Columbus , US
22-12-2024 |21 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

بادی وخونی خارش اور پھوڑوں کے لئے دعا (تمام)

تفصیل: خشک خارش اور خونی خارش ﴿داد﴾ اور پھوڑوں وغیرہ سے متعلق روایت ہے کہ مریض پر یہ دعا پڑھی جائے اور لکھ کر اسکے گلے میں ڈال دی جائے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَ مَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةٍ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قََرَارٍ مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَ فِيْهَا نُعِيْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰي اَللّٰهُ اَكْبَرُ وَ اَنْتَ لَاتُكَبَّرُ اَللّٰهُ يَبْقٰي وَاَنْتَ لَاتَبْقٰي وَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ

ترجمہ:
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے اور کلمہ خبیثہ کی مثال شجرہ خبیثہ جیسی ہے کہ جس کی جڑ زمین کے اوپر ہوتی ہے اور اس لئے وہ ِ محکم اور بر قرار نہیں ہے ہم نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اسی میں پلٹایں گے اور اسی میں سے دوبارہ تمہیں نکالیں گے اللہ بزرگ تر ہے اور تو بڑائی والی نہیں خدا باقی رہے گا اور تو باقی رہنے والی نہیں اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
حوالہ: مفاتیح الجنان