Columbus , US
20-01-2025 |21 Rajab 1446 AH

انیسویں تاریخ کی دعا (تمام)

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهٖ نَفْسُهٗ وَ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ نَفْسُهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهٖ نَفْسُهٗ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ نَفْسُهٗ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهٖ عَرْشُهٗ وَ كُرْسِيُّهُ وَ مَنْ تَحْتَهٗ وَ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ عَرْشُهٗ وَ كُرْسِيُّهٗ وَ مَنْ تَحْتَهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهٖ عَرْشُهٗ وَ كُرْسِيُّهٗ وَ مَنْ تَحْتَهُ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ عَرْشُهٗ وَ كُرْسِيُّهٗ وَ مَنْ تَحْتَهٗ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهِ خَلْقُهٗ وَ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ خَلْقُهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهٖ خَلْقُهٗ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ خَلْقُهٗ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهٖ مَلَآئِكَتُهٗ وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ مَلَآئِكَتُهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهٖ مَلَآئِكَتُهٗ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ مَلَآئِكَتُهٗ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهٖ سَمٰوٰاتُهٗ وَ اَرْضُهٗ وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ سَمٰوٰاتُهٗ وَ اَرْضُهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهٖ سَمٰوٰاتُهٗ وَ اَرْضُهٗ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ سَمٰوٰاتُهٗ وَ اَرْضُهٗ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهٖ رَعْدُهٗ وَ بَرْقُهٗ وَ مَطَرُهٗ وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ رَعْدُهٗ وَ بَرْقُهٗ وَ مَطَرُهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهٖ رَعْدُهٗ وَ بَرْقُهٗ وَ مَطَرُهٗ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ رَعْدُهٗ وَ بَرْقُهٗ وَ مَطَرُهُ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهٖ كُرْسِيُّهٗ وَ كُلُّ شَيْ ءٍ اَحَاطَ بِهٖ عِلْمُهٗ وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ كُرْسِيُّهٗ وَ كُلُّ شَيْ ءٍ اَحَاطَ بِهٖ عِلْمُهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهِ كُرْسِيُّهُ وَ كُلُّ شَيْ ءٍ اَحَاطَ بِهٖ عِلْمُهٗ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ كُرْسِيُّهٗ وَ كُلُّ شَيْ ءٍ اَحَاطَ بِهٖ عِلْمُهٗ وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بِمَا حَمِدَ اللَّهَ بِهٖ بِحَارُهٗ وَ مَا فِيْهَا وَ لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللَّهُ بِمَا هَلَّلَ اللَّهَ بِهٖ بِحارُهٗ وَ مَا فِيْهَا وَ سُبْحَانَ اللَّهِ بِمَا سَبَّحَ اللَّهَ بِهٖ بِحَارُهٗ وَ مَا فِيْهَا وَ اللَّهُ اَكْبَرُ بِمَا كَبَّرَ اللَّهَ بِهٖ بِحَارُهٗ وَ مَا فِيْهَا وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ مُنْتَهٰي عِلْمِهٖ وَ مَبْلَغَ رِضَاهُ وَ مَا لَا نَفَادَ لَهٗ وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ مُنْتَهٰي عِلْمِهٖ وَ مَبْلَغَ رِضَاهٗ وَ مَا لَا نَفَادَ لَهٗ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ مُنْتَهٰي عِلْمِهٖ وَ مَبْلَغِ رِضَاهُ وَ مَا لَا نَفَادَ لَهٗ وَ اللَّهُ اَكْبَرُ مُنْتَهٰي عِلْمِهٖ وَ مَبْلَغَ رِضَاهُ وَ مَا لَا نَفَادَ لَهٗ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ ارْحَمْ مُحَمَّدًا وَ اٰلَ مُحَمَّدٍ وَ بارِكْ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَ بَارَكْتَ وَ تَرَحَّمْتَ عَلٰي اِبْرَاهِيْمَ وَ اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ عَلٰي اَثَرِ تَحْمِيْدِكَ وَ تَهْلِيْلِكَ وَ تَسْبِيْحِكَ وَ تَكْبِيْرِكَ وَ الصَّلوٰةِ عَلٰي مُحَمَّدٍ نَبِيِّكَ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ اَنْ تَغْفِرَلِيْ ذُنُوْبِيْ كُلَّهَاصَغِيْرَهَا وَ كَبِيْرَهَا سِرَّهَا وَ عَلَانِيَتَهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَ مَا لَمْ اَعْلَمْ وَ مَا اَحْصَيْتَهٗ وَ حَفِظْتَهٗ وَ نَسَيْتُهٗ اَنَا مِنْ نَفْسِيْ يَا اَللَّهُ يَا اَللَّهُ يَا اَللَّهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ يَا رَحِيْمُ يَا رَحِيْمُ اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ

ترجمہ:

اللہ کی وہ تمام تعریفیں جو خود اس نے اپنے لئے بیان کیں، اور اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں، یہ ذکر اسی انداز میں جیسےاس کی کرسی و عرش اور اس کے نیچے والی چیزیں کرتی ہیں،اور اللہ کی تمام تعرئفیں جسیسی اس کی مخلوقات نے تعریف کی ہے، اوراللہ کی تسبیح جیسی اس کے ملائکہ تسبیح کرتے ہیں، اور اللہ ُ اکبر جیسے فرشتے تکبیر کہتے ہیں، اور الحمد اللہ جس طرح اس کی حمد اس کے آسمان و زمی کرتے ہیں، اور لا الٰہ الا اللہ جیسے اللہ کی تہلیل اس کے آسمان و زمین کرتے ہیں، اور سبحان اللہ جیسے اس کے آسمان و زمین کہتے ہیں، اور اللہ اکبر جیسے اس کے آسمان و زمین اس کی کبریائی بیان کرتے ہیں۔ اور اللہ کی حمدجیسے اس کی حمد گرج و چمک و بارش کرتی ہےم اور لا الٰہ الا اللہ جیسے یہ ذکر گرج چمک و بارش کرتی ہے، اور اللہ کا بیان ِ پاکیزگی جیسے اس کی گرج چمک اور بارش اس کی پاکیزگی بیان کرتی ہے، اور اللہ بہت بزرگ ہے یہ تکبیر اس طرح جیسے اللہ کی بزرگی کا بیان گرج چمک و بارش کرتی ہے، اور اللہ کی تمام تعریفیں جیسے اس کی کرسی اور وہ تمام تعریفیں جیسے اس کی کرسی اور اس کے علم میں محدود شدہ چیزیں تعریف کرتی ہیں، اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں یہ ذکر اسی طرح جیسے اس کی کرسی اور وہ تمام چیزیں کرتی ہیں جسے اس کے علم نے احاطہ کرلیا ہے، اور اللہ کی تسبیح جیسے اس کی کرسی اور اس کے علم میں آئی ہوئی چیزیں تسبیح کرتی ہیں، اللہ اکبر جیسے اس کی کرسی اور اس کے علم میں آئی ہوئی سب چیزیں اس کی کبریائی بیان کرتی ہیں، اور اللہ کی حمد جس طرح تعریفِ الٰہی اس کے سمندر اور اس کی مخلوق کرتی ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، یہ ذکر اسی طرح جیسے سمندر اور سمندر کی مخلوقات کرتی ہیں،اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں یہ ذکر اسی طرح جیسے اس کے سمندر اور سمندر کی مخلوق تہلیل کرتی ہے، اللہ کی تسبیح جس طرح اس کی تسبیح سمندر اور سمندر کی مخلوق کرتی ہیں، اور اللہ کی تمام تعریفیں جو اس کے علم کی انتہا اور اس کی رضا مندیوں کا وہ کمال ہے جس کی انتہا معلوم نہیں، لا الٰہ الا اللہ اس طرح جو علم خداوندی کی انتہا اور اس کی خوشنودیوں کے نا قابلِ ختم کمال تک جائے ۔ خداوندا! محمد و آلِ محمدؐ پر صلوٰۃ، اور محمد و آلِ محمد پرر حم فرما، محمدؐ و آلِ محمدؐ پر برکتیں نازل فرما جیسے تونے حضرت ابراہیم اور ان کی اولاد پرصلوٰۃ و رحم و برکت کی بارش فرمائی، بلاشبہ تو قابلِ حمد و بزرگی ہے۔ خداوندا میں تیری حمد سرائی، و لا الٰہ الا اللہ کہنے، تسبیح کرنے اور تیرے نبی حضرت محمدؐ و آلِ محمدؐ پر صلوٰۃ بھیجنے کے بعدتجھ سےدعا کرتا ہوں کہ میرے تمام چھوٹے بڑے خفیہ علانیہ گُناہ بخش دے خواہ وہ میرے علم میں ہوں یا میں نا جانتا ہوں، جس کو میں نے شمار کیا اور یاد رکھا ہو، یا دل سے وہ محو ہوگئے ہوں،ائے اللہ، ائے اللہ، ائے اللہ، ائے مہربان، ائے مہربان، ائے مہربان۔ ائے بہت بڑے مہربان، ائے بڑے مہربان، ائے بہت بڑے مہربان، ائے رحم کرنے والے،ائے رحم کرنے والے،ائے رحم کرنے والے۔ ائے عالموں کے پروردگار یہ دعا قبول فرمالے۔

حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۴۲