Columbus , US
15-01-2025 |16 Rajab 1446 AH

دانت کے درد سے نجات کے لئے دعا (تمام)

تفصیل: امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ درد والے دانت پر ہاتھ رکھ کر سورہ حمد ،سورہ توحید اور سورہ قدر پڑھے اور کہے:

وَ تَرَي الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِيْ اَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ اِنَّهٗ خَبِيْرٌ بِمَا تَفْعَلُوْنَ

ترجمہ:
اور تو دیکھے گا پہاڑوں کا تو گمان کرے گا ٹھہرے ہیں جب کے یہ بادلوں کی طرح چل رہیں ہیں یہ خدا کام ہے جس نے ہر چیز کو محکم بنایا ہے یقینا وہ باخبر ہے اس سے جو کچھ تم کر رہے ہو ۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ سے مروی ہے کہ سجدے کی جگہ پر ہاتھ پھیر کر اسے درد والے دانت پر لگائے اور یہ پڑھے:

بِسْمِ اللّٰهِ وَالشَّافِي اَللّٰهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ

ترجمہ:
خدا کے نام کے ساتھ اور اللہ شفا دینے والا ہے اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: روایت میں ہے کہ جس دانت میں درد ہو اس پر کوئی لکڑی یا لوہا رکھ کر سات مرتبہ کہے:

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ دُوْدَةٌ تَكُوْنُ فِي الْفَمِ تَاْكُلُ الْعَظْمَ وَ تُنْزِلُ الدَّمَ اَنَا الرَّاقِيْ وَ اللّٰهُ الشَّافِيْ وَالْكَافِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَالْحَمْدُلِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسَاً فَادّارَ اْتُمْ فِيْهَا وَاللّٰهُ مُخْرِجٌ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ. فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَا كَذَالِكَ يُحْيِْ اللّٰهُ الْمَوْتَيٰ وَيُرِيْكُمْ آيٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ.

ترجمہ:
خدا کے نام سے جوبڑا رحم والا مہربان ہے تعجب ہے بڑا ہی تعجب ہے کہ کیڑا منہ میں وہ کھائے ہڈی کو اور نکالے خون میں دعا کرتا ہوں اور اللہ شفا دیتا ہے اور کفایت کرتا ہے نہیں کوئی معبود مگر اللہ ہے حمد ہے اللہ کے لئے جو جہانوں کا رب ہے اور جب تم نے ایک انسان کو قتل کیا تو خون گردن میں چھو ڑ دیا شائد کہ تم عقل سے کام لو۔ اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈالا، پھر ایک دوسرے پر اس کا الزام لگانے لگے، لیکن جو بات تم چھپا رہے تھے اللہ اسے ظاہر کرنے والا تھا۔ تو ہم نے کہا: گائے کا ایک حصہ اس (مقتول) کے جسم پر مارو، یوں اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں ۔ چاقو یا کھجور کا پتا لے کر درد والی جگہ پر رکھے اور یہ دُعا سات مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ درد رک جائے گا۔

بِسْمِ اللّٰهَ وَبِاللّٰهِ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّي اللّٰهِ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ اِبْرَاھِيْمُ خَلِيْلُ اللّٰهِ اُسْكُنْ بِالَّذِيْ سَكَنَ لَهٗ مَا فِي الَّيْلِ وَالنّھَارِ بِاِذْنِهٖ وَھُوَ عَلٰي كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيْرٌ

ترجمہ:
اللہ کے نام سے ۔ اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کی ذات کے ساتھ، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ کے رسول ہیں، ابراہیم اللہ کے خلیل ہیں۔ اے درد تو اس ذات کی وجہ سے رک جا جس کے حکم سے رات اور دن میں موجود چیزیں رک جاتی ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۴۷

تفصیل: درج ذیل تعویذ جناب جبرائیل ؑ امام حسین علیہ السلام کے لیے لائے تھے ۔ چنانچہ جس دانت میں درد ہو اس پر کوئی لکڑی یا لوہا رکھ کر سات مرتبہ کہے:

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْعَجَبَ كُلَّ الْعَجَبِ دُوْدَةً تَكُوْنُ فِي الْفَمِ تَاْكُلُ الْعَظْمَ وَتُنَزِّلُ الدَّمَ اَنَا الرَّاقِيْ وَاللّٰهُ الشَّافِيْ وَالْكَافِيْ لَاْ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَرَبِّ الْعَالَمِيْنَ وَاِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَ ءْ تُمْ فِيْھَا ط وَاللّٰهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِھَا كَذٰلِكَ يُحْيِ اللّٰهُ الْمَوْتٰي وَيُرِ يْكُمْ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ

ترجمہ:
خدا وند رحمٰن و رحیم کے نام سے ۔ تعجب ہے، بڑا ہی تعجب ہے کہ کیڑا ہو منہ میں اور کھائے ہڈی کو اور نکالے خون ۔ میں دُعا کرتا ہوں اور اللہ شفا دیتا ہے اور کفایت کرتا ہے ۔ نہیں کوئی معبود مگر اللہ ، حمد ہے اللہ کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔ اور جب تم نے ایک نفس کو قتل کیا تو خون گردن میں چھوڑ دیا اور اللہ اس چیز کو ظاہر کرنے والا ہے جسے تم چھپاتے ہو۔ پس ہم نے کہا کہ اسے اس گائے کا ایک حصہ مارو ۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۴۸

تفصیل: حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے دانت میں درد ہو اسے چاہیے کہ اپنی انگلی اس جگہ پر رکھ کر اس آیت کو سات مرتبہ پڑھے

وَھُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْدَ ةَ قَلِيْلاً مَّاتَشْكُرُوْنَ

ترجمہ:
وہی تو (خدا ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ہیں لیکن تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔( سورئہ مومنوں : آیت ۷۸)
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۴۸