Columbus , US
20-01-2025 |21 Rajab 1446 AH

پیٹ کے دردوں کو دور کرنے کے لئے دعا (تمام)

تفصیل: رسول خدا سے مروی ہے کہ پیٹ درد کیلئے گرم پانی میں شہد ڈال کر اس کا شربت بنا کر پئے اور سات مرتبہ سورہ حمد پڑھے نیز امیرالمومنین علی ابن ابی طالبؑ سے مروی ہے کہ پیٹ درد میں گرم پانی پئے اور کہے:

يَآاَللَّهُ يَآاَللَّهُ يَآاَللَّهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ يَا رَبَّ الْاَرْبَابِ يَا اِلٰهَ الْاٰلِهَةِ يَا مَلِكَ الْمُلُوْكِ يَا سَيِّدَ السَّادَةِ اشْفِنِيْ بِشِفآئِكَ مِنْ كُلِّ دَآءٍ وَسُقْمٍ فَاِنِّيْ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدَيْكَ اَتَقَلَّبُ فِيْ قَبْضَتِكَ

ترجمہ:
یا اللہ ،یا اللہ، یااللہ، اے بہت رحم کرنے والے اے مہربان، اے پالنے والوں کے پالنے والے اے معبودوں کے معبود ،اے بادشاہوں کے بادشاہ اے سرداروں کے سردار مجھے شفا دے اپنی شفا سے ہر بیماری اور تکلیف سے کیونکہ میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے دو بندوں کا بیٹا ہوں اور تیرے قبضے میں ادھر ادھر ہوتا ہوں
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: مکارم الاخلاق میں ہے کہ اپنا ہاتھ پیٹ پر رکھ کر سات مرتبہ کہو

اِعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَجَلَا لِهٖ مِنْ شَرِّ مَآ اَجِدُ

ترجمہ:
خدا کی عزت و جلال کی پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو میں محسوس کررہا ہوں۔
وضاحت / تفصیلات::
پھر داہنا ہاتھ درد کے مقام پر رکھ کر تین مرتبہ بسم اللہ پڑھو۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۴۹