Columbus , US
21-11-2024 |20 Jumādá al-ūlá 1446 AH

روزانہ پڑھنے جانے والی مذید دعایئں (تمام)

تفصیل: (۱) امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ اس دُعا کو پڑھو تاکہ ایمان کامل ہوجائے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحيِمْ رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّ بِـمُحَمَّدٍ صَليَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ نَبِيًّا وَّبِا الْاِ سْلَامِ دِيْنًا وَّبِالْقُرْاٰنِ كِتَابًا وَّ بِالْكَعْبَةِ قِبْلَةً وَّ بِالْعَلِيّ وَلِيًّا وَّاِمَامًا وَّ بِالْـحَسَنِ ؑ وَالْـحُسَيْنِ ؑ وَعَليِّ بْنِ الْـحُسَيْنِ وَمُـحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ وَّ جَعْفَرِ بْنِ مُـحَمَّدٍ وَّمُوْسَي بْنِ جَعْفَرٍ وَّ عَلِيّ بْنِ مُوْسيٰ وَ مُـحَمَّدِ بْنَ عَلِيٍّ وَّعَلِيٍّ مُـحَمَّدٍ وَّالْـحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَّ الْـحُجَّةِ بْنِ الْـحَسَنِ صَلَٰوةُ اللّٰهِ عَلٰيْـھِمْ اَئِـمَّةً اَللّٰھُمَّ اِ نِّيْ رَضِيْتُ بِـھِمْ اَئِـمَّةً فَاَرْضِنِيْ لَھُمْ اِنَّكَ عَليٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٔ

ترجمہ:
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحم کرنے والا بہت مہربان ہے میں الہ کے ساتھ راضی ہوا جو پالنے والا ہے اور ساتھ محمدؐ کے رحمت نازل ہو ان پر اور اُنکی آل پر اُن کے نبی ہونے پر اور اسلام کے مذہب کے ساتھ اور قرآن آسمانی کتاب کے ساتھ اور کعبہ کے قبلہ ہونے کے ساتھ اور علی ؑکے ولی اور امام ہونے کے ساتھ اور حسنؑ حسینؑ اور علیؑ فرزند حسینؑ اور محمد خلفِ علیؑ وجعفرؑ خلفِ محمد وموسیٰؑ خلفِ جعفرؑ و علیؑ خلفِ موسیٰ و محمد بن علی اور خلف محمد و حسنؑ خلف ِ علی اور حجت خلف حسن اللہ کی رحمت نازل ہو ان اماموں پر اے میرے اللہ تحقیق میں ان اماموں کے ساتھ راضیہوا پس ان کو بھی مجھ سے راضی رکھ ۔بے شک تو ہر چیزپر قادر ہے

تفصیل: (۳) حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ اگر کوئی مومن ایک دن میں چالیس گناہ کبیرہ کرے اور اس کے بعد ندامت اور پشیمانی سے یہ استغفار پڑھے تو خداوند تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الْـحَيُّ الْقَيُّومُ بَدِيْعُ السَّمٰوٰت وَالْاَرْضِ ذُوْالْـجَلَالِ وَالِاْ كْرَامِ وَاَسْئَلُهٗ اَنْ يَّتُوْبَ عَلِيَّ

ترجمہ:
میں اللہ سے استغفار کرتا ہوں، ایسا اللہ کہ سوائے اس کے دوسرا اللہ نہیں ہے جو ہمیشہ زندہ اور قائم ہے اور زمین وآسمان کا انوکھی طرح پیدا کرنے والا صاحب بخشش وکرم ہے اور میں اس سے سوال کرتا ہوں کہ میری توبہ قبول فرما

تفصیل: بحوالہ ابنِ بابو یہ حضرت سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز سات مرتبہ یہ دُعا پڑھے گا تو گویا وہ گذشتہ وآئندہ نعمات الٰہی کا شکریہ بجالایا۔

اَلْـحَمُدُ لِلهِ عَليٰ كُلِّ نِعْمَةٍ كَانَتْ اَوْھِيَ كَآئِنَةٌ

ترجمہ:
تمام تعریفیں اللہ کے واسطے ثابت ہیں اس کی ہر نعمت پردہ ہو یا ہونے والی ہو۔

تفصیل: (۵) امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ حضرت رسولخداؐ تین سو ساٹھ مرتبہ یہ دُعا پڑھتےتھے۔

اَلْـحَمُدُ لِلهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ كَثِيْرًا عَليٰ كُلِّ حَالٍ

ترجمہ:
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ثابت ہیں جو سارے جہانوں کا بہت پالنے والا ہے ہر حال میں ہے۔

تفصیل: ۶) بحوالہ ابن بابویہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز سو مرتبہ یہ دُعا پڑھے تو خداوند تعالیٰ ستر قسم کی بلائیں اس سے دُور کرتا ہے۔

لَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ

ترجمہ:
ماسوا اللہ کے کسی میں قوت و طاقت نہیں ہے

تفصیل: (۷) امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جو شخص ہر روز یہ دُعا پڑھے تو خدا وند تعالیٰ اپنی رحمت اُس سے دُور نہیں رکھتا جب تک کہ وہ بہشت میں داخل نہ ہو۔

لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ حَقًّا حَقًّا لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عُبُوْدِيَةً وَّرِقًّا لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ اِيْـمَانًا وَّصِدْقًا ط

ترجمہ:
ازروئے حق کوئی اللہ نہیں ہے۔ مگر معبود مجھ بندے اورغلام کے نزدیک کوئی لائق عبادت نہیں ہے مگر اللہ اور کوئی اِلٰہ نہیں ہے مگر اللہ ایمان اور سچائی کی رُو سے کہتا ہوں

تفصیل: (۸) آنحضرت صلعم سے منقول ہے کہ اس دُعا کو دس مرتبہ پڑھے:

اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لاَ شَرِيْكَ لَهٗ اِلٰھًا وَّاحِدًا صَـمَدًا لَّمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًا ط

ترجمہ:
میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی الہٰ نہیں ہے مگر اللہ جو واحد ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے معبود ہے واحد ہے بے نیاز ہے نہ اسکی کوئی بیوی ہے نہ بچے ہیں( مفاتح الجنان)۔

تفصیل: (۹) جو شخص سو مرتبہ ان کلمات کو پڑھے تو خداوند تعالیٰ اُس کے بدن پر آتش ِ دوزخ حرام کردیتا ہے۔

سُبْـحَانَ اللّٰهِ وَالْـحَمْدُ لِلهِ وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَكْبَرُ

ترجمہ:
اللہ پاک ہے اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں اور کوئی اللہ نہیں مگر اللہ جو سب سے بزرگ ہے۔

تفصیل: (۱۰) امام محمد باقر ؑ سے منقول ہے کہ جو شخص سات مرتبہ روزانہ یہ دُعا پڑھے تو اُمورِ دُنیا وآخرت میں خدا اُس کی امداد کرتا ہے۔

حَسْبِيَ اللّٰهُ رَبِيَّ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ

ترجمہ:
اللہ میری منشاء کے مطابق اللہ میرا پالنے والا سوائے اس کے کوئی اللہ نہیں ہے اس پر میں توکل کرتا ہوں اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔

تفصیل: (۱۱) حضرت رسولخداؐ سے منقول ہے کہ جو شخص روزانہ پانچ مرتبہ اس استغفار کو پڑھے تو خداوند تعالیٰ اس کے تمام گناہ اگرچہ مثل کفِ دریا کے ہوں بخش دیتا ہے۔

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الْـحَيُّ الْقَيُّومُ وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ

ترجمہ:
میں اس اللہ سے استغفار کرتا ہوں کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جو ہمیشہ زندہ قائم ہے اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔

تفصیل: (۱۳) امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ خدا وند تعالیٰ ہر روز تین مرتبہ تمجید فرماتا ہے پس جو اس کو اسی کی طرح تمجید کرے تو وہ اگر شقی بھی ہوگا تو سعید ہوجائے گا۔ وہ تمجید یہ ہے۔

اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ مٰلِكُ يَوْمِ الدِّيْنِ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ الْعَزْيزُ الْـحَكِيْمُ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّاَ اَنْتَ مِنْكَ بَدْئُ كُلِّ شَيْئٍ وَّاِلَيْكَ يَعُوْدُ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ لَمْ تَزَلْ وَلاَ تَزَالُ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ خَالِقُ الْـخَيْرِ وَالشَّرِّاَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ خَالِقُ الْـجَنَّةِ وَالنَّارِ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِيْ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْـجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْـحَانَ اللّٰهِ عَـمَّا يُشْرِكُوْنَ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُلَهُ الْاَسْـمَآئُ الْـحُسْنيٰ يُسَبّحُ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِيْزُ الْـحَكِيْمُ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اَنْتَ الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالُ وَالْكِبْرِيَآئُ رِدَآئُكَ (اسباب النجاة)

ترجمہ:
تمام عالموں کا مالک ہے اور پرورش کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تُو ہی دُنیا و آخرت میں رحم کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی بلند مرتبہ اور بزرگ ہے سب سے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو قیامت کے دن کا مالک ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی غالب اور صاحبِ حکمت ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہی ہر چیز کی ابتدا ہے اور تیری طرف ہر چیز لوٹے گی تیرے سوا کوئی دوسرا اللہ نہیں تو ہی لازوال ہے تو ہی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا تیرے سوا کوئی دوسرا اللہ نہیں تو ہی خیر وشر کا خالق ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو بہشت ودوزخ کا پیدا کرنے والا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتابے نیاز ہے نہ تجھ سے کوئی پیدا ہوا اور نہ تو کسی سے پیدا ہوا اور نہ تیرے جوڑ کا کوئی ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی وہ بادشاہ ہے جو کہ پاک وپاکیزہ ہے تو ہی سلامتی والا امان دینے والا نگرانی کرنے والا زبردست حکم چلانے والا بزرگ ہے اللہ پاک ہے اس چیز سے کہ لوگ اس کا شریک قرار دیتے ہیں تیرے سوا کوئی خدا نہیں تو ہی عدم سے وجود ہیں لانے والو تو ہی جدا جدا صورت پر پیدا کرنے والا تو ہی صورت عطا کرنے والا ہےسی یکتا خدا کے نام اچھے ہیں ، زمین وآسمان کے باشندے اسی کی تسبیح پڑھتے ہیں وہی غالب حکمت والا ہے تیرے سوا کوئی اللہ نہیں تو ہی بزرگ تیری شان ارفع و اعلیٰ ہے اور بڑائی تیری روا ہے۔

تفصیل: (۱۴) بحوالہ مصباح کفعمی دُعائے جناب امام حسن عسکریؑ جو شخص اس دُعا کو پڑھے۔ خدا وند تعالیٰ اس کو آنحضرت ؐ کے ساتھ محشور فرمائے اور آتشِ دوزخ سے نجات دے اگر وہ جہنم کا مستحق ہو۔

يَاعَزِيْزَ الْعِزِّفِيْ عِزَّتِهٖ مَآ اَعَزَّ عَزِيْزَ الْعِزِّفِيْ عِزَّتِهٖ يَاعَزِيْزُ اَعِزَّنِيْ بِعِزَّتِكَ وَاَيِّدْنِيْ بِنَصْرِكَ وَاَبْعِدْ عَنِّيْ ھَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَادْفَعْ عَنِّيْ بِدَفْعِكَ وَامْنَعْ عَنِّيْ بِضُنْعِكَ وَاجْعَلْنِيْ مِنْ خِيَارِ خَلْقِكَ يَا وَاحِدُ يَآ اَحَدُ يَافَرْدُ يَاصَـمَدُ

ترجمہ:
ائے اپنی عزت میں عزت والے کس قدر عزت والا ہے اپنی عزت میں ائے عزیزاپنی عزت سے مجھ کو عزت دے اور اپنی مدد سے میری مدد کر اور مجھے دور رکھ شیطان کے وساوس سے اپنی قدرت سے مجھ سے بلا کو دور رکھ اور روک تو مجھ سے بلاؤں کو اور اپنی طاقت سے مجھے بہترین مخلوق میں سے قرار دے ائے یکتہ و تنہا ائے فرد ائے بے نیاز۔

تفصیل: (۱۵) دُعا حضرت امام حسین ؑ روزانہ پڑھے

اَللّٰھُمَّ اِنِّيْٓ اَسْئَلُكُ بِكَلِمَاتِكَ وَمَعَاقِدِ عَرْشِكَ وَسُكَّانَ سَـمٰوٰتِكَ وَاَنْبِيَآئِكَ وَرُسُلِكَ اَنْ تَسْتَجِيْبَ لِيْ فَقَدْرَ ھِقَنِيْ مِنْ اَمْرِيْ عُسْرٌ فَاَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِيَّ عَليٰ مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُـحَمَّدٍ وَّاَنْ تَـجْعَلَ لِيْ مِنْ اَمْرِيْ فَرَجًا وَّمَـخْرَجًا

ترجمہ:
اے اللہ میں تجھ سے تیرے کلمات کے واسطہ اور تیرے عرش کے معاقد کے ذریعہ سے اور تیرے آسمانوں کے رہنے والوں کے توسط اور تیرے نبیوں اور رسولوں کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں کہ میری دُعا قبول کر یقینا گھیر لیا ہے میرے امر سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآلِ محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور میرے امر میں کشائش اور نکلنے کا راستہ قرار دے۔
حوالہ: امام حسین علیہ السلام

تفصیل: بحوالہ کتاب کافی ابن عباس سے مروی ہے کہ جوشخص روزانہ ایک مرتبہ یہ دُعا پڑھے تو خدا وند تعالیٰ اس کے واسطے ہزار حسنہ لکھے گا۔ اور ہزار گناہ بخشے گا اور اس کے ہزار درجے بلند کرے گا اور اس کے واسطے ہزار آدمیوں کی شفاعت ثابت کرے گا۔

سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ بَاقٍ لاَّ يَفْنيٰ سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ عَالِمٌ لّايَنْسٰي سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ حَافِظٌ لَّا يَغْفَلُ سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ قَيّوُمٌ لاَّ يَنَامُ سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ قَائِمٌ لاَّ يَسْھُوْ سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ مَلِكٌ لَّا يُرَامُ سُبْـحَانَ مَنْھُوَ عَزِيْزٌ لَّا يُضَامُ سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ بَصِيْرٌ لَّا يَرْتَابُ سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ وَاسِعٌ لَّا يُكَلِّفُ سُبْـحَانَ مَنْ ھُوَ مُحْتَجَبٌ لَّا يُريٰ وَصَلَّي اللّٰهُ عَليٰ خَيْرِ خَلْقِهٖ مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاھِرِيْنَ وَسَلِّمْ تَسْليْـمًا

ترجمہ:
پاک ہے وہ اللہ کہ جو ایسا باقی ہے کہ جس کو فنا نہیں پاک ہے وہ ذات جو ایسا عالم ہے کہ کبھی بھولتا نہیں پاک ہے وہ ذات کہ جو حافظ ہے جس کو کبھی غفلت نہیں ہوتی پاک ہے وہ کہ جو سارے جہاں کا سنبھالنے والا ہے کہ جو کبھی نہیں سوتا پاک ہے وہ جو کہ ایسا قائم ہے کہ جس کو کبھی بھول نہیں ہوتی پاک ہے وہ کہ جو ایسا بادشاہ ہے کہ ڈھونڈا نہیں جاتا پاک کہ وہ جو ایسی ذات ہے کہ جس پر قابو نہیں پایا جاسکتا پاک ہے وہ جو کہ ایسا دیکھنے والا ہےجس میں کسی کہ جس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں پاک ہے وہ جو کہ ایسی وسعت والا ہے کہ جس پر تکلیف نہیں گزرتی پاک ہے وہ جو پردہ میں ہے کہ نہیں دیکھا جاسکتا اور اپنے بہترین خلق محمدؐ وآلِ محمدؐ پر اے خدا رحمت نازل فرما اور ان طیب وطاہر ذوات پر درود و سلام بھیج۔
حوالہ: ابنِ عباسؓ

تفصیل: تسبیح حضرت جبرئیل علیہ السلام ۔کفعمی علیہ الرحمۃ مصباح میں نقل کرتے ہیں کہ جو شخص ایک سال تک روزانہ اس دُعا کو پڑھتا رہے وہ جب تک اپنی جگہ بہشت میں نہیں دیکھ لے گا۔ نہیں مرے گا۔

سُبْـحَانَ الدَّآئِمِ الْقَآئِمِ سُبْـحَانَ الْقَآئِمِ الدَآئِمِ سُبْـحَانَ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ سُبْـحَانَ الْفَرْدِ الصَّمَدِ سُبْـحَانَ الْـحَيِّ الْقَيُّوْمِ سُبْـحَانَ اللّٰهِ وَبِـحَمْدِهٖ سُبْـحـَانَ الْـحَيِّ الَّذِيْ لَايَـمُوْتُ سُبْـحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ سُبْـحَانَ رَبِّ الْمَلٰكئِكَةِ وَالرُّوْحِ سُبْـحَانَ الْعَلِّي الْاَعْليٰ سُبْـحَانَهٗ وَتَعَاليٰ

ترجمہ:
پاک ہے وہ ذات جو ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی ہے پاک ہے وہ ذات کہ جسکو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ثبات وقرار ہے پاک ہے وہ ذات جو فردیگانہ ہے یکتا ہے بے نیاز ہے اکیلا ہے پاک ہے وہ ذات کہ جس کو ایسی بقا ہے کہ فنا ہونے والی نہیں سارے جہان کا سنبھالنے والا ہے پاک ہے وہ ذات کہ جس کو کبھی موت نہیں پاک ہے وہ ذات سلطنت والی تمام عیوب سے بَری فرشتوں اور روح کا پروردگار ہے پاک ہے وہ ذات کو جو بلند مرتبہ اور سب سے برتر ہے