Columbus , US
04-01-2025 |5 Rajab 1446 AH

دعائے حاجات (تمام)

تفصیل:

جو شخص ہر نماز کے بعد اس دُعا کو پڑھے گا خصوصاً جمعہ کی نماز کے بعد تو اللہ تعالیٰ ہر خوف کی چیز سے اس کی حفاظت کرے گا اس کے دُشمنوں پر اس کی مدد کرے گا اور اس کو غنی کردے گا اور اس کو ایسی جگہ سے رزق پہنچائے گا جہاں اس کا خیال بھی نہ جائے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يَآ اَللّٰهُ يَآ اَحَدُ يَا وَاحِدُ يَا مَوْجُوْدُيَا جَوَّادُ يَا بَاسِطُ يَا كَرِيْمُ يَا وَھَّابُ يَا ذَاالطَّوْلِ يَا غَنِيُّ يَا مُغْنِيْ يَا فَتَّاحُ يَا رَزَّاقُ يَا عَلِيْمُ يَا حَكِيْمُ يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ يَا بَدِيْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ط يَا ذَاالْجَلَالِ وَ الْاِ كْرَامِ يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ نَفِّحْنِيْ مِنْكَ بِنَفْحَةِ خَيْرٍ تُغْنِنِيْ بِھَا عَمَّنْ سِوَاكَ اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَا ءُ كُمْ الْفَتْحُ ط اِنَّا فَتَحْنَالَكَ فَتْحًا مُّبيْنًا ط نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيْبُ اَللّٰھُمَّ يَا غَنِيُّ يَا حَمِيْدُ يَا مُبْدِئُ يَا مُعِيْدُ يَا وَدُدْدُ يَا االْعَرْشِ الْمَجِيْدُ يَا فَعَّالٌ لِّمَا يُريْدُ ط اِكْفِنِيْ بِحَلَا لِكَ عَنْ حَرامِكَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ وَ احْفَظْنِيْ بِمَا حَفِظْتَ بِهِ الذِّكْرَ وَانْصُرْنِيْ بِمَا نَصَرْتَ بِهِ الرُّسُلَ اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيْرٌ

ترجمہ:

شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں اے اللہ اے یکتا اے یگانہ اے موجود اے بہت سخی اے پھیلانے والے اے کرم کرنے والے اے بہت دینے والے اے بخشش کرنے والے اے بے پرواہ اے بے پروا کرنے والے اے بہت کھولنے والے اے بہت روزی دینے والے اے تمام چیزوں کو جاننے والے اے حقیقت کو جاننے والے اے زندہ اے قائم بالذات اے بہت رحم کرنے والے اے بے انتہا مہربان اے آسمانوں اور زمین کو بلا نمونہ پیدا کرنے والے۔ اے بزرگی اور عظمت والے اے بہت زیادہ مہربانی اے بہت زیادہ احسان کرنے والے ! مجھے اپنی طرف سے ایسی خوشبو عطا کر جو تیرے سوا تمام سے بے پرواہ کردے ۔ اگر تم کامیابی چاہتے ہو تو یہ ( جان لو) کہ کامیابی آچکی ہے بے شک ہم نے آُ کو کھلی ہوئی کامیابی عطا کی ہے۔ اللہ کی طرف سے مدد اور قریبی فتح ( کی اُمید ہے) اے اللہ اے بے پرواہ اے قابلِ تعریف اے پیدا کرنے والے اے دوبارہ زندہ کرنے والے اے بہت زیادہ محبت کرنیوالے اے عظمت والے عرش کے مالک اے جو چاہے کر گزرنے والے اپنی حلال کی ہوئی باتوں کے ذریعے حرام باتوں سے مجھے بے پرواہ کر دے اور اپنے فضل کے ذریعے اپنی ذات کے سوا تمام سے بے پروا کردے اور جن ذرائع سے تو نے اپ نے رُسولوں کی مدد فرمائی انہی ذرائع سے میری مدد فرما بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہئے۔