Columbus , US
20-04-2024 |12 Shawwāl 1445 AH

گھر سے نکلتے وقت پڑھنے کی چند دعائیں (تمام)

تفصیل: امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے گھر سے باہر جانے کا اردہ کرے تو کہے:

اللّٰهُ ٲَكْبَرُ اللّٰهُ ٲَكْبَرُ اللّٰهُ ٲَكْبَرُ بِااللّٰهِ ٲَخْرُجُ وَبِااللّٰهِ ٲَدْخُلُ وَعَلَي اللّٰهِ ٲَتَوَكَّلُ بِااللّٰهِ ٲَخْرُجُ وَبِااللّٰهِ ٲَدْخُلُ وَعَلَي اللّٰهِ ٲَتَوَكَّلُ بِااللّٰهِ ٲَخْرُجُ وَبِااللّٰهِ ٲَدْخُلُ وَعَلَي اللّٰهِ ٲَتَوَكَّلُ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ فِيْ وَجْهِيْ ھٰذَابِخَيْرٍ وَّاخْتِمْ لِيْ بِخَيْرٍ وَّقِنِيْ شَرَّ كُلِّ دَآبَّةٍ ٲَنْتَ اٰخِدٌ بِنَاصِيَتِھَآ اِنَّ رَبِّي عَلٰي صِرَاطٍ مُسْتَقِيْمٍ۔

ترجمہ:
اللہ بزرگ تر ہے۔ اللہ بزرگ تر ہے۔ اللہ بزرگ تر ہے۔ خدا کے ساتھ با ہر نکلتا ہوں خدا کے ساتھ اندر آتا ہوں اور خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ خدا کے ساتھ با ہر نکلتا ہوں خدا کے ساتھ اندر آتا ہوں اور خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ خدا کے ساتھ با ہر نکلتا ہوں خدا کے ساتھ اندر آتا ہوں اور خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اے معبود میرے اس کام میں بھلائی کی راہ کھول دے اور اس کا انجام بہتر کر دے اور مجھے ہر حرکت کرنے والے کی شر سے بچا جس کی مہار تیرے ہاتھ میں ہے بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔
وضاحت / تفصیلات::
پس وہ شخص اس وقت تک خدا کی بہتر ضمانت میں رہے گا جب تک کہ وہاں واپس نہ پہنچ جائے کہ جہاں سے روانہ ہوا تھا۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: امام زین العابدینؑ سے منقول ہے کہ انسان گھر سے نکلتے وقت دروازے پر یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللّٰهِ اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ وَتَوَكَّلْتُ عَلَي اﷲِ

ترجمہ:
خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا اور خدا پر بھروسا کرتا ہوں۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ اللّٰهِ حَسْبِيَ االلّٰهُ وتَوَكَّلْتُ عَلَي االلّٰهِ اللَّھُمَّ اِنِّيْ اَسْٲَلُكَ خَيْرَ اُمُوْرِيْ كُلِّهَا وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَةِ۔

ترجمہ:
خدا کے نام سے میرے لئے اللہ کافی ہے میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اے معبود میں تجھ اپنے تمام امور میں خیر چاہتا ہوں اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے۔
وضاحت / تفصیلات::
پس اللہ تعالیٰ دنیاوی اور اخروی امر میں اس کی مدد کرے گا جس سے اسے خطرہ ہو۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: جب گھر سے باہر جانے لگے تو یہ کہے:

بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَي اللّٰهِ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰهِ اَللّٰهُمَّ اِنّيْ اَسْئَلُكَ خَيْرَ مَا خَرَجْتُ لَهُ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا خَرَجْتُ لَهُ اَللّٰهُمَّ اَوْسِعْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ وَ اَتْمِمْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ وَاسْتَعْمِلْنِيْ فِيْ طَاعَتِكَ وَاجْعَلْ رَغْبَتِيْ فِيْمَا عِنْدَكَ وَ تَوَفَّنِيْ عَلٰي مِلَّتِكَ وَ مِلَّةِ رَسُوْلِكَ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ

ترجمہ:
خدا کے نام سے میں نے خدا پر بھروسہ کیا نہیں کوئی حرکت وقوت مگر جو خدا سے ہے اے معبود میں تجھ سے بہتری چاہتا ہوں جس کام لئے جارہا ہوں تیری پناہ لیتا ہوں اس کے شر سے جس کام کے لئے نکلا ہوں اے معبود مجھ پر اپنے فضل میں اضافہ فرما اور مجھے تمام نعمتیں عطا فرما مجھے اپنی فرمانبرداری میں لگا دے مجھے اس میں رغبت دلا جو کچھ تیرے ہاں ہے اور مجھ کو اپنے دین اور اپنے رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ کے دین پر موت دینا۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: امام علی رضاؑ فرماتے ہیں کہ جب میرے والد گرامی گھر سے نکلتے تو اپنی زبان پر یہ کلمات جاری فرماتے تھے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ خَرَجْتُ بِحَوْلِ اللّٰهِ وَ قُوَّتِهِ لَابِحَوْلٍ مِنِّيْ وَلَا قُوَّتِيْ بَلْ بِحَوْلِكَ وَ قُوَّتِكَ يَا رَبِّ مُتَعَرِّضًا لِرِزْقِكَ فَاْتِنِيْ بِهِ فِيْ عَافِيَةٍ

ترجمہ:
خدا کے نام سے جو بڑارحم والا مہربان ہے میں نکل رہا ہوں خدا کی طاقت و قوت سے نہ اپنی طاقت و قوت کے ساتھ بلکہ تیری طاقت و قوت سے اے میرے مالک تیرے رزق کے حصول کے لئے پس وہ مجھے آسانی کے ساتھ عطا فرما۔
حوالہ: مفاتیح الجنان