Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

دعائے صبح و شام (تمام)

تفصیل: دعائے صبح و شام از امام زین العابدین علیہ السلام بروایت صحیفہ کاملہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَ الَّيْلَ وَ النَّهَارَ بِقُوَّتِه وَ مَيَّزَ بَيْنَهُمَا بِقُدْرَتِه وَ جَعَلَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا حَدًّا مَحْدُوْدًا وَّ اَمَدًا مَّمْدُوْدًا يُوْلِجُ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِيْ صَاحِبِه وَ يُوْلِجُ صَاحِبَه فِيْهِ بِتَقْدِيْرٍ مِنْهُ لِلْعِبَادِ فِيْمَا يَغْذُوْهُمْ بِه وَ يُنْشِئُهُمْ عَلَيْهِ فَخَلَقَ لَهُمُ اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوْا فِيْهِ مِنْ حَرَكَاتِ التَّعَبِ وَ نَهَضَاتِ النَّصَبِ وَ جَعَلَه لِبَاسًا لِيَلْبَسُوْا مِنْ رَاحَتِه وَ مَنَامِه فَيَكُوْنَ ذٰلِكَ لَهُمْ جَمَامًا وَ قُوَّةً وَ لِيَنَالُوْا بِه لَذَّةً وَ شَهْوَةً وَ خَلَقَ لَهُمُ النَّهَارَ مُبْصِرًا لِيَبْتَغُوْا فِيْهِ مِنْ فَضْلِه وَ لِيَتَسَبَّبُوْا اِلٰي رِزْقِه وَ يَسْرَحُوْا فِيْ اَرْضِه طَلَبًا لِمَا فِيْهِ نَيْلُ الْعَاجِلِ مِنْ دُنْيَاهُمْ وَ دَرَكُ الْاٰجِلِ فِيْ اُخْرٰيهُمْ بِكُلِّ ذٰلِكَ يُصْلِحُ شَأْنَهُمْ وَ يَبْلُوْا اَخْبَارَهُمْ وَ يَنْظُرُ كَيْفَ هُمْ فِيْ اَوْقَاتِ طَاعَتِه وَ مَنَازِلِ فُرُوْضِه وَ مَوَاقِعِ اَحْكَامِه لِيَجْزِيَ الَّذِيَنْ اَسَائُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ يَجْزِيَ الَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰي اَللّٰهُمَّ فَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰي مَا فَلَقْتَ لَنَا مِنَ الْاِصْبَاحِ وَ مَتَّعْتَنَا بِه مِنْ ضَوْءِ النَّهَارِ وَ بَصَّرْتَنَا مِنْ مَطَالِبِ الْاَقْوَاتِ وَ وَقَيْتَنَا فِيْه مِنْ طَوَارِقِ الْآفَاتِ اَصْبَحْنَا وَ اَصْبَحَتِ الْاَشْيَاءُ كُلُّهَا بِجُمْلَتِهَا لَكَ سَمَآوٴُهَأ وَ اَرْضُهَا وَ مَا بَثَثْتَ فِيْ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا سَاكِنُه وَ مُتَحَرِّكُه وَ مُقِيْمُه وَ شَاخِصُه وَ مَا عَلاَ فِيْ الْهَوَآءِ وَ مَا كُنَّ تَحْتَ الثَّرٰي اَصْبَحْنَا فِيْ قَبْضَتِكَ يَحْوِيْنَا مُلْكُكَ وَ سُلْطَانِكَ وَ تَضُمُّنَا مَشِيَّتُكَ وَ نَتَصَرَّفُ عَنْ اَمْرِكَ وَ نَتَقَلَّبُ فِيْ تَدْبِيْرِكَ لَيْسَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ اِلاَّ مَا قَضَيْتَ وَ لاَ مِنَ الْخَيْرِ اِلاَّ مَا اَعْطَيْتَ وَ هٰذَا يَوْمٌ حَادِثٌ جَدِيْدٌ وَ هُوَ عَلَيْنَا شَاهِدٌ عَتِيْدٌ اِنْ اَحْسَنَّا وَدَّعْنَا بِحَمْدٍ وَ اِنْ اَسَاْنَا فَارَقَنَا بِذَمٍّ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِه وَارْزُقْنَا حُسْنَ مُصَاحَبَتِه وَاعْصِمْنَا مِنْ سُوْءِ مُفَارَقَتِه بِاِرْتِكَابِ جَرِيْرَةٍ اَوِاقْتِرَافِ صَغِيْرَةٍ اَوْ كَبِيْرَةٍ وَ اَجْزِلْ لَنَا فِيْهِ مِنَ الْحَسَانَاتِ وَ اَخْلِنَا فِيْهِ مِنَ السَّيِّئٰاتِ وَامْلَأْ لَنَا مَا بَيْنَ طَرَفَيْهِ حَمْدًا وَ شُكْرًا وَ اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَ فَضْلاً وَ اِحْسَانًا اَللّٰهُمَّ يَسِّرْ عَلَي الْكِرَامِ الْكَاتِبِيْنَ مَوٴُنَتَنَا وَامْلَأْ لَنَا مِنْ حَسَنَاتِنَا صَحَائِفَنَا وَ لاَ تُخْزِنَا عِنْدَهُمْ بِسُوْءِ اَعْمَالِنَا اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فِيْ كُلِّ سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِه حَظًّا مِّنْ عِبَادِكَ وَ نَصِيْبًا مِّنْ شُكْرِكَ وَ شَاهِدَ صِدْقٍ مِّنْ مَلاَئِكَتِكَ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِه وَاحْفَظْنَا مِنْ بَيْنِ اَيْدِيْنَا وَ مِنْ خَلْفِنَا وَ عَنْ اَيْمَانِنَا وَ عَنْ شَمَآئِلِنَا وَ مِنْ جَمِيْعِ نَوَاحِيْنَا حِفْظًا عَاصِمًا مِّنْ مَعْصِيَتِكَ هَادِيًا اِلٰي طَاعَتِكَ مُسْتَعْمِلاً لِمَحَبَّتِكَ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِه وَ وَفِّقْنَا فِيْ يَوْمِنَا هٰذَا وَ لَيْلَتِنَا هٰذِه وَ فِيْ جَمِيْعِ اَيَّامِنَا لِاِسْتِعْمَالِ الْخَيْرِ وَ هِجْرَانِ الشَّرِّ وَ شُكْرِ النِّعَمِ وَاتِّبَاعِ السُّنَنِ وَ مُجَانَبَةِ الْبِدَعِ وَ الْاَمْرِ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ حِيَاطَةِ الْاِسْلاَمِ وَانْتِقَاصِ الْبَاطِلِ وَ اِذْلاَلِه وَ نُصْرَةِ الْحَقِّ وَ اِعْزَازِه وَ اِرْشَادِ الضَّالِ وَ مُعَاوَنَةِ الضَّعِيْفِ وَ اِدْرَاكِ اللَّهِيْفِ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِه وَاجْعَلْهُ اَيْمَنَ يَوْمٍ عَهِدْنَاهُ وَ اَفْضَلَ صَاحِبٍ صَحِبْنَاهُ وَ خَيْرَ وَقْتٍ ظَلِلْنَا فِيْهِ وَاجْعَلْنَا مِنْ اَرْضٰي مَنْ مَرَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ مِنْ جُمْلَةِ خَلْقِكَ اَشْكَرَهُمْ لِمَا اَوْلَيْتَ مِنْ نِعَمِكَ وَ اَقْوَمَهُمْ بِمَا شَرَعْتَ مِنْ شَرَآئِعِكَ وَ اَوْقَفَهُمْ عَمَّا حَذَّرْتَ مِنْ نَهْيِكَ اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اُشْهِدُكَ وَ كَفٰي بِكَ شَهِيْدًا وَ اُشْهِدُ سَمَائَكَ وَ اَرْضَكَ وَ مَنْ اَسْكَنْتَهُمَا مِنْ مَلاَئِكَتِكَ وَ سَائِرِ خَلْقِكَ فِيْ يَوْمِيْ هٰذَا وَ سَاعَتِيْ هٰذِه وَ لَيْلَتِيْ هٰذِه وَ مُسْتَقَرِّيْ هٰذَا اَنِّيْ اَشْهَدُ اَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ قَآئِمٌ بِالْقِسْطِ عَدْلٌ في الْحُكْمِ رَوٴُوْفٌ بِالْعِبَادِ مَالِكُ الْمُلْكِ رَحِيْمٌ بِالْخَلْقِ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَ رَسُوْلُكَ وَ خِيَرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ حَمَّلْتَه رِسَالَتَكَ فَاَدَّهَا وَ اَمَرْتَه بِالنُّصْحِ لِاُمَّتِه فَنَصَحَ لَهَا اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِه اَكْثَرَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰٓي اَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ وَ آتِه عَنَّا اَفْضَلَ مَا آتَيْتَ اَحَدًا مِنْ عِبَادِكَ وَاجْزِه عَنَّا اَفْضَلَ وَ اَكْرَمَ مَا جَزَيْتَ اَحَدًا مِنْ اَنْبِيَآئِكَ عَنْ اُمَّتِه اِنَّكَ اَنْتَ الْمَنَّانُ بِالْجَسِيْمِ الْغَافِرُ لِلْعَظِيْمِ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ مِنْ كُلِّ رَحِيْمٍ فَصَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِه الطَّيِّبِيْنَ الطَّهِرِيْنَ الْاَخْيَارِ الْاَنْجَبِيْنَ

ترجمہ:
سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہے جس نے اپنی قوت و توانائی سے شب و روز کو خلق فرمایا اور اپنی قدرت کی کارفرمائی سے ان دونوں میں امتیاز قائم کیا اور ان میں سے ہر ایک کو معیّنہ حدود اور مقررہ اوقات کا پابند بنایا۔اور ان کےکم و بیش ہونے کا جو انداز مقرر کیا اس کے مطابق رات کی جگہ پر دن اور دن کی جگہ پر رات کولاتا ہےتاکہ اس کے ذریعے سے بندوں کی روزی اور ان کی پرورش کا ساز و سامان کرے۔ چنانچہ اس نے ان کے لیئے رات بنائی تاکہ وہ اس میں تھکا دینے والے کاموں اور خستہکر دینے والی تکلیفوں کے بعد آرام کریںاور اسے پردہ قرار دیا تاکہ سکون کی چادر تان کر آرام سے سوئیں اور یہ ان کے لئے راحت و نشاط اور طبعی قوتوں کے بحال ہونے اور لذت و کیف اندوزی کا ذریعہ ہو اور دن کو ان کے لئے روشن و درخشاں پیدا کیا تاکہ اس کے فضل کی جستجو کریں اور روزی کا وسیلہ ڈھونڈیں اور دنیاوی منافع اور اخروی فوائد کے وسائل تلاش کرنے کے لیے اس کی زمین میں چلیں پھریں۔ ان تمام کارفرمائیوں سے وہ ان کے حالات سنوارتا اور ان کے عمل کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور یہ دیکھتا ہے کہ وہ لوگ اطاعت کی گھڑیوں، فرائض کی منزلوں اور تعمیل احکام کی موقعوں پر کیسے ثابت ہوتے ہیں تاکہ بروں کو ان کی بد اعمالیوں کی سزا اور نیکوکاروں کو اچھا بدلہ دے۔ اے اللہ! تیرےہی لئے تمام تعریفیں اور توصیف ہے کہ تو نے ہمارے لئے (رات کا دامن چاک کرکے)صبح کا اجالا کیا اور اس طرح دن کی روشنی سے ہمیں فائدہ پہنچایا اور طلبِ رزق کے مواقع ہمیں دکھائے اور اس میں آفت و بلیّات سے ہمیں بچایا۔ ہم اور ہمارے علاوہ سب چیزیں تیری ہیں۔ آسمان بھی اور زمیں بھی اور وہ سب چیزیں جنہیں تو نے اس میں پھیلایاہے۔ وہ ساکن ہوں یا متحرّک مقیم ہوں یا راہِ نورد، فضامیں ہوں یا زمین کی تہوں میں پوشیدہ۔ ہم تیرے قبضہ قدرت میں ہیں اور تیرا اقتدار اور تیری بادشاہت ہم پر حاوی ہےاور تیری مشیعت کا محیط ہمیں گھیرے ہوئے ہے تیرے حکم سے ہم تصرّف کرتے اور تیری تدبیر و کارسازی کے تحت ہم ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹتے ہیں۔ جو امر تو نے ہمارے لئے نافذ کیا اور جو خیر و بھلائی تو نے میں بخشی اس کے علاوہ ہمارے اختیار میں کچھ نہیں ہے اور یہ دن نیا اور تاذہ وارد ہے جو ہم پر ایسا گواہ ہے جو ہمہ وقت حاضر ہے۔ اگر ہم نے اچھے کام کئے تو وہ توصیف و ثناء کرتے ہوئے ہمیں رخصت کرے گا اور اگر برے کام کئے تو برائی کرتا ہوا ہم سے علحیدہ ہوگا۔ ائے اللہ! تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمااور ہمیں اس دن کی اچھی رفاقت نصیب کرنا اور کسی خطا کے ارتکاب کرنے یا صغیرہ و کبیرہ گناہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس کے چیں بہ جبیں ہو کر رخصت ہونے سے ہمیں بچائے رکھنااور اس دن ہماری نیکیوں کا حصہ زیادہ کر ۔ اور برائیوں سے ہمارا دامن خالی رکھ ۔ اور ہمارے لئے اس کے اغاز و انجام کو حمد و سپاس ثواب و ذخیرہِ آخرت اور بخشش و احسان سے بھردے، ائے اللہ ! کراماً کاتبین پر (ہمارے گناہ قلمبند کرنے کی) زحمت کم کردے اور ہمارا نامہ اعمال نیکیوں سے بھردے۔ اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ہمیں ان کے سامنے رسوا نہ کر ۔ بار الٰہا تو اس دن کے لمحوں میں سے ہر لمحہ وساعت اپنے خاص بندوں کا حظ و نصیب اور اپنے شکر کا ایک حصہ اور فرشتوں میں سے ایک سچا گواہ ہمارے لئے قرار دے ۔ ائے اللہ تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرمااور اگےاور پیچھےاور دائیں اور بائیں اور تمام اطراف و جوانب سے ہماری حفاظت کر۔ ایسی حفاظت جو ہمارے لئے گناہ و معصیت سے سدِ راہ ہو، تیریاطاعت کی طرف رہنمائی ککرے اور تیری محبت میں صرف ہو ۔ ائے اللہ ! تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما۔ اور میں آج کے دن اور آج کی رات اور زندگی کے تمام دنوں مین توفیق عطا فرما کہ ہم نیکیوں پر عمل کریں ، برائیوں کو چھوڑ دیں، نعمتوں پر شکر اور سنتوں پر عمل کریں ، بدعتوں سے الگ تھلگ رہیں اور نیک کاموں کا حکم دیں اور برے کاموں سے روکیں۔ اسلام کی حمایت و ترفداری کریں ، باطل کو کچلیں اور اسے ذلیل کریں ۔ حق کی نصرت کریں اور اسے سربلند کریں ۔ گمراہوں کی رہنمائی کمزوروں کی اعانت اور درد مندوں کی چارہ جوئی کریں۔ بارالٰہا!محمدؐ اور ان کی اآلؑ پر رحمت نازل فرما اور آج کے دن کو ان تمام دنوں سے جو ہم نے گزارے ہیں زیادہ مبارک دن اور ان تمام ساتھیوں سے جن کا ہم نے ساتھ دیا اس کو بہتریں رفیق اور ان تمام وقتوں سے جن کے زیرِ سایہ ہم نے زندگی بسر کی اس کو بہترین وقت قرار دے اور ہمیں ان تمام مخلوقات سے زیادہ راضی و خوشنود رکھ جن پر شب و روز کے چکر چلتے رہے ہیں ، اور ان سب سے زیادہ اپنی عطا کی ہوئی نعمتوں کا شکر گزار اور ان سب سے زیادہ اپنے جاری کئیے ہوےئ احکام کا پابند اور ان سب سے زیادہ ان چیزوں کی کنارہ کشی کرنے والا قرار دے جن سے تو نے خوف دلا کر منع کیا ہے۔ ائے خدا! میں تجھے گواہ کرتا ہوں اور تو گواہی کے لیئے کافی ہے اور تیرے آسمان اور تیری زمین کو اور ان میں جن جن فرشتوں اور جس جس مخلوق کو تو نے بسایا ہے۔ آج کے دن اور اس گھڑی اور اس رات میں اور اس مقام پر گواہ کرتا ہوں کہ میں اس بات کا معترف ہوں کہ صرف تو ہی وہ معبود ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔انصاف کا قائم کرنے والا حکم میں عدل ملحوظ رکھنے ولا،بندوں پر مہربان، اقتدار کا مالک اورکائنات پر رحم کرنے والا ہے ۔ اور اس بات کی بھی شھادت دیتا ہوں کہ محمدؐ تیرے خاص بندے اور رسول ہیں ۔ ان پر تو نے رسالت کی ذمہ داریاں عائد کیں تو انہوں نے اسے پہنچایا، اور اپنی امت کو پند و نصیحت کرنے کا حکم دیا تو انہوں نے نصیحت فرمائی۔ ہماری طرف سے انہیں وہ بہترین تحفہ عطا کر جو تیرے ہر اس انعام سے بڑھا ہوا ہو جو اپنے بندوں میں سے کسی ایک کو دیا ہو۔ اور ہماری طرف سے انہیں وہ جزا دے جو ہر اس جزا سے بہتر و برتر ہو جو انبیاء میں سے کسی ایک کو تو نے اس کی امت کی طرف سے عطا فرمائی ہو ۔ بیشک تو بڑی نعمتوں کا بخشنے ولا اور بڑے گناہوں سے درگزر کرنے والااور ہر رحم سے زیادہ رحم کرنے ولا ہے۔ لہٰذا تو محمدؐ اور ان کی پاک و پاکیزہ اور شرف و نجیب اولاد پر رحمت نازل فرما۔