Columbus , US
19-01-2025 |20 Rajab 1446 AH

اللہ سے مدد اور حفاظت کے لئے دعا (تمام)

اللَّهُمَّ مُنْزِلَ اْلِكتَابِ ، سَرِيْعَ الْحِسَابِ ،اِهْزِمِ الإْحْزَابَ ،اللَّهُمَّ اِهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ

نقل حرفی:
Allaahumma munzilal-kitaabi, saree'al-hisaabi, ihzimil-'ahzaaba, Allaahumma ihzimhum wa zalzilhum
ترجمہ:
”اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے ( قیامت کے دن ) حساب بڑی سرعت سے لینے والے، اے اللہ! مشرکوں اور کفار کی جماعتوں کو ( جو مسلمانوں کا استیصال کرنے آئی ہیں ) شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دے۔“
حوالہ: بخاری: 2933, 6392, 4115, 7489

بِسۡمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ اللّٰهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ

نقل حرفی:
Bismillaahir-Rahmaanir-Raheem. Qul Huwallaahu 'Ahad. Allaahus-Samad. Lam yalid wa lam yoolad. Wa lam yakun lahu kufuwan 'ahad
ترجمہ:
کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے، معبود برحق جو بےنیاز ہے، نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا اور کوئی اس کا ہمسر نہیں
حوالہ: سورہ اخلاص 112:1-4

اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ

نقل حرفی:
llaahu laa 'ilaaha 'illaa Huwal-Hayyul-Qayyoom, laa ta'khuthuhu sinatun wa laa nawm, lahu maa fis-samaawaati wa maafil-'ardh, man thal-lathee yashfa'u 'indahu 'illaa bi'ithnih, ya'lamu maa bayna 'aydeehim wa maa khalfahum, wa laa yuheetoona bishay'im-min 'ilmihi 'illaa bimaa shaa'a, wasi'a kursiyyuhus-samaawaati wal'ardh, wa laa ya'ooduhu hifdhuhumaa, wa Huwal-'Aliyyul- 'Adheem
ترجمہ:
اللہ ہے جس کے سواء کوئی معبود نہیں ہے وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے ولا ہے اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند اسی کا ہے جو کچھ آسمان میں ہے اور جو کچھ زمین میں وہ کون ہے جو اس کے یہاں شفارش کرے بغیر اس کے حکم کے جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں آسمان اور زمین اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا۔
حوالہ: سورہ بقرہ - 2:255

بِسۡمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

نقل حرفی:
Bismillaahir-Rahmaanir-Raheem. Qul 'a'oothu birabbil-falaq. Min sharri maa khalaq. Wa min sharri ghaasiqin 'ithaa waqab. Wa min sharrin-naffaathaati fil-'uqad. Wa min sharri haasidin 'ithaa hasad
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں، ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی، اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے، اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے، اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے۔
حوالہ: سورہ فلق 113:1-5

بِسۡمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ

نقل حرفی:
Bismillaahir-Rahmaanir-Raheem . Qul 'a'oothu birabbin-naas . Malikin-naas . 'Ilaahin-naas . Min sharril-waswaasil-khannaas. Allathee yuwaswisu fee sudoorin-naas. Minal-jinnati wannaas
ترجمہ:
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں، (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی، لوگوں کے معبود برحق کی، (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے، جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے، وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے
حوالہ: سورہ الناس 114:1-6

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ. اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ

نقل حرفی:
Allaahumma 'innee 'a'oothu bika min 'athaabil-qabri, wa 'a'oothu bika min fitnatil-maseehid-dajjaali, wa 'a'oothu bika min fitnatil-mahyaa walmamaati. Allaahumma 'innee 'a'oothu bika minal-ma'thami walmaghrami
ترجمہ:
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح ( کانے ) دجال کے فتنہ سے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کے فتنہ سے، اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں گناہ اور قرض سے
حوالہ: نسائی: 1310, ابوداؤد: 880

اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّماوَاتِ وَالْأَرْضِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَي نَفْسِي سُوءاً، أَوْ أَجُرَّهُ إِلَي مُسْلِمٍ

نقل حرفی:
Allaahumma 'Aalimal-ghaybi wash-shahaadati faatiras-samaawaati wal'ardhi, Rabba kulli shay 'in wa maleekahu, 'ash-hadu 'an laa 'ilaaha 'illaa 'Anta, 'a'oothu bika min sham nafsee, wa min sharrish-shaytaani wa shirkihi, wa 'an 'aqtarifa 'alaa nafsee soo'an, 'aw 'ajurrahu 'ilaa Muslimin
ترجمہ:
”اے اللہ! آسمانوں اور زمینوں کے پیدا کرنے والے، کھلی ہوئی اور پوشیدہ چیزوں کے جاننے والے، کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے تیرے، تو ہر چیز کا رب ( پالنے والا ) اور اس کا بادشاہ ہے، اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے، شیطان کے شر اور اس کے جال اور پھندوں سے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں اپنے آپ کے خلاف کوئی گناہ کر بیٹھوں، یا اس گناہ میں کسی مسلمان کو ملوث کر دوں“
حوالہ: ترمذی: 3529