتَدَعْتَ كُلَّ شَیْءٍ  وَّاَغْنَيْتَ وَاَفْقَرْتَ  وَاَمَتَّ وَاَحْيَيْتَ  وَاَضْحَكْتَ وَاَبْكَيْتَ  وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَيْتَ  فَتَبَارَكْتَ يَآاللّٰهُ وَتَعَالَيْتَ اَنْتَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ الْخَلاَّقُ الْمُعِيْنُ  اَمْرُكَ غَالِبٌ وَّعِلْمُكَ نَافِذٌ وَّكَيْدُكَ غَرِيْبٌ وَّوَعْدُكَ صَادِقٌ وَّقَوْلُكَ حَقٌّ وَّحُكْمُكَ عَدْلٌ وَّكَلاَمُكَ ھُدًی وَّوَحْيُكَ نُوْرٌ وَّرَحْمَتُكَ وَاسِعَةٌ وَّعَفْوُكَ عَظِيْمٌ وَّفَضْلُكَ كَثِيْرٌ وَّعَطَاۤؤُكَ جَزِيلٌ وَّحَبْلُكَ مَتِيْنٌ وَّاِمْكَانُكَ عَتِيْدٌ وَّجَارُكَ عَزِيْزٌ وَّبَاسُكَ شَدِيْدٌ وَّمَكْرُكَ مَكِيْدٌ اَنْتَ يَا رَبِّ مَوْضِعُ كُلِّ شَكْوٰی وَحَاضِرُ كُلِّ مَلاَءٍ وَّشَاھِدُ كُلِّ نَجْوٰی مُنْتَهٰی كُلِّ حَاجَةٍ مُّفَرِّجُ كُلِّ حُزْنٍ غِنٰی كُلِّ مِسْكِيْنٍ حِصْنُ كُلِّ ھَارِبٍ اَمَانُ كُلِّ خَاۤئِفٍ حِرْزُ الضُّعَفآءِ كَنْزُ الْفُقَرَآءِ مُفَرِّجُ الْغَمَّآءِ  مُعِيْنُ الصَّالِحِيْنَ ذٰلِكَ اللّٰهُ رَبُّنَا لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ تَكْفِیْ مِنْ عِبَادِكَ مَنْ تَوَكَّلَ عَلَيْكَ وَاَِنْتَ جَارُ مَنْ لَاذَبِكَ وَتَضَرَّعَ اِلَيْكَ عِصْمَةُ مَنِ اعْتَصَمَ بِكَ ناصِرُ مَنِ انْتَصَرَ بِكَ تَغْفِرُالذُّنُوْبَ  لِمَنِ اسْتَغْفَرَكَ جَبَّارُ الْجَبَابِرَةِ عَظِيْمُ الْعُظَمَآءِ كَبِيْرُ الْكُبَرآءِ سَيِّدُ السَّادَاتِ مَوْلَی الْمَوَالِیْ صَرِيخُ المُسْتَصْرِخِيْنَ مُنَفِّسٌ عَنِ الْمَكْرُوبِيْنَ مُجِيْبُ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ اَسْمَعُ السَّامِعِيْنَ اَبْصَرُ النَّاظِرِيْنَ اَحْكَمُ الْحَاكِمِيْنَ اَسْرَعُ الْحَاسِبِيْنَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ خَيْرُ الْغَافِرِيْنَ  قَاضِیْ حَوآئِجِ الْمُؤْمِنِيْنَ  مُغِيْثُ الصَّالِحِيْنَ  اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ  اَنْتَ الْخَالِقُ وَاَنَا الْمَخْلُوْقُ  وَاَنْتَ الْمَالِكُ وَاَنَا الْمَمْلُوْكُ  وَاَنْتَ الرَّبُّ وَاَنَا الْعَبْدُ وَاَنْتَ الرَّازِقُ وَاَنَا الْمَرْزُوْقُ  وَاَنْتَ الْمُعْطِیْ وَاَنَا السَّاۤئِلُ وَاَنْتَ الْجَوَادُ وَاَنَا الْبَخِيْلُ وَاَنْتَ الْقَوِیُّ وَاَنَا الضَّعِيْفُ وَاَنْتَ الْعَزِيْزُ وَاَنَا الذَّلِيْلُ  وَاَنْتَ الْغَنِیُّ وَاَنَا الْفَقِيْرُ وَاَنْتَ السَّيِّدُ وَاَنَا الْعَبْدُ وَاَنْتَ الْغَافِرُ وَاَنَا الْمُسِیٓءُ وَاَنْتَ الْعَالِمُ وَاَنَا الْجَاھِلُ وَاَنْتَ الْحَلِيْمُ وَاَنَا الْعَجُولُ وَاَنْتَ الرَّحْمٰنُ وَاَنَا الْمَرْحُوْمُ وَأَنْتَ الْمُعَافِيْ وَ أَنَا الْمُبْتَلٰي وَأَنْتَ الْمُجِيْبُ وَاَنَا الْمُضْطَرُّ وَاَنَا اَشْھَدُ بِاَ نَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ لآَ اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ الْمُعْطِیْ عِبَادَكَ بِلاَ سُؤَالٍ  وَّاَشْھَدُ بِاَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْاَحَدُ الْمُتَفَرِّدُ الصَّمَدُ الْفَرْدُ وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ  وَصَلَّی اللّٰهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاَھْلِ بَيْتِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاھِرِيْنَ  وَاغْفِرْلِیْ  ذُ نُوبِیْ وَاسْتُرْ عَلَیَّ عُيُوبِیْ وَافْتَحْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّرِزْقاً وَّاسِعاً يَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ  وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعالَمِيْنَ  وَحَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِيْمِ 

نقل حرفی:

Bismilla Hir Rahma Nir Rahim. Alhamdo Lil-Iahil-Iazi La Ilaha IlIa Hoval-Malekool-Haqqool-Mobeenool-Modabbero, Bela Vazirin Wa La Khalqin Min Ibadehi Yastasheerool'Avvalo Ghairo Mavsoofim Val-Baqi Ba'da Fanaa'il Khalqil' Azimoor-Roboo-bi-yate, Nooroos-samavate Val' Arzeena Wa Fatiro Homa Wa Mobtade.ohoma Be-Ghaire. Amadin Khalaqahoma Wa Fataqahoma Fatqan Faqamatis-sama-vato Ta'ea-tin Be-' Amrehi Vastaqarratil.arazoona Be-av-tadeha Favqal-maae. Soomma ' Ala Rabbona Fis-samavatil'ola Ar-rahmano ' Alal'arshis-tava Lahoo Ma Fis-samavate Wa Ma Fil.arze Wa Ma Bainahooma Wa Ma Tahtas-Sara Fa'ana Ash-hado Be-annaka Antal-lahool-aarafe'a Lema Vaza'ta Wa La Vaze'al-marafa'ta Wa La Mo'inna Leman Azlal-ta Wa La Mozilla Leman aa.zazta Wa La Mane'ay Lema aa'taita Wa La Mo'teeya Wa Lema Mana.ta Wa Antal-Iaho La Ilaha Ilia Anta Koonta Izlam Takoon Samaa.oon Mabni-yatoon w ala arzon madheyatoon Wa La Shamsoon Mozee'atoon Wa La Lailoon Moozlemoon Wa La Naharoon Mozi.oon Wa La Bahroon Lojji-yoon Wa La Habaloon Rasin Wa La Najmoon Sarin Wa La Qamroon Mooniroon Wa La Reehoon Tahoobbo Wa La Sahaboon Yaskobo wa la barqun yalma’oo Wa La Ra'doon Yoosabbeho Wa La Roohoon Tanaffaso Wa La Taa'eroon Yateero Wa La Naroon Tatavaq-Qado Wa La Maa'oon Yatredo Koonta Qabla Qoolle Shai'in Wa Kav-vanta Koolla Shai'in Wa Qadarta ' Ala Koolle Shai'in Vab- Tada'ta Koolla Shai'in Wa Aghnaita Wa Afqarta Wa Amatta Wa Ahaita Wa Azhakta Wa Abkaita Wa ' Alal'arshish-tavaita Fataba-rakta Ya Allaho Wa Ta'alaita Antal-Iahool-lazi La Ilaha Ilia Antal-Khallaqool-Mo.eeno Amroka Ghaliboon Wa Ilmoka Nafezoon Wa Kaidoka Ghariboon Wa Va'doka Sadeqoon Wa Qavloka Haqqoon Wa Hookmoka ' Adroon Wa Kalamoka Hoodan Wa Vah-yoka Nooroon Wa Rah-matoka Vase'atoon Wa ' Afvoka ' Azimoon Wa Fazloka Kaseeroon Wa .Ataa'oka Jazeeloon Wa Habloka Matee- noon Wa Imkanoka ' Atidoon Wa Jaroka ' Azizoon Wa Basoka Shadeedoon Wa Makroka Makeedoon Anta Ya Rabbe Mavze'o Koolle Shakva Wa Hazero Koolle Mala'in Wa Shahido Koolle Najva Moontaha Koolle Hajatin Mofarrejo Koolle Hooznin Ghena Koolle Mis-keenin Hisno Koolle Harebin Amano Koolle Khaa'efil Hirzooz-zo'afaa'e Kanzool-Foqaraa'ay Mofarrejo Lagh-ghamaa'ay Mo'eenoos Saleheena Zalekal-laho Robbona La Ilaha Ilia Hova Takfee Min 'Ibadeka Man Tavak-kala, Alaika Wa Anta Jarr, Man La Zabeka Wa Tazarra'a Ilaika 'Ismato Man'eta~;ama Beka Nasiro Manin- Tasara Beka Taghfirooz-Zonooba Lemanis-tagh-faraka Jab-barool-Jababerate Azimool' Ozamaa'ay Kabirool-Koba-raa'ay Sayyedoos-Sadate Mavlal-Mavali Sareekhool-Moostas-Rekheena Monaffesoon Anil-Makroobeena Mojeebo Da'vatil-Moztarreena Asma'oos-Same'eena Absaroon-Nazereena Ahkamool-Hakemeena Asra' 001- H asebeena Ar- hamar- Rahemeena Kha irool ' ghafereena Qazi Havaa'ejil-Mo'meneena Mogheesoos-Saleheena Antal-Iaho La Ilaha Ilia Anta Rabbool' Alameena Anta'- Khaliqo Wa Anal-makhlooqo Wa Antal-Maliko Wa Anal-mamlooko Wa Antar-Rabbo Wa Ana'-'abdo Wa Antar-Raziqo Wa Anal-mafzooqo Wa Antal-Mo'tee Wa Anas-saa'elo Wa Antal-Jawado Wa Anal-bakhee'o Wa Antal-Qavi-yo Wa Anaz-za'eefo Wa Antal-' Azizo Wa Anaz-zaleelo Wa Antal-Ghaniyo Wa Anal-faqiro Wa Antas-Sayyedo Wa Anal-abdo Wa Antal-Ghafiro Wa Anal-moseeo Wa Antal-Alimo Wa Anal-jahilo Wa Antal-Hakeemo Wa Anal-'ajoolo Wa Antar-Rahmano Wa-Anal-marhoomo Wa Antal-Mo'aafee Wa Anal-moobtala Wa Antal-Mojeebo Wa Anal-mooztarro Wa Ana-Ash-had Be' Annaka Antal-Iaho La Ilaha Ilia Antal-Mo'tee. Ibadeka Bela Savalin Wa Ash-hado Be-Anneka Antal-lahool-Vahidool. Ahadool -Mootafarredoos -Samadool- Fardo Wa Ilaikal-Maseero Wa Sal-Ial-Iaho .Ala Mohammadin Wa Ahle Baitehit-tayyebeenat- Tahereena Vagh-firli Zonoobi Vastoor ' Alyya Oyoobi Vaftah-Iee Min Ladoonka Rahmatan Wa Rizqan Vase.an Ya Ar-Hamar-Rahemeena Val-hamdo Lil-Iahe Rabbil' AlameenaHasbonal-Iaho Wa Ne'mal-Vakeelo Wa La Hovla Wa La Qoovata Ilia Billahil. Ali-yil' Azim. Allahoomma Salle Alaa Mohammadin Wa AaleMohammad.

ترجمہ:

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے ساری تعریف خدا کیلئے ہے جسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ حق ظاہر بظاہر ہے وہ بغیر وزیر کے اور مخلوق میں سے کسی کے مشورے کے بغیر نظم قائم کرنیوالا خدا ہے وہ ایسا اول ہے جسکا بیان نہیں ہوسکتا اور مخلوق کی فناء کے بعد باقی رہنے والا ہے وہ ہے بڑا پالنے والا آسمانوں اور زمینوں کو روشن کرنے والاانکا پیدا کرنیوالا اور انہیں بغیرستون کے بنانے والا ہے اس نے ان دونوں کو پیدا کیا اور الگ الگ رکھا پس آسمان اسکی اطاعت کرتے ہوئے اسکے حکم پر کھڑے ہوگئے اور زمینیں اپنی میخوں کے سہارے پانی کے اوپر ٹھہرگئی پھر ہمارا پروردگار اونچے آسمانوں پر مسلط ہوگیا وہی رحمن ہر بلندی پر حاوی ہوگیا جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے جو کچھ انکے درمیان اور جو کچھ زیر زمین موجود ہے اسی کا ہے پس میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے جسے تو بلند کرے اسے کوئی پست کرنے والا نہیں ہے جسے تو پست کرے اسے کوئی بلند کرنے والا نہیں ہے اور جسے تو عزت دے اسے کوئی ذلیل کرنے والا نہیں جسے تو ذلیل کرے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے اور جس سے تو روک لے اس کو کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے جسے تو عطا کرے اس سے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو موجود تھا جب آسمان بلند نہیں کیا گیا تھا اور نہ زمین بچھائی گئی تھی اور نہ سورج چمکایا گیا تھا نہ تاریک رات اور نہ روشن دن پیدا ہوا تھا نہ سمندر موجزن تھا نہ کوئی اونچا پہاڑ تھا نہ چلتا ہوا ستارہ تھا اور نہ چمکتا ہواچاند اور نہ چلتی ہوئی ہوا تھی نہ ہی برسنے والا بادل تھا نہ چمکنے والی بجلی اور نہ کڑکنے والے بادل نہ سانس لینے والی روح اور نہ اڑنے والا پرندہ تھا نہ جلتی ہوئی آگ اور نہ بہتا ہوا پانی پس توہر چیز سے پہلے تھا اور تو نے ہر چیز کو بنایا توہی ہر شیء پر قادر و قدیر ہے تو نے ہر چیز کو ایجاد کیا اور انہیں بے حاجت اور محتاج بناتا ہے انہیں موت اور حیات دیتا ہے ہے ہنساتا ہے اور رلاتا ہے اور تو عرش پر حاوی ہے پس تو بابرکت ہے اے اللہ تو بلند ہے تو وہ اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پیدا کرنے والا مدد دینے والا ہے تیرا حکم غالب تیرا علم گہرا اور تیری تدبیر عجیب ہے تیرا وعدہ سچا اور تیرا قول حق ہے اور تیرا فیصلہ عادلانہ اور تیرا کلام ہدایت والا ہے تیری وحی نور اور تیری رحمت وسیع ہے تیری بخشش عظیم تیرا فضل کثیر اور تیری عطا بہت بڑی ہے تیری رسی مظبوط اور تیری قدرت آمادہ ہے تیری پناہ لینے والا قوی تیرا حملہ سخت اور تیری تجویز پیچ دار ہے اے پروردگارتو ہر شکایت کے پہنچنے کی جگہ ہر جماعت میں موجود اور ہر سرگوشی کا گواہ ہے تو ہر حاجت کی پناہ ہر غم کو دور کرنے والا ہر بے چارے کا سرمایہ ہر بھاگنے والے کیلئے قلعہ ہر ڈرنے والے کیلئے جائے امن کمزوروں کی ڈھال فقیروں کا خزانہ غموں کو مٹانے والا اور نیکوکاروں کا مددگار ہے یہی اللہ ہمارا رب ہے جسکے سوا کوئی معبود نہیں تو اپنے ان بندوں کیلئے کافی ہے جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں تو اسکی پناہ ہے جو تیری پناہ چاہے اورجو تجھ سے فریاد کرے اسکا مددگار جو تجھ سے مدد مانگے اسکا ناصر ہے جو تیری نصرت چاہے تو اسکے گناہ بخش دیتا ہے جو تجھ سے بخشش طلب کرے اسے معاف کر دیتا ہیتو جابروں پر غالب بزرگوں کا بزرگ بڑوں کا بڑا سرداروں کا سردار آقاؤں کا آقا دادخواہوں کا دادرس مصیبت زدوں کا غمگسار بے قراروں کی دعا قبول کرنے والا سننے والوں میں زیادہ سننے والا دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والا حاکموں میں زیادہ حکم کرنیوالا جلد حساب کرنے والا رحم کرنے والوں میں زیادہ رحم والا بخشنے والوں میں سب سے بہتر مومنوں کی حاجات برلانے والا نیکوکاروں کا فریاد رس تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو عالموں کا رب ہے تو خالق ہے اور میں مخلوق ہوں تو مالک ہے اور میں مملوک ہوں تو پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں تو رازق ہے اور میں رزق پانے والا ہوں تو عطا کرنے والا اور میں مانگنے والا ہوں تو سخاوت کرنیوالا اور میں کنجوس ہوں توقوت والا ہے اور میں کمزور ہوں تو عزت والا ہے اور میں ذلیل ہوں تو بے حاجت ہے اور میں محتاج ہوں تو آقا ہے اور میں غلام ہوں تو بخشنے والا ہے اور میں گنہگار ہوں تو علم والا ہے اور میں نادان ہوں تو بردبار ہے اور میں جلد باز ہوں تو رحم کرنے والا ہے اور میں رحم کیا ہوا تو عافیت دینے والا اور میں پھنسا ہوا ہوں تو دعا قبول کرنیوالا اور میں بے قرار ہوں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک توہی معبود ہے تو جو اپنے بندوں کو بن مانگے عطا کرتا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا توہی خدائے یگانہ یکتا بے مثل بے نیاز بے مثال ہے اور تیری ہی طرف واپسی ہے اور خدا حضرت محمد پر اور انکے اہلبیت(ع) پر رحمت فرمائے جو پاک و پاکیزہ ہیں اور میرے گناہ معاف فرما دے اور میرے عیبوں کو چھپائے رکھ اور میرے لیے اپنی طرف سے در رحمت اور کشادہ اور رزق کے دروازے کھول دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو عالمین کا رب ہے اور کا فی ہے ہمارے لیے ایک اللہ جوبہترین کا رساز ہے اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو خدائے بلند و برتر سے ملتی ہے۔

وضاحت / تفصیلات::

سید ابن طاؤس نے مہج الدعوات میں امیر المومنین -سے روایت کی ہے، کہ آپ نے فرمایا: رسول اﷲ نے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی اور یہ حکم بھی دیا کہ میں تنگی و فراخی میں اس دعا کو پڑھتا رہوں اور اپنے جانشین کو اسکی تعلیم دوں اور تا دم آخر اسے ترک نہ کروںپھر فرمایا: کہ اے علی (ع) ہر مرد مؤمن صبح و شام یہ دعا پڑھے کیونکہ یہ عرش الٰہی کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، تب ابی بن کعب نے عرض کی کہ یا رسول اللہ اس دعا کی فضیلت بیان فرمائیں آنحضرت نے اسکا اجر وثواب اور بہت سے فضائل بیان فرمائے۔ پس جو شخص ان سے آگاہ ہونا چاہے وہ مہج الدعوات کی طرف رجوع کرے:

حوالہ: مہج الدعوات