Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

پچیسویں تاریخ کی دعا (تمام)

اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَ لَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا ذَرَا فِیْ الْاَرْضِ وَ مَا يَخْرُجُ مِنْها، وَ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا يَعْرُجُ فِيْهَا وَ مِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ، وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمٰنُ اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ ايْمَانًا لَا يَرْتَدُّ وَ نَعِيْمًا لَا يَنْفَدُ وَ مُرَافَقَةَ النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ الْاَخْيَارِ الطَّيِّبِيْنَ فِيْ اَعْلٰی جَنَّةِ الْخُلْدِ مَعَ النَّبِيِّيْنَ وَ الصِّدِّيْقِيْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصَّالِحِيْنَ وَ حَسُنَ اُوْلٰٓئِكَ رَفِيْقًا اَللّٰهُمَّ امِنْ رَوْعَتِیْ وَ اسْتُرْ عَوْرَتِیْ وَ اَقِلْنِیْ عَثْرَتِیْ فَاَنْتَ اللَّهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَكَ الْمُلْكُ وَ لَكَ الْحَمْدُ وَ اَنْتَ عَلٰی كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيْرٌ اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ لِاَنَّكَ اَنْتَ الْمَسْئُوْلُ الْمَحْمُودُ الْمُتَوَحِّدُ الْمَعْبُودُ وَ اَنْتَ الْمَنَّانُ ذُوْالْاِحْسَانِ بَدِيْعُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ذُوالْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ اَنْ تَغْفِرَلِی ذُنُوْبِیْ كُلَّهَا صَغِيْرَهَا وَ كَبِيْرَهَا عَمْدَهَا وَ خَطَآهَا وَ مَا نَسَيْتُهٗ اَنَا مِنْ نَفْسِیْ وَ حَفِظْتَهٗ اَنْتَ عَلَیَّ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ يَا اَللَّهُ يَا بَدِيْعَ السَّمٰوٰاتِ وَ الْاَرْضِ يَا ذَاالْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ يَا صَرِيْخَ الْمُسْتَصْرِخِيْنَ وَ يَا غِيَاثَ الْمُسْتَغِيْثِيْنَ وَ مُنْتَهٰی رَغْبَةِ الرَّاغِبِيْنَ اَنْتَ الْمُفَرِّجُ عَنِ الْمَكْرُوْبِيْنَ وَ اَنْتَ الْمُرَوِّحُ عَنِ الْمَغْمُوْمِيْنَ وَ اَنْتَ مُجِيْبُ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ وَ اَنْتَ اِلٰهُ الْعَالَمِيْنَ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ وَ اَنْتَ كَاشِفُ كُلِّ كُرْبَةٍ وَ مُنْتَهٰی كُلِّ رَغْبَةٍ وَ قَاضِیْ كُلِّ حَاجَةٍ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ وَ افْعَلْ بی يْ مَا اَنْتَ اَهْلُهٗ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبِّیْ وَ اَنْتَ سَيِّدِيْ وَ اَنَا عَبْدُكَ وَ ابْنُ عَبْدِكَ وَ ابْنُ اَمَتِكَ نَاصِيَتِی بِيَدِكَ عَمِلْتُ سُوْٓءً وَ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اعْتَرَفْتُ بِذَنْبِیْ وَ اَقْرَرْتُ بِخَطِيْئَتِیْ اَسْئَلُكَ بِاَنَّ لَكَ الْمَنَّ يَا مَنَّانُ يَا بَدِيْعَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ يَا ذَاالْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ وَ عَلٰی اٰلِهٖ اَفْضَلَ صَلَوَاتِكَ عَلٰی اَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ وَ اَسْئَلُكَ بِالْقُدْرَةِ الَّتِی فَلَقْتَ بِهَا الْبَحْرَ لِبَنِی اِسْرَآئِيْلَ لَمَّا كَفَيْتَنِیْ كُلَّ باغٍ وَ حَاسِدٍ وَ عَدُوٍّ وَ مُخَالِفٍ وَ اَسْئَلُكَ بِالْاِسْمِ الَّذِیْ نَتَقْتَ بِهِ الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَاَنَّهٗ ظُلَّةٌ لَمَّا كَفَيْتَنِیْ مَا اَخَافُهٗ مِنْهُمْ وَ اَحْذَرُهٗ اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَدْرَءُ بِكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ وَ اَسْتَجِيْرُ بِكَ مِنْهُمْ وَ اَسْتَعِيْنُ بِكَ عَلَيْهِمْ اَللَّهُ اَللَّهُ رَبِّیْ لَا اُشْرِكُ بِهٖ وَ لَا اَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖ وَلِيًّا

ترجمہ:

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ میں اللہ کے ان کامل کلمات سے پناہ مانگتا ہوں کہ جن سے نہ نیک چیزیں پیش پا سکتی ہیں نہ بد اور میں ہر اس شئے کے شر سے بچنا چاہتا ہوں جو زمین میں پیدا ہوئی یا اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے یا اس کی طرف جاتی ہے۔ اور رات دن کی ہر تکلیف دہ افتاد سے اس سے آنے والی بات سے نہیں جو بھلائی لے کر آئےائے رحم کرنے والے ائے مہربانوں میں سے سب سے بڑے مہربان۔ خداواندا، اس ایمان کی تمنا ہے جس کے بعد ارتداد نہ ہو وہ نعمت چاہیئے جو ختم نہ ہو۔ اور جنت جا وداںحضرت پیغمبر محمدﷺاور ان کی منتخب و معصوم اولاد، انبیاء صدیق و شہید و صالح حضرات کی رفاقت مرحمت فرما۔ ان کی صحبت کا کیا کہنا خداوندا! میرے خوف کو امان ، میرے عیوب کی پردہ پوشی ، میری لغزشوں کو معافی عطا فرما۔ کہ فقط تو ہی معبود ہے تیرے سوا کوئی اللہ نہیںتو یکتا اور لا شریک ہے۔ دنیا تیری ساری تعریفیں تیری اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔ خداوندا! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تجھی سے دعائیں کی جاتی ہیں ۔ تو قابلِ و یکتا، لائقِ پرستش، اور تو ہی احسان کرنے اور کرم فرما ہے۔ آسمان و زمین کا بے مثال خالق ، صاحبِ جلالت و عظمت ہے۔ میرے تمام گناہ بخش دے چھوٹے ہوں یا بڑے۔ ارادتاً انجام دیئے ہوں یا غفلتًایا جنہیں میں تو بھول گیا ہوں لیکن تو نے انہیں محفوظ فرما دیا ہو۔ معبود! تو بہت زیادہ توبہ سننے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ ائے معبود، ائے آسمان و زمین کے بے مثال خالق، ائے صاحبِ جلالت و عظمت، ائے فریادیوںکے فریاد رس، ائے امداد طلب کرنے والوں کو مدد پہنچانے والے، اور چاہنے والوں کی محبت کی انتہا، تو ہی مصیبت زدوں سے زحمتیں دور کرتا ہے،تو غمگینوں کو خوشی دیتا ہے۔ اور تو ہی بے قراروں کی دعا سنتا ہے کیونکہ تو جہانوں کا معبود اور مہربانوں میں سب سے بڑا مہربان،ہر مصیبت کا برطرف کرنے والا،ہر تمنّا کی منزلِ آخر، ہر آرزو کو بر لانے والاتو ہے، محمد و آلِ محمدﷺ پر درود فرما اور میرے ساتھ وہ سلوک فرما جو تیرے لئے زیبا ہو،تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہی میرا پروردگار اور تو ہی میرا مولا ہے۔ اور میں تیرے بندے کا بیٹا اور تیری کنیز کا فرزند ہوں۔میری تقدیر تیرے ہاتھ میں ہے میں نے گناہ کئے اپنی جان پر ظلم کئے اب گناہوں کا اعتراف اور خطاؤں کا اقرار کرتا ہوں۔ کیونکہ ائے احسان کرنے والے احسان کا حق صرف تجھے ہی ہے۔ ائے آسمان و زمین کے بے مثال موجد ائے صاحبِ جلال و عظمت اپنے بندئہ خاص اور رسول حضرت محمدﷺ اور ان کی اولاد پر ایسی رحمت نازل فرماجو اپنی مخلوق کے کسی شخص پر نازل فرمائی ہو تجھے اپنی اس قدرت کا واسطہ جس سے بنی اسرائیل کے لئے دریائے نیل کوشگافتہ کیا کہ ہر شرکش اور حاسد دشمن و مخالف سے میری حفاظت فرما اور میں تیرے اس نام کے صدقے دعا کرتا ہوں جس سے تو نے یہودیوں کے سروں پر پہاڑ کو سائباں کی طرح مسلّط کر دیا تھا۔ جن سے مجھے خوف و خطر ہے ان سے بچا۔ ائے میرے پروردگار! میں تیری مدد سے وہ خوف دشمنوں کی گردنوں پر مسلّط کرتا ہوں ،تیری بارگاہ میں ان کے شر سے پناہ، خود ان سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ان کے خلاف تجھ سے مدد چاہتا ہوں۔ اللہ اور اللہ ہی میرا پروردگار ہے میں کسی کو اس کا شریک نہیں مانتا نہ اس کے علاوہ کسی کو اپنا ولی بنایا ہے۔

حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۴۸