Columbus , US
15-01-2025 |16 Rajab 1446 AH

دعائے کُمیل (تمام)

تفصیل:

یہ دُعائے خضر معروف بہ دُعائے کمیل ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَللّٰھُمَّ اِنِّيْٓ اَسْئَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ ءٍ وَبِقُوَّتِكَ الَّتِيْ قَهَرْتَ بِھَا كُلَّ شَي ءٍ وَخَضَعَ لَهَا كُلُّ شَيْ ءٍ وَّذَلَّ لَھَا كُلُّ شَيْ ءٍ وَّ بِجَبَرُوْتِكَ الَّتِيْ غَلَبْتَ بِھَا كُلَّ شَيْءٍ وَّبِعِزَّتِكَ الَّتِيْ لَا يَقُوْمُ لَھَا شَيْءٌ وَّبِعَظَمَتِكَ الَّتِيْ مَلَأَ تْ كُلَّ شَيْءٍ وَّ بِسُلْطَانِكَ الَّذِيْ عَلَا كُلَّ شَيْ ءٍ وَّبِوَجْھِكَ الْبَاقِيْ بَعْدَ فَنَآءِ كُلِّ شَيْ ءٍ وَّ بِاَسْمَائِكَ الَّتِيْ مَلأَتْ اَرْكَانَ كُلَّ شَيْ ءٍ وَّبِعِلْمِكَ الَّذِيَْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ وَّبِنُوْرِ وَجْھِكَ الَّذِيْ اَضَآءَلَهٗ كُلُّ شَيْ ءٍ يَا نُوْرُ يَا قُدُّوْسُ يَا اَوَّلَ الْاَوَّلِيْنَ وَيَااٰخِرَ الْاٰخِرِيْنَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تَھْتِكُ الْعِصَمَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُنْزِلُ النِّقَمَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُغَيِّرُ النِّعَمَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تَحْبِسُ الدُّعَآءَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تَقْطَعُ الرَّجَآءَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيَ الذُّنُوْبَ الَّتِيْ تُنْزِلُ الْبَلَآءَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ كُلَّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُهٗ وَكُلَّ خَطِٓيْئَةٍ اَخْطَاْتُهَا اَللّٰھُمَّ اِنِّيْٓ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِذِكْرِكَ وَاَسْتَشْفِعُ بِكَ اِلٰي نَفْسِكَ نَفْسِكَ وَاَسئَلُكَ بِجُوْدِكَ (وَكَرَمِكَ) اَنْ تُدْنِيَنِيْ مِنْ قُرْبكَ وَاَنْ تُوْزِعَنِيْ شُكْرَكَ وَاَنَ تُلْھِمَنِيْ ذِكْرَكَ اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ سُؤَالَ خَاضِعٍ مُتَذَلِّلٍ خَاشِعٍ مُّتَضَرِّعٍ اَنْ تُسَامِحَنِيْ وَتَرْحَمَنِيْ وَتَجْعَلَنِيْ بِقِسْمِكَ رَاضِيًا قَانِعًا وَّفِيْ جَمِيْعِ الْاَحْوَالِ مُتَوَاضِعًا اَللّٰھُمَّ وَاَسْئَلُكَ سُؤَالَ مَنِ اشْتَدَّتْ فَاقَتُهٗ وَاَنْزَلَ بِكَ عِنْدَ الشَّدَآئِدِ حَاجَتَهٗ وَعَظُمَ فِيْـمَا عِنْدَكَ رَغْبَتُهٗ اَللّٰھُمَّ عَظُمَ سُلْطَانُكَ وَعَلَا مَكَانُكَ وَخَفِيَ مَكْرُكَ وَظَھَرَ اَمْرُكَ وَغَلَبَ قَھْرُكَ وَجَرَتْ قُدْرَتُكَ وَلَا يُمْكِنُ الْفِرَارُمِنْ حُكُوْمَتِكَ اَللّٰھُمَّ لَآ اَجِدُلِذُ نُوْبِيْ غَافِرًا وَّلَا لِقَبَآئِحِيْ سَاتِرًا وَّلَا لِشَيْ ءٍ مِنْ عَمَلِيَ الْقَبِيْحِ بِالْحَسَنِ مُبَدِّ لًا غَيْرَكَ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ وَتَجَرَّأْتُ بِجَهْلِيْ وَ سَكَنْتُ اِليٰ قَدِيْمِ ذِكْرِكَ لِيْ وَمَنِّكَ عَلَيَّ اَللّٰھُمَّ مَوْلَايَ كَمْ مِّنْ قَبِيْحٍ سَتَرْتَهٗ وَكَمْ مِّنْ فَادِحٍ مِّنَ الْبَلَآءِ اَقَلْتَهٗ وَكَمْ مِّنْ عِثَارٍ وَّقَيْتَهٗ وَكَمْ مِّنْ مَّكْرُوْهٍ دَفَعْتَهٗ وَكَمْ مِّنْ ثَنَآءٍ جَمِيْلِ لَّسْتُ اَھْلًا لَّهٗ نَشَرْتَهٗ اَللّٰھُمَّ عَظُمَ بَلَآئِيْ وَاَفْرَطَ بِيْ سُوْٓ ءُ حَالِيْ وَقَصُرَتْ بِيْ اَعْمَالِيْ وَقَعَدَتْ بِيْ اَغْلَالِيْ وَحَبَسَنِيْ عَنْ نَّفْعِيْ بَعْدُ اٰمَالِيْ وَخَدْعَتْنِي الدُّنْيَا بِغُرُوْرِھَا وَنَفْسِيْ بِخِيَانَتِھَا وَمِطَالِيْ يَا سَيِّدِيْ وَاَسْئَلُكَ بِعِزَّ تِكَ اَنْ لَّا يَحْجُبَ عَنْكَ دُعَائِيْ سُوْٓ ءُ عَمَلِيْ وَفِعَالِيْ وَلَا تَفْضَحْنِيْ بِخَفِيِّ مَا اطَّلَعْتَ عَلَيْهِ مِنْ سِرِّيْ وَلَا تُعَاجِلْنِيْ بِالْعُقُوْبَةِ عَليٰ مَا عَمِلْتُهٗ فِيْ خَلَواتِيْ مِنْ سُوْٓءءِ فِعْلِيْ وَاِسَآءَتِيْ وَدَوَامِ تَفْرِيْطِيْ وَجَهَالَتِيْ وَكَثْرَةِ شَهَوَاتِيْ وَغَفْلَتِيْ وَكُنِ اَللّٰهُمَّ بِعِزَّ تِكَ لِيْ فِيْ كُلِّ الْاَحْوَالِ رَءُوْفًا وَّعَلَيَّ فِيْ جَمِيْعِ الْاُ مُوْرِ عَطُوْفًا اِلٰھِيْ وَمَوْلَايَ وَرَبِّيْ مَنْ لِّيْ غَيْرُكَ اَسْئَلُهٗ كَشْفَ ضُرِّيْ وَالنَّظَرَفِيْ اَمْرِيْ اِلٰھِيْ وَمَوْلَايَ اَجْرَيْتَ عَلَيَّ حُكْمًا نِ اتَّبَعْتُ فِيْهِ ھَوَيٰ نَفْسِيْ وَلَمْ اَحْتَرِسْ فِيْهِ مِنْ تَزْيِيْنِ عَدُوِّيْ فَغَرَّنِيْ بِمَآ اَھْوٰي وَاَسْعَدَهٗ عَليٰ ذٰلِكَ الْقَضَآءُ فَتَجَاوَزْتُ بِمَا جَرٰي عَلَيَّ مِنْ ذٰلِكَ بَعْضَ حُدُوْدِكَ وَخَالَفْتُ بَعْضَ اَوَامِرِكَ فَلَكَ الْحَمْدُ عَلَيَّ فِيْ جَمِيْعِ ذٰلِكَ وَلَا حُجَّةَ لِيْ فِيْـمَا جَرٰي عَلَيَّ فِيْهِ قَضَآؤُكَ وَاَلْزَمَنِيْ حُكْمُكَ وَبَلَآئوُكَ وَقَدْ اٰتَيْتُكَ يَآاِلٰھِيْ بَعْدَ تَقْصِيْرِيْ وَ اِسْرَافِيْ عَليٰ نَفْسِيْ مُعْتَذِرًا نَّادِمًا مُّنْكَسِرًا مُّسْتَقِيْلاً مُّسْتَغْفِرًا مُّنِيْبًا مُّقِرًّا مُّذْعِنًا مُعْتَرِفًا لَّآ اَجِدُمَفَرًّا مِّمَّا كَانَ مِنِّيْ وَلَا مَفْزَعًا اَتَوَجَّهُ اِلَيْهِ فِيْ اَمْرِيْ غَيْرَ قَبُوْلِكَ عُذْرِيْ وَاِدْخَالِكَ اِيَّايَ فِيْ سَعَةٍ مِّنْ رَّحْمَتِكَاَللّٰھُمَّفَاقْبَلْعُذْرِيْ وَارْحَمْ شِدَّةَ ضُرِّيْ وَفُكَّنِيْ مِنْ شَدِّ وَثَاقِيْ يَا رَبِّ ارْحَمْ ضَعْفَ بَدَنِيْ وَرِقَّةَ جِلْدِيْ وَدِقَّةَ عَظْمِيْ يَا مَنْ بَدَأَخَلْقِيْ وَذِكْرِيْ وَتَرْبِيَتِيْ وَبِّرِيْ وَ تَغْذِيَتِيْ ھَبْنِيْ لِاِ بْتِدَآءِ كَرَمِكَ وَسَالِفِ بِّرِكَ بِيْ يَآ اِلٰھِيْ وَسَيِّدِيْ وَرَبِّيْاَتُرَاكَ مُعَذِّبِيْ بِنَارِكَ بَعْدَ تَوْحِيْدِكَ وَبَعْدَ مَا انْطَوٰي عَلَيْهِ قَلْبِيْ مِنْ مَّعْرِفَتِكَ وَلَھِجَ بِهٖ لِسَانِيْ مِنْ ذِكْرِكَ وَاعْتَقَدَهٗ ضَمِيْرِيْ مِنْ حُبِّكَ وَبَعْدَ صِدْقِ اعْتِرَافِيْ وَدُعَآئِيْ خَاضِعًا لِّرُبُوْبِيَّتِكَ ھَيْهَاتَ اَنْتَ اَكْرَمُ مِنْ اَنْ تُضَيِّعَ مَنْ رَّبَّيْتَهٗ اَوْتُبَعِّدَ مَنْ اَدْنَيْتَهٗ اَوْتُشَرِّدَ مَنْ اٰوَيَتَهٗ اَوْتُسَلِّمَ اِلَي الْبَلَآءِ مَنْ كَفَيْتَهٗ وَرَحِمَتَهٗ وَلَيْتَ شِعْرِيْ يَا سَيِّدِيْ وَ اِلٰھِيْ وَمَوْلَايَ اَتُسَلِّطُ النَّارَ عَليٰ وُجُوْهٍ خَرَّتْ لِعَظَمَتِكَ سَاجِدَةً وَّعَليٰٓ اَلْسُنٍ نَطَقَتْ بِتَوْحِيْدِكَ صَادِقَةً وَّبِشُكْرِكَ مَادِحَةً وَّعَليٰ قُلُوْبِ ن اعْتَرَفَتْ بِاِلِٰھِيَّتِكَ مُحَقِّقَةً وَّعَليٰ ضَمَآئِرَ حَوَتْ مِنَ الْعِلْمِ بِكَ حَتّٰي صَارَتْ خَاِشِعَةً وَّعَليٰ جَوَارِحَ سَعَتْ اِليٰٓ اَوْطَانِ تَعَبُّدِكَ طَآئِعَةً وَّاَشَاَرَتْ بِاِسْتِغْفَارِكَ مُذْعِنَةً مَّا ھٰكَذَاالظَّنُّ بِكَ وَلَآ اُخْبِرْنَا بِفَضْلِكَ عَنْكَ يَا كَرِيْمُ يَا رَبِّ وَاَنْتَ تَعْلَمُ ضَعْفِيْ عَنْ قَلِيْلٍ مِّنْ بَلَآءِ الدُّنْيَاوَعُقُوْبَاتِهَا وَمَايَجْرِيْ فِيْهَا مِنَ الْمَكَارِهِ عَليٰ اَھْلِهَا عَليٰٓ اَنَّ ذٰلِكَ بَلَآءٌ وَّمَكْرُوْهٌ قَلِيْلٌ مَّكْثُهٗ يَسِيْرٌ بَقَآؤُهٗ قَصِيْرٌ مُّدَّتُهٗ فَكَيْفَ احْتِمَالِيْ لِبَلَآءِالْاٰخِرَةِ وَجَلِيْلِ وُقُوْعِ الْمَكَارِهِ فِيْهَا وَھُوَ بَلَآءٌ تَطُوْلُ مُدَّتُهٗ وَ يَدُوْمُ مَقَامُهٗ وَلَا يُخَفَّفُ عَنْ اَھْلِهٖ لِاَ نَّهٗ لَايَكُوْنُ اِلَّا عَنْ غَضَبِكَ وَاِنْتِقَامِكَ وَ سَخَطِكَ وَھٰذَامَالَا تَقُوْمُ لَهُ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ يَا سَيِّدِيْ فَكَيْفَ لِيْ وَاَنَا عَبْدُكَ الضَّعِيْفُ الذَّلِيْلُ الْحَقِيْرُ الْمِسْكِيْنُ الْمُسْتَكِيْنُ يَآ اِلٰھِيْ وَرَبِّيْ وَسَيِّدِيْ وَمَوْلَايَ لِاَ يِّ الْاُمُوْرِ اِلَيْكَ اَشْكُوْاوَلِمَا مِنْهَا اَضِجُّ وَاَبْكِيْ لِاَ لِيْمِ الْعَذَابِ وَشِدَّتِهٖ اَمْ لِطُوْلِ الْبَلَآءِ وَ مُدَّتِهٖ فَلَئِنْ صَيَّرْتَنِيْ لِلْعُقُوْبَاتِ مَعْ اَعْدَآئِكَ وَ جَمَعْتَ بَيْنِيْ وَبَيْنَ اَھْلِ بَلَآئِكَ وَفَرَّقْتَ بَيْنِيْ وَبَيْنَ اَحِبَّآئِكَ وَاَوْلِيَائِكَ فَھَبْنِيْ يَآ اِلٰھِيْ وَسَيِّدِيْ وَمَوْلَايَ وَرَبِّيْ صَبَرْتُ عَليٰ عَذَابِكَ فَكَيْفَ اَصْبِرُ عَليٰ فِرَاقِكَ وَ ھَبْنِيْ صَبَرْتُ عَليٰ حَرِّنَارِكَ فَكَيْفَ اَصْبِرُ عَنِ النَّظَرِ اِليٰ كَرَامَتِكَ اَمْ كَيْفَ اَسْكُنُ فِي النَّارِ وَرَجَآئِيْ عَفْوُكَ فَبِعِزَّ تِكَ يَا سَيِّدِيْ وَمَوْلَايَ اُقْسِمُ صَادِقًا لَّئِنْ تَرَكْتَنِيْ نَاطِقًا لَّاَ ضِجَّنَّ اِلَيْكَ بَيْنَ اَھْلِھَا ضَجِيْجَ الْاٰ مِلِيْنَ وَ لَاصْرُخَنَّ اِلَيْكَ صُرَاخَ الْمُسْتَصْرِخِيْنَ وَلَاَ بْكِيَنَّ عَلَيْكَ بُكَآءَ الْفَاقِدِيْنَ وَ لَاُ نَادِيَنَّكَ اَيْنَ كُنْتَ يَا وَلِيَّ الْمُؤْمِنِيْنَ يَا غَايَةَ اٰمَالِ الْعَارِفِيْنَ يَا غِيَاثَ الْمُسْتَغِيْثِيْنَ يَا حَبِيْبَ قُلُوْبِ الصَّادِقِيْنَ وَيَا اِلٰهَ الْعَالَمِيْنَ اَفَتُرَاْكَ سُبْحَانَكَ يَآ اِلٰھِيْ وَبِحَمْدِكَ تَسْمَعُ فِيْھَا صَوْتَ عَبْدٍ مُسْلِمٍ سُجِنَ فِيْهَا بِمُخَالِفَتِهٖ وَذَاقَ طَعْمَ عَذَابِھَا بِمَعْصِيَتِهٖ وَ حُبِسَ بَيْنَ اَطْبَا قِهَا بِجُرْمِهٖ وَجَرِيْرَ تِهٖ وَھُوَ يَضِجُّ اِلَيْكَ ضَجِيْجَ مُؤَمِّلٍ لِّرَحْمَتِكَ وَ يُنَادِيْكَ بِلِسَانِ اَھْلِ تَوْحِيْدِكَ وَيَتَوَسَّلُ اِلَيْكَ بِرُ بُوْبِيَّتِكَ يَا مَوْلَايَ فَكَيْفَ يَبْقٰي فِي الْعَذَابِ وَھُوَ يَرْجُوْ مَاسَلَفَ مِنْ حِلْمِكَ وَرَاْفَتِكَ وَرَحْمَتِكَ اَمْ كَيْفَ تُؤْ لِمُهُ النَّارُ وَھُوَ يَاْ مُلُ فَضْلَكَ وَرَحْمَتَكَ اَمْ كَيْفَ يُحْرِقُهٗ لَھِيْبُھَا وَاَنْتَ تَسْمَعُ صَوْتَهٗ وَتَرٰي مَكَانَهٗ اَمْ كَيْفَ يَشْتَمِلُ عَلَيْهِ زَفِيْرُ ھَا واَنْتَ تَعْلَمُ ضَعْفَهٗ اَمْ كَيْفَ يَتَقَلْقَلُ بَيْنَ اَطْبَاقِهَا وَاَنْتَ تَعْلَمُ صِدْقَهٗ اَمْ كَيْفَ تَزْجُرُهٗ زَبَانِيَتُهَا وَھُويُنَا دِيْكَ يَا رَبَّهُ اَمْ كَيْفَ يَرْجُوْا فَضْلَكَ فِيْ عِتْقِهٖ مِنْھَا فَتَتْرُكُهٗ فِيْھَا ھَيْهَاتَ مَا ذٰلِكَ الظَّنُّ بِكَ وَلَا الْمَعْرُوْفُ مِنْ فَضْلِكَ وَلَا مُشْبِهٌ لِّمَا عَامَلْتَ بِهٖ الْمُوَحِّدِيْنَ مِنْ بِرِّكَ وَ اِحْسَانِكَ فَبِا لْيَقِيْنِ اَقْطَعُ لَوْلَا مَا حَكَمْتَ بِهٖ مِنْ تَعْذِيْبِ جَاحِدِيْكَ وَقَضَيْتَ بِهٖ مِنْ اِخْلَادِ مُعَا نِدِيْكَ لَجَعَلْتَ النَّارَ كُلَّھَا بَرْدًا وَّسَلَامًا وَّ مَاكَانَتْ لِاَ حَدٍفِيْھَا مَقَرًّا وَّ لَامُقَامًا لٰكِنَّكَ تَقَدَّسَتْ اَسْمَآئوُكَ اَقْسَمْتَ اَنْ تَمْلَأَ ھَا مِنَ الْكَافِرِيْنَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِيْنَ وَاَنْ تُخَلِّدَ فِيْهَا الْمُعَانِدِيْنَ وَاَنْتَ جَلَّ ثَنَآؤُكَ قُلْتَ مُبْتَدِئًا وَّتَطَوَّلْتَ بِالْاِنْعَامِ مُتَكَرِّمًا اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَّا يَسْتَوُوْنَ اِلٰھِيْ وَسَيِّدِيْ فَاَسْئَلُكَ بِالْقُدْرَةِ الَّتِيْ قَدَّرْتَھَا وَبِالْقَضِيَّةِ الَّتِيْ حَتَمْتَھَا وَحَكَمْتَھَا وَغَلَبْتَ مَنْ عَلَيْهِ اَجْرَيْتَھَا اَنْ تَھَبَ لِيْ فِيْ ھٰذِهِ اللَّيْلَةِ وَفِيْ ھٰذِهِ السَّاعَةِ كُلَّ جُرْمٍ اَجْرَمْتُهٗ وَكُلَّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُهٗ وَكُلَّ قَبِيْحٍ اَسْرَرْتُهٗ وَكُلَّ جَھْلٍ عَمِلْتُهٗ كَتَمْتُهٗ اَوْاَعْلَنْتُهٗ اَخْفَيْتُهٗ اَوْ اَظْھَرْتُهٗ وَكُلَّ سَيِّئَةٍ اَمَرْتَ بِاِثْبَاتِهَا الْكِرَامَ الْكَاتِبِيْنَ الَّذِيْنَ وَكَّلْتَھُمْ بِحِفْظِ مَا يَكُوْنُ مِنِّيْ وَجَعَلْتَهُمْ شُهُوْدًا عَلَيَّ مَعْ جَوَارِحِيْ وَكُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيَّ مِنْ وَّرَائِھِمْ وَ الشَّاھِدَ لِمَا خَفِيَ عَنْھُمْ وَ بِرَحْمَتِكَ اَخْفَيْتَهٗ وَبِفَضْلِكَ سَتَرْتَهٗ وَاَنْ تُوَفِّرَحَظِّيْ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ اَنْزَلْتَهٗ اَوْاِحْسَانٍ فَضَّلْتَهٗ اَوْبِرٍّنَشَرْتَهٗ اَوْرِزْقٍ بَسَطْتَّهٗ اَوْذَنْبٍ تَغْفِرُهٗ اَوْ خَطَآءٍ تَسْتُرُهٗ يَارَبِّ يَارَبِّ يَا رَبِّ يَآ اِلٰھِيْ وَسَيِّدِيْ وَ مَوْلَايَ وَمَالِكَ رِقِّيْ يَا مَنْ بِيَدِهٖ نَاصِيَتِيْ يَا عَلِيْـمًا بِضُرِّيْ وَمَسْكَنَتِيْ يَا خَبِيْرًا بِفَقْرِيْ وَفَاقَتِيْ يَارَبِّ يَارَبِّ يَا رَبِّ اَسْئَلُكَ بِحَقِّكَ وَقُدْسِكَ وَاَعْظَمِ صِفَاتِكَ وَاَسْمَآئِكَ اَنْ تَجْعَلَ اَوْقَاتِيْ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ بِذِكْرِكَ مَعْمُوْرَةً وَّبِخِدْمَتِكَ مَوْصُوْلَةً وَّاَعْمَالِيْ عِنْدَكَ مَقْبُوْلَةً حَتّٰي تَكُوْنَ اَعْمَالِيْ وَاَوْرَادِيْ كّلُّھَا وِرْدًا وَّاحِدًا وَّحَالِيْ فِيْ خِدْمَتِكَ سَرْمَدًا يَا سَيِّدِيْ يَا مَنْ عَلَيْهِ مُعَوَّ لِيْ يَا مَنْ اِلَيْهِ شَكَوْتُ اَحْوَالِيْ يَارَبِّ يَارَبِّ يَا رَبِّ قَوِّعَليٰ خِدْمَتِكَ جَوارِحِيْ وَاشْدُدْعَلَي الْعَزِيْمَةِ جَوَانِحِيْ وَھَبْ لِيَ الْجِدَّ فِيْ خَشْيَتِكَ وَ الدَّوَاَمَ فِي الْاِ تِّصَالِ بِخِدْمَتِكَ حَتّٰٓي اَسْرَحَ اِلَيْكَ فِيْ مَيَادِيْنِ السَّابِقِيْنَ وَاُسْرِعَ اَلِيْكَ فِي الْبَارِزِيْنَ وَاَشْتَاقَ اِلٰي قُرْبِكَ فِي الْمُشْتَاقِيْنَ وَاَدْنُوَمِنْكَ دُنُوَّ الْمُخْلِصِيْنَ وَ اَخَافَكَ مَخَافَةَ الْمُوْقِنِيْنَ وَاَجْتَمِعَ فِيْ جَوَارِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ اَللّٰھُمَّ وَ مَنْ اَرَادَنِيْ بِسُوْ ءٍ فَاَرِدْهُ وَمَنْ كَادَنِيْ فَكِدْهُ وَاجْعَلْنِيْ مِنْ اَحْسَنِ عَبِيْدِكَ نَصِيْبًا عِنْدَكَ وَ اَقْرَبِهِمْ مَّنْزِلَةً مِّنْكَ وَاَخَصِّهِمْ زُلْفَةً لَّدَيْكَ فَاِنَّهٗ لَا يُنَالُ ذٰلِكَ اِلَّا بِفَضْلِكَ وَجُدْلِيْ بِجُوْدِكَ وَ اعْطِفْ عَلَيَّ بِمَجْدِكَ وَاحْفَظْنِيْ بِرَحْمَتِكَ وَاجْعَلْ لِّسَانِيْ بِذِكِرْكَ لَھِجًا وَّقَلْبِيْ بِحُبِّكَ مُتَيَّـمًا وَّ مُنَّ عَلَيَّ بِحُسْنِ اِجَابَتِكَ وَاَقِلْنِيْ عَثْرَتِيْ وَاغْفِرْلِيْ زَلَّتِيْ فَاِنَّكَ قَضَيْتَ عَليٰ عِبَادِكَ بِعِبَادَتِكَ وَاَمَرْتَهُمْ بِدُعَآئِكَ وَضَمِنْتَ لَهُمْ الْاِ جَابَةَ فَاِلَيْكَ يَا رَبِّ نَصَبْتُ وَجْھِيْ وَاَلِيْكَ يَا رَبِّ مَدَدْتُ يَدِيْ فَبِعِزَّ تِكَ اسْتَجِبْ لِيْ دُعَآئِيْ وَ بَلِّغْنِيْ مُنَايَ وَلَا تَقْطَعْ مِنْ فَضْلِكَ رَجَآئِيْ وَاكْفِنِيْ شَرَّالْجِنِّ وَالْانْسِ مِنْ اَعْدَآئِيْ يَا سَرِيْعَ الِرّضَا اِغْفِرْ لِمَنْ لَّا يَمْلِكُ اِلَّا الدُّعَآءَ فَاِنَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا تَشَآءُ يَا مَنِ اسْمُهٗ دَوَآءٌ وَّذِكْرُهٗ شِفَآءٌ وَّطَاعَتُهٗ غِنيً اِرْحَمْ مَّنْ رَّاْسُ مَالِهِ الرَّجَآءُ وَسِلَاحُهُ الْبُكَآءُ يَا سَابِغَ النِّعَمِ يَا دَافِعَ النِّقَمِ يَا نُوْرَ الْمُسْتَوْحِشِيْنَ فِي الظُّلَمِ يَا عَالِمًا لَّا يُعَلَّمُ صَلِّ عَليٰ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ وَّافْعَلْ بِيْ مَا اَنْتَ اَھْلُهٗ وَصَلَّي اللّٰهُ عَليٰ رَسُوْلِهٖ وَالْاَئِمَّةِ الْمَيَامِيْنِ مِنْ اٰلِهٖ وَسَلَّمَ تَسْلِيْـمًا كَثْيًرا ط

نقل حرفی:

BIS-MIL-LAAHIR-RAH'-MAANIR-RAH'EEMI Alla-Hooma Inni As'aloka Be-Rahmatekallati Vase'at Koolla Shai'in Wa Be-Qoo-vatekallati Qaharat Beha Koalla Shai'in Wa Khaza'a Laha Koalla Shai'in Wa Zalla Laha Kaalla Shai'in Wa Be-Jabaroatekal-lati Ghalabta Beha Koolla Shai'in Wa Be-'lzzatekal-Lati La Yaqaomo Laha Shai'oon Wa Be-'Azmatekal-Lati Mala.ta Koolla Shai' in Wa Be-Sooltanekal-lazi 'Ala Kaolla Shai'in Wa Be-Vaj-hekal-Baqi Ba'da Fanaa'e Koala Shai'in Wa Be-Asmaa'ekal-Iati Mala-at Arkana Kaalla Shai'in Be-Ilmekal-lazi Ahata Be-Kaolle Shai'in Wo Be-Noore Vaj-hekal-Iazi Azaa'alahoo Kaalla Shai'in Ya Nooro Ya Qooddoaso Ya Av-valal-Av-valeena Ya Akhiral-Akhereena, Alla-Hoommaghfirle-yaz-zon-oobal-lati Tah-tekal-'Asam, Alla Humma-igh-fir liyadh-dhunubal-lati tunzilun-niqam Alla-Hoommaghfir-Leyaz-zonoobal-Iati Taghyyerool-Ne'ama. Alla-Hoommagh-firle-yaz-zonoobal-Lati Tahab-besad-doaa'a; Alla-Hoomaghfirle-yaz-zanaobal-lati Taqta' oor-Rajaa' a. Alla-Haomaghfirle-yaz-zonoobal-lati Tonaz-ze-Iooi-Balaa'a, Alla-Hoomaghfirli Koolla Zambin Az-nabto-hoo Wa Koolla Khati'atin Akh-ta-toha Alla-Hoonma Inni Ata-qarrabo Ilahika Be-Zikreka Vas-Tashfe'o Beka Ila Nafseka Wa As'aloka Be-Joodeka Wa Karameka An Tood-Neyani Min Qoorbeka Wa An Tooze'ani Shookraka Wa An Toolhemani Zikraka, Allo-Hoomma Inni As'aloka So'ala Khaze'im Mootazol-Iil Khashe'im-Matazar-re'in An Toosa Mehani Wa Tarhamani Wa Taj'alni Be-Qismeka Raziyan Qane'an Wa Fee Jami'il-Ahvale Mootavaze'an, Alla-Hooma Wa As'aloka So'ala Manish-taddat Faqatahoo Wa Al1zala Beka 'Indash-Shadaa'ede Hajatahoo Wa 'Azoma Feema 'Indaka Raghba-toho Alla-Hoomma 'Azoma Sooltanoka Wa 'Ala-Makanoka Wa Khafe-ya Makroka Wa Zahara Amroka Wa Ghalaba Qahroka Wa Jarat Qoodratoka Wa La Yoomkenool Firaro Min Hookoomateka, Alla-Hooma La Ajido Le-Zanoobi Ghaferaon Wa La Le-qabaa'ehi Sateran Wa La Le-Shaim Min 'Amalil Qabeehin Bil-Hoosne Moobaddelan Ghairaka Laa Ilaha Illa Anta Soobhanaka Wa Be-Hamdeka Zalamto Nafsee Wa Tajarrato Bejahli Wa Sakanto Ila Qadeeme Zikreka Lee Wa Minneka 'Alyya, Alla-Hoomma Mavlaya Kam Min Qabeehe Satarataho Wa Kam Min Fadehim Minal-Balaa'e Aqaltahoo Wa Kam Min 'Isarin Waqaytahoo Wa Kam Mim Makroohin Daf'atahoo Wa Kam Min Sanaa'in Jameelil-Jasto Ahlal-lahoo Nashratahoo, AJla-Hooma 'Azma Balaa'ee Wa Afrata Bi Soo'o Hali Wa Qasorat Bi A'mali Wa Qa'adat Bi Aghlali Wa Habasani 'An Nafee Bo'do Amali Wa Khada 'Atanid-doonya Be-Ghorooreha Wa Nafsi Be-Kheyanateha Wa Matali Ya Syyedi Fa-As'aloka Be-Izzateka Al-Ia Yahjoba 'Anka Doaa'ee Soo'o 'Amali Wa Fe'ali Wa La Taf-zahni Be-Khafi-yo Mat-Tala'ta 'Alaihe Min Sirri Wa La Toajilni Bil-'Oqoobate 'Ala Ma 'Amiltohoo Fee Khalavati Min Soo'ay Faili Wa Isaa'a Wa Davame Tafreeti Wa Jahalati Wa Kasrate Shahvati Wa Ghafalati Wa Kunin Alla-Hoomma Be-'lzzateka Lee Fi kulle-Ahvalee Ra'oofan Wa 'Alyya Fee Jamee'il-Omoore 'Atoofan Ilahi Wa Mavlaya Wa Rabbi Mal-Ii G hairoka As'aluhoo Kashafa Zorri Van-Nazara Fee Amree Ilahi Wa Mav- laya Ajvaita 'Alyya Hookma Nit-taba.to Feehe Hava Nafsi Wa Lam Ahtaris Faehe Min Taz'eene 'Adoo-vee Fagharrani Be-Maa Ahva Wa As'adaho 'Ala Zalekal- Qazaa'o Fatajavazta Be-Ma Jara ' Alyya Min Zaleka Ba'za Hodoodeka Wa Khalofto Ba'za Avamireka Falakal-Hamdo 'Alyya Fee Jamge'ay Zaleka Wa La Hoojjata Lee Feema Jara 'Alyya Feehe Qazaa'oka Wa Alzamani Hookmoka Wa Balaa'oka Wa Qad Ataitoka Ya Illahi Ba'da Taqseeri Wa Israfi 'Ala Nafsee Mo'tazeran Nademam Maonkaseram Moostaqeelam Moostaghferam Moneebam Moqirram Mooz'enam Mo'tarefal-la Ajedo Mafarram Mimma Kana Minni Wa La Mafza'an Atavaj-jahoo Illahe Fee Amri Ghaira Qabooleka 'ozri Wa Idkhaleka Iyyaya Fee Sa'atim Mir-rahmateka. Alla-Hooma Faqbal 'Ozri Var-Ham Shiddata Zorri Wa Fokkani Min Shadde Va-Saqi Ya Rabbir-Ham Za'fa Badani Wa Riqqata Jildi Wa Diqqata 'Azmi Ya Mam Bada Khalqi Wa Zikri Wa Tarbeyati Wa Barri Wa Taghzeyati Habni Lib-tedaa'ay Karameka Wa Salefe Barreka Bi Ya Ilahi Wa Svyedi Wa Rabbi Atoraka Mo'azzabi Be-Nareka Ba'da Tavheedeka Wa Ba'da Mantava 'Alajhe Qalbi Mim Ma'refateka Wa Laheja .Behi Lesani Min Zikreka Va'taqGdahoo Zameeri Min Hoobeka Wa Ba'da Sidqe Ai-terafi Wa Do'aaee Khaze'an Le-Roboo-bi-vateka Haihata Anta Akramo Min An Tozvve'a Mar-Rab-baitahoo Av-to-ba-'ldda Man Adnaitahoo AV Tosharreda Man Avab-baitahoo Av Toosal-lema Ilal-Bala'av Man Kafai-tahoo Wa Rahimtahoo Wa Laita Shairri Ya Syvadi Wa Ilahi Wa Mavlaya Atosal-litoonnara 'Ala Vajoohin Kharrat Le'azamateka Sajedatan Wa 'Ala AI-sonin Nataqat Be- Tav-Heedeka Sadeqatan Wa Be-Shookreka Ma-dehatan Wa 'Ala Qoloobe Netarafat Be-Ilahi-yateka Mohaq-qeqatan Wa .Ala Zamaa'era Haval Minal 'lime Beka Hatta Sarat Khashe'atan Wa 'Ala Javareha Sa'at Ila Av-tane Ta'abbodeka Taa'e-atan Wa Asharat Be-lstigh-fareka Mooz'anetan Ma Hakazalzanno Beka Wa La Okhbirna Be-Fazleka 'Anka Ya Karimo Ya Rabbe Wa Anta Ta'lamo Za'fi 'An Qaleelim Mim Balaa'id -doonya Wa 'Oqoobateha Wa Ma Yajri Feeha Minal-Makarehe 'Ala Ahleha 'Ala Anna Zaleka Balaa'oom Maqroohon Qaleeloom-Maksohoo Yaseeroon Baqaa'ohoo Qaseeroon Mood-datohoo Fa-Kaifa Ehtemali Le-Balaa'il-Akhirate Wa Jaleele Wa Qoo'il- Makarahe Feeha Wa Hova Balaa 'oon Ta'toolo Mooddatohoo Wa Yadoomo Maqamahoo Wa La Yokhaf-fafo 'An Ahlehe Le-Annahoo La Yakoona Ilia 'An Ghazabeka Van-teqameka Wa Sakhateka Wa Haza Ma La Taqoomo Lahoos-samavato Val-Arzo Ya Syyedi Fa-Kaifa Li Wa Ana 'Abdokaz-za.eefooz -zaleelool- Haqeerool- Miskee-nool- Moostakeeno, Ya Illahi Wa Rabbi Wa Syyedi Wa Mavlaya Le-Iyyil-Omoore I1aika Ashkoo Wa Lama Minha Azij-jo Wa Abkj Le-Aleemil 'Azabe Wa Shiddateh Av Le-toolil-Balaa.ay Wa Mood-datehi Fala'in Syyar-tani Fil-'Oqoobate Ma.a A.daa.eka Wa Jama'ta Bajni Wa Baina Ahle Balaa'eka Wa Farraqta Baini Wa Baina Ahib-baa'eka Wa Av Liyaai-ka Fahbani, Ya Ilahi Wa Syyedi Wa Mavlaya Wa Rabbi Sabarto 'Ala 'Azabaka Fa-Kaifa Asbiro 'Ala Firaqeka Wa Habni Sabarto 'Ala Harrenareka Fa-Kaifa Asbiro 'Anin-nazare Ila Karamateka Am Kaifa skono Fin-nare Wa Rajaa'ee 'Afooka Fa-Be'lzzateka Ya Syyedi Wa Mavlaya Ooqsimo Sadeqal-Ia'in Taraktani Nateqal-Ia-Azze-janna Ilaika Baina Ahleha Zajeejal-Ameleena Wa La-asro khanna Ilaika Soorakhal-Moostasre-kheena Wa La-Abke-yanna 'Alaika Bookaa'al-Faqedeena Wa La 'Nade-yannaka Aina Koonta Ya Vali-yal Mo'meneena Ya Ghayate Amalil' Arefeena Ya Gheyasal-Moostaghee-seena Ya Habeeba Qoloobis-Sadeqeena Wa Ya Ilahal 'Alameena Afatoraka Soobhanaka Ya Ilahi Wa Be-Hamdeka Tasma'o Feeha Savta 'Abdim Mooslemin 'Soojena Feeha Be-Mokhalafatehi Wa Zaka Ta'ma 'Azabeha Be-Ma'si-yatehi Wa Hoobesa Baina Atmaqeha Be-Jormehi Wa Jareerateha, Wa Hova Yoozij-jo Ilaika Zajeeja Mo'am-melin Le-Rehmateka Wa Yoonadeeka Be-Iesane Ahle Tavheedeka Wa Yatavas-salo Ilaika Be-Roboobi-yateka Ya Mavlaya Fa kaifa Yabqa Fil' Azabe Wa Hova Yarjoo Ma Salafa Hilmeka Wa Raf'ateka Wa Rahmateka Am Kaifa Too-Iemohoon-Naro Wa Hova Yamolo Fazlaka Wa Rahmateka Am Katfa Yoh-reqohoo Lahabooha Wa Anta Tasma'o Savtahoo Wa Tara Maka-nahop Am Kaifa Yashtamelo 'Alaihe Zafeeroha Wa Anta Ta'lamo Za'fahoo Am Kaifa Yata-gha1-ghelo Baina Atbaqeha Wa Anta Ta'lamo Sjdqahoo Am Kaifa Tazjo-rohoo Zabani-yatoha Wa Hova Yoonadeeka Ya Rabbahoo Am Kaifa Yarjoo Fazleka Fee 'Onoqehi Minha Fa-tat-rokohoo Feeha Haihata Ma Zalekazz-anno Beka Wa Lal-Ma'roofo Min Fazleka Wa La Mooshbehool-Lema 'Amalta Behil Movahhedeena Mim Birreka Wa Ehsaneka Fa-bil-yaqeene Aqta'o Lav La Ma Hakamta Behi Min Ta'zeebe Jahedeeka Wa Qazaita Behi Min Ekhlade Mo'anedeeka Laja'altan Nahara Koollaha Bar-davn Wa Salamavn Wa Ma Kanat Le-Ahadin Feeha Maqar-ravn Wa La Muqaman -la-Kinnaka Taqaddasat Asmaa'oka Aqsamta An Tamla-aha Minal-Kafereena Minal-Jinnate Vannase Ajma'eena Wa An Tookhal-lido Feehal-Mo'anedeena Wa Anta Jalla Sanaa'oka Qoolta Moo-btade'an Wa Ta-tavvalta Bil-In.ame Mootakarreman Afaman Kana Mo'menan Kaman Kana Faseqal -La Yas-ta-oona Ilahi Wa Syyedi Fa-As'aloka Bil-Qoodratillati Qaddar- Taha Wa Bil-Qazi-yatil-Iati Hatam-taha Wa Hakamtaha Wa Ghalabta Man 'Alaihe Ajraitaha An Tahaba Lee Fee Hazehil-Iai-Iate Wa Fee Hazehis-Sa'ate Koolla Joormin Ajramtohoo Wa Koolla Zambin Az-nab-tohoo Wa Koolla Qabeehin Asrar-tohoo Wa Koolla Jahlin 'Amil-tohoo Katam-tohoo Av A'lan-tohoo Akh-fal-tohoo Av Azhar-tohoo Wa Koolla Syye'atin Amarta Be-lsbaqehal-Kiramal-Katebeenal -lazeena Vak-kal-ta-hdom Be-Hifze Ma Yakoona Minni Wa Ja'alta-hoom Shohoodan 'Alyya Ma'a Javarehi Wa Koonta Antar-Raqeeba 'Alyya Min Varaa'ehim Vash-shaheda lema Khafe-ya 'An- hoom Wa Be-Rahmateka Akhfai-tahoo Wa Be-Fazleka Satar-tahoo Wa An Tavaffira Hazzi Min Koolle Khairin Toonzelohoo Av Ehsanin Toofzelohoo Av Birrin Tan- shorohoo Av Rizqin Basat-taho Av Zambin Taghferohoo Av Khata'in Tastorohoo, Ya Rabbe, Ya Rabbe Ya Rabbe Ya Ilahi Wa Syyedi Wa Mavlaya Wa Maleka Riqqi Ya Mam Be-Yadehi Nasi-yati Ya Aliman Be-Zorri Wa Maskalani Ya Khabiran Be-Faqri Wa Faqati, Ya Rabbe Ya Rabbe, Ya Rabbe As'aloka Be-Haqqeka Wa Qood-seka Wa A'zame Sifateka Wa Asmaa'eka An Taj'al Av-Qati Fil-Iaile Vau-Nahare Be-Zikreka Ma'mooratavn Wa Be-Khizmateka Mavsoo-latavn, Wa A'mali 'Indaks Maqboolatan- Hatta Takoona A'mali Wa Avradi Koollaha Virdavn Vahedan Wa Hali Fee Khid-mateka Sarmadan, Ya Syyedi, Ya Man 'Alaihe Mo'av-vali, Ya Man Ilaihe Shakavto Ahvali, Ya Rabbtl, Ya Rabbe, Ya Rabbe Qav-ve 'Ala Khid-mateka Javarehi Vash-dood 'Alal 'Azimate Javanehi Vahab Li-yal- jadde Fee Khash-yateka Vad-davame Fil-Itte-sale Be-Khid-mateka Hatta Asraha Ilaika Fee Maya-deenis-Sabeqeena Oosre'a Ilaika Fil baderezena Vah-taqa lla aoorbeka Fil-Mooshtaqeena Wa Adnoova Minka Donov-val-Mookhleseena Wa Ahfaka Makhafatal-Mooqeneena Vaj-tama'a Fee Javareka Ma'al-Mo'meneena, Alla-Hoomma Wa Man Aradani Be-Soo'jn Fa-aridho Wa Man Kadani Fakjdha Vaj'alni Min Ahsane 'Ibadeka Naseeban 'Indaka Wa Aqra-Be-him Manzelatam Minka Wa Akhze-him Zaal-fatal-Iadaika Fa-Innahoo La-Yanalo Zaleka tlla Be-Fazleka Wa Jodani Be-Joodeka Va'tif 'Alyya Be-Maj-deka Vah-tizni Be-Rahmateka Vaj'al lasani Be-Zikreka Lahejan Wa Qalbi Be-Hoobbeka Mootayyeman Wa Munna Alayya Be-Hoosne Ijabateka Wa Aqilni 'Asrati Vaghfirli Zallati Fa Innaka Qazaita 'Ala 'lbadeka Be-Ibadateka Wa Amarta-hoom Be-Doaa'eka Wa Zaminta lahomaal-Ijabata Fa-Ilaika Ya Rabbe Nasabta Vaj-heya Wa Ilaika Ya Rabbe Madad-to Yade-ya Fa-Be-'lzzatekas- Tajib lee Doaa'ee Wa Ballighni Moonaya Wa la Taq-Ta'Min Fazleka Rajaa'ee wak-fini shar-ral-jin-ni wal-in-si min a`da-i Ya Saree'oor-Reza Igh-fir lemal-La Yamlekoo Illad-doaa'a Fa-Innaka Fa.alool-lema Tashaa'o Ya Manis-mohoo Davaa'oon Wa Zikrohoa Shlfaa'aan Wa Ta'atohoo 'Ghenan Irham-Mar Rasa Malehir-Rajaa'o Wa Silaho-hool-Bookaa'o Ya Sabeghan-Ne'amay Ya Dafe'anneqamay Ya Nooral-Mastav-Heshgena Fiz-zolame Ya 'Alemal-la-Ya'lama Salle 'Alaa Mohammadin Wa Aale Mohammadin Vaf'al Bi Ma Anta Ahlohoo Wa Sal-Ial-Iaho'Ala Rasoalehi Val-A'immatil Mayamgena Min Alehi Wa SalJam Tasleeman Kaseeran Kaseera: Allahaomma Sal1e Alaa Mohammadin Wa Aale Mahammad

ترجمہ:

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا بخشنے والا مہربان ہے اے اللہ میں تجھ سے تیری رحمت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جو ہر چیز سے بڑھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تو ہر چیز پر غالب اور ہر چیز نے اس کے آگے فروتنی کی ہے اور ہر چیز اس سے پست ہے اور تیری اس جبروت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جس کے سبب سے تو ہر چیز پر غالب آیا اور تیری اس عزت کاواسطہ دیکر سوال کرتا ہوں جس کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہرتی اور تیری عظمت کا واسطہ دیگر سوال کرتا ہوں جس سے ہر چیز پُر نظر آتی ہے اور تیری اس سلطنت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جو ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے اس ذات کا واسطہ دیکر سوال کرتا ہوں جو ہر شئے کے فنا ہوجانے کے بعد باقی رہے گی اور تیرے مقدس ناموں کا واسطہ دے کر جن سے ہر چیز کے اعلیٰ حصے بھرے ہوئے ہیںاور تیرے اس علم کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جو ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے اور تیری ذات کے اس نور کا واسطہ دےکر سوال کرتا ہوں جس کی وجہ سے ہر چیز میں چمک دمک ہے اے نور اے سب سے زیادہ پاکیزہ اے سب سے پہلوں سے پہلے اور سب سے پچھلوں سے پچھلے یا اللہ وہ میرے سب گناہ بخش دے جو ناموس میں بٹہ لگادیتے ہیں ۔اے اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو نزولِ بلا کا باعث بن جاتے ہیں اے اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جونعمتوں کو بدل دیتے ہیں اے اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو دُعائوں کو درجۂ قبولیت تک پہنچنے سے روک دیتے ہیں اے اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جو اُمید کو پور نہیں ہونے دیتے اے اللہ میرے وہ سب گناہ بخش دے جن سے بلا نازل ہوتی ہے اے اللہ میرے ان سب گناہوں کو بخش دے جو میں نے کیے ہوں اور ہر اس گناہ کو بخش دے جو مجھ سے ہوگیا ہو یا اللہ میں تیری یاد کے ذریعے سے تیری حضوری میں تقرب چاہتا ہوں اور تیری حضور میں تیری ذات کو اپنا سفارشی ٹھہراتا ہوں اور تیری جُودو بخشش کو ذریعہ گردان کر تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے لیے اپنا قرب تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے لیے اپنا قرب زیادہ کر اور مجھے اپنی نعمتوں کا شکر بجالانے کی توفیق عطا فرما اور اپنی یاد میرے دل میں ڈال ۔ یا اللہ میں تجھ سے گڑ گڑانے والے عاجزی کرنے والے خشوع و خضوع کرنے والے اور رونے پیٹنے والے کا ساسوال کرتا ہوں (تو میری خطائوں سے) چشم پوشی فرمائے اور مجھ پر رحم فرمائے اور جو کچھ تو نے میرا حصہ لگادیا ہے اس پر میں راضی ہوں اور قناعت کروں اور ہر حالت میں تیرے بندوں سے بتواضع پیش آئوں یا اللہ میں تیری حضور میں اس شخص کا سا سوال کرتا ہوں جس میں فاقے کے کڑکے گزرتے ہوں اور تیری حضور میں سختیوں کی حالت میں اپنی حاجت اس نےپیش کی ہو اور جو کچھ تیرے خزانے میں ہے اس کے بارے میں اس کی خواہش بڑھی ہوئی ہو۔ یا اللہ تیری دلیل بڑی (قوی) ہے اور تیرا رتبہ بہت (بلند) ہے اور تیرا بدلہ لینا سمجھ سے باہر ہے اور تیرا حکم ظاہر ہے اور تیرا قہر غالب ہے اور تیری قدرت کی مشین چل رہی ہے اور تیری حکومت سے بھاگ کر نکل جانا ناممکن ہے یا اللہ میں اپنے گناہوں کیلئے پر وہ پوشی کرنے والا اور جو بھی بداعمالی ہو اس کو نیکی سے بدلہ دینے والا تیرے سوا کسی کو نہیں پاتا سوائے تیرے کوئی معبود نہیں ہے تو منزہ ہے اور میں تیری تعریف کرتا ہوں میں نے اپنی ذات پر ظلم کیا اور اپنی جہالت سے جری ہوگیا اور اور چونکہ تو ہمیشہ سے مجھ پر احسان کرتا رہا ہے تیری یاد میرے دل میں بیٹھی ہوئی ہے اسی سے اطمینان کرلیا یا اللہ اے میرے مالک تو نے کتنی میری بدیوںپر پردہ ڈال دیا اور کتنی سخت سے سخت بلائوں کو ٹال دیا ہے اور کتنی خطائوں سے تو نے بچا لیا ہے اور کتنی اذیتوں کو تو نے دفع فرما دیا ہے اور کتنی میری خوبیاں جن کا میں مستحق نہ تھا تو نے لوگوں میں مشہور کردی ہیں یا اللہ میری آزمائش (اس وقت) بڑھ گئی ہے اور میری بد حالی سے گزر گئی ہے اور میرے نیک اعمال کم ہیں اور سخت تکلیفوں نے مجھے بٹھا دیا ہے اور میری اُمیدوں کی درازی نے مجھے میرے نفع سے باز رکھا اور دُنیا نے مجھ کو اپنی فریب دہی سے دھوکہ میں رکھا اور میرے نفس نے اپنی خیانت اور ٹال مٹول سے مجھے دھوکہ دیا اے میرے سردار اب میں تجھ سے تیری عزت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوںکہ میری دُعا کو تیری حضور میں پہنچنے سے نہ روکے اور میرے جن پوشیدہ رازوں پر تو مطلع ہوگیا ہے ان کو ظاہر کرکے مجھے فضیحت نہ کیجیو اور میں اپنی غفلت ، خواہش کی کثرت اپنی جہالت اور نیکی کی طرف ہمیشہ کی کم رغبتی کے سبب جو جو بُرائیاں اور بدکاریاں چھپ چھپ کر کر چکا ہوں اُن کی مجھے سزاد دینے میں جلدی نہ فرمائیو اور اے اللہ تیری عزت کا واسطہ مجھ پر ہر حال میں مہربان ہی رہیو اور میرے تمام معاملات میں شان مہربانی دکھائیو اے میرے معبود اور اے میرے پروردگار میرا تیرے سوا اور ہے کون جس سے میں اپنی مصیبت کے دور اور اپنے معاملہ میں غور کرنے کا سوال کروں اے میرے معبود اور میرے مالک تو نے میرے لیےایک حکم جاری کیا جس میں میں نے اپنی خواہش نفسانی کی اور اس کی کوئی نگرانی نہ کی میرے دُشمن نے اس خواہش نفسانی کو میری نظر میں زینت دے دی اسی طرح جو خواہش میرے دل میں پیدا ہوئی تھی اس کے ذریعے سے میرے دُشمن نے مجھے دھوکا دیا اور قضا و قدر نے اس معاملہ میں اس کی مساعدت کی اسی طرح تیری مقرر کی ہوئی حدود اور تیرے جاری کئے ہوئے سے حکم سے کچھ تجاوز کرگیا اور تیرے بعض احکام کی مجھ سے مخالفت ہوگئی بہر حال اس تمام معاملہ میں میرے ذمہ تیری حمد بجالانا واجب ہے اور جس جس امر میں تیرا فیصلہ میرے برخلاف جاری ہوا اور تیرا حکم اور تیری آزمائش میرے لیے لازم ہوئی اس میں میری کوئی حجت نہیں ہے اور اے میرے معبود بعد اپنی کوتاہی اور اپنے نفس پر زیادتی کرنے کا عذر کرتا ہوں اور ندامت کے ساتھ انکساری کی حالت میں طلب مغفرت کرتے ہوئے گڑگڑاتا ہوا اقرار کرتا ہوا اعتراف کرتا ہوا گناہوں کے دور ہونے کا یقین کے ساتھ حضوری میں آحاضر ہوا ہوں، اس لیے کہ جو کچھ مجھ سے ہوگیا اس سے نہ کہیں بھاگنے کا ٹھکانا پاتا ہوں اور نہ رونے پیٹنے کی جگہ کہ وہیں اپنا معاملہ پیش کروں سوائے اس کے کہ تو میرا عذر قبول کرلے اور اپنی وسعت رحمت میں داخل کرلے اور میرا کوئی ٹھکانا نہیں یا اللہ سو اب میرا عذر قبول فرمالے اور میری سختی کی تکلیف پر رحم کر اور میری جکڑ بندیوں کو دُور کر اے میرے پروردگار میرے جسم کو ناتوانی اور میری جلد کی کمزوری اور میری ہڈیوں کی کمزوری پر رحم کر اے وہ جس نے میری پیدائش بھی شروع کی اور میرا نام بھی نکالا اور میری پرورش کا سامان بھی کیا اور میرے حق میں ہر طرح کی نیکی بھی کی اور مجھے غذا دینے کے اسباب بہم پہچائے جیسے تو نے کرم کی ابتدا کی تھی اور پہلے سے میرے حق میں نیکی کرتا آیا ہے برقرار ویسے ہی رکھنااے میرے معبود اے میرے سردار اور میرے پروردگار بعد اُس کے کہ میں تیری توحید کا مقر ہوں اور بعد اس کے کہ میرا دل تیری محبت سے سرشار ہوچکا ہے اور میری زبان تیری یاد میں رطب اللسان ہے اور میرا دل تیری محبت کی گرہ باندھے ہے اور بعد اس کے کہ میں تجھے پروردگار مان کر سچے دل سے اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں اور گڑ گڑ اکر تجھ سے دُعا مانگتا ہوں کیا تو اس کو پسند فرمائے گا کہ مجھے اپنے جہنم میں عذاب پاتا ہوا دیکھے ۔ ایسا تو ہو نہیں سکتا تیرا کرم اس سے کہیں زیادہ ہے تو اس کو ضائع کردے کہ جس کو تو نے خود پرورش فرمایا اس کو دور کردے جن کو تو نے خود قرب عطا فرمایا ہو یا اس کو نکال دے جس کو خود پناہ دی ہو یا اسے بلا کے حوالے کردے جس کیلئے تو نے (خود) کفایت فرمائی ہو اور جس پر تو نے خود رحم فرمایا ہو اے میرے سردار اے معبود اور اے میرے مولا یہ بات میری سمجھ میں تو آتی نہیں کہ تو آتش جہنم کو اور چہروں پر مسلط فرمادے گا جو تیری عظمت کیلئے تیری حضور میں سجدہ کرچکے ہوں اور ان زبانوں پر مسلط فرمادے گا جو سچائی کے ساتھ تیری توحید کے بارے میں گویا ہوچکی ہوں اور ان دونوں پر مسلط فرمائے گا جو اظہار حقیقت کے طور پر تیرے معبود ہونے کا اعتراف کرچکے ہوں اور ان خیالات پر مسلط کردے گا (جنہیں تیرا علم اس قدر میسر ہوا ہو کہ تیرے ہی حضور میں پست ہوئے ہوں اور ان ہاتھ پائوں پر مسلط کردے گا جن کی بھاگ دوڑ اسی حد تک محدود رہی ہوکہ بر ضا و رغبت تیرے بندے ہونے کا اقرار کریں اور یقین کے ساتھ تجھ سے طلب مغفرت کرنے کی کوشش کریں۔اے صاحب کرم نہ تو تیری نسبت ایسا یقین ہے اور نہ تیرے فضل کے متعلق ہمیں ایسی خبردی گئی ہے اے میرے پروردگار حالانکہ تو میری کمزوری کو جانتا ہے کہ دُنیا کی ذرا ذرا سی آزمائش اور اس کی چھوٹی سی تکلیفیں اور جو مکروہات اہل دُنیا پر گزرتی رہتی ہیں (انہیں ) میں برداشت نہیں کرسکتا باوجود یکہ وہ آزمائش اور وہ تکلیف دیر پا نہیں ہوتی اس کی مدّت تھوڑی اور اس کی بقا چند روز ہوتی ہے تو بھلا پھر مجھ سے آخرت کی بلا اور وہاں کی بڑی مکروہات کی برداشت کیونکر ہوسکے گی ۔حالانکہ وہاں کی ہلاکی مدت طولانی ہوگی اور قیام اس کا دائمی ہوگا اور جو اس میں پھنس جائیں گے ان کے عذاب میں کبھی تخفیف نہ کی جائے گی اس لیے کہ وہ عذاب تیرے انتقام اور تیرے غصہ کے سبب سے ہوگا اور تیرے غصہ کو نہ آسمان برداشت کرسکتے ہیں نہ زمین اے میرے سردار تو بھلا میری کیا حالت ہوگی۔ حالانکہ میں تیرا ایک کمزور و ذلیل و حقیر و مسکین اور عاجز بندہ ہوں اے میرے معبود وہ اور اے میرے پروردگار اور اے میرے سردار اور اے میرے مولا میں کن کن معاملات کی تیرے حضورؐ میں شکایت کروں گا اور کن کن باتوں کیلئے روئوں گا اور چلائوں گا درد ناک عذاب اور اس کی سختی کے باعث؟ یا طولانی بلا اور اس کی طویل مدت کے باعث ؟ پس اگر تو نے مجھے عذاب میں اپنے دُشمنوں کے ساتھ نتھی کردیا اور جو عذاب کے مستحق ہیں میرا گٹھ جوڑ کردیا اور اپنے دوستوں اور محبت کرنے والوں میں اور مجھ میں جدائی کردی تو اے میرے معبود اور اے میرے سردار اور اے میرے مولا اور میرے پروردگار (تجھے اختیار ہے ) میں تیرے عذاب پر تو صبر کر لوں گا پر تیری رحمت کی جدائی پر کیونکر صبر کروں گا اور یہ تو خیال فرما کر میں تیری آگ کی حرارت برداشت کرلوں گا تو تیری نظر کرامت کے بدل جانے کی کیونکہ برداشت کروں گا یا آتشِ جہنم میں کیونکر رہ سکوں گا جس حال میں کہ مجھے تیری معافی کی اُمید لگی ہوئی ہے پس اے میرے سردار اور اے میرے مولا میں تیری ہی عزت کی قسم کھا کرکہتا ہوں کہ اگر تو نے میرا ناطقہ بند کردیا تو میں اہل جہنم کے درمیان سے ضرور اسی طرح تیرا نام لے لے کر چیخوں گا ۔ جیسا کہ اُمید وار چیخاکرتے ہیں اور اور ضرور تیرے حضور میں ویسے ہی ہائے وائے کروں گا جیسی کہ فریادی کرتے ہیں اور ضرور تیری (رحمت) کے فراق میں ایسے ہی روئوں گا جیسے کہ نا اُمید ہوجانے والے رویا کرتے ہیں اور ضرور بار بار تجھے پکاروں گا کہ اے مومنوں کے مالک اے مغفرت رکھنے والوں کی اُمید گار اے فریاد کرنیوالوں کے فریاد اس اے سچوں کے دلوں کو لبھانے والے اور اے تمام عالم کے معبود تو کہاں ہے اے میرے معبود تیری ذات منزہ ہےاور تیری ہی حمد کرتا ہوں کیا یہ بات سمجھ میں بھی آتی ہے کہ تو اسی آگ میں سے ایک فرمانبردار بندے کی آواز سنے جو اپنی مخالفت کی پاداش میں اس میں قید کیا گیا ہو اور اپنی نافرمانی کی سزا میں اس کے عذاب کا مزہ چکھ رہا ہو اور اپنے جرم و خطا کے بدلے میں اس کے تہ بہ تہ پردوں میں بند کیا گیا ہو اور وہ تیری رحمت کی اُمید وار کی سی آواز سے تیری حضور میں چیختا ہو اور تیری توحید کے ماننے والوں کی سی زبان سے تجھے پکارتا ہو اور تیری حضور میں تیرے رب ہونے کا واسطہ دیکر تجھ ہی کو و سیلہ برقرار دتیا ہو اے میرے مالک پھر وہ عذاب میں کیسے رہ سکے گا جس حال میں تیرے گزشتہ علم و رافت و رحمت کی اُمید لگی ہوئی ہو یا اسے آتش جہنم تکلیف کیسے پہنچائے گی جس حال میں کہ وہ تیرے فضل اور تیری رحمت کی آس لگائے ہوئے ہو یا اس کو جہنم کا شعلہ کیسے جلائے گا کیونکہ جس حال میں کہ تو خود اس کی آواز سن رہا ہو اور اس کی جگہ دیکھ رہا ہو یا اسے جہنم کی آگ پریشان کیونکر کرے گی جس حال میں کہ تو اس کی کمزوری سے واقف ہو یا اسے طبقوں میں حرکت کیونکر کرسکتا ہے جس حال میں کہ تو اس کی سچائی سے واقف ہو یا اس کے شعلے (اور اس کے فرشتے اس کو پریشان کیونکر کرسکتے ہیں جس حال میں کہ وہ برابر تجھ کو پکارہا ہو کہ اے میرے پروردگار (میری خبر لے) یا یہ کیونکرہو سکتا ہے کہ وہ تو اپنے آزاد ہوجانے کی نسبت تیرے فضل کی اُمید رکھتا ہو اور تو اسے اسی میں پڑا رہنے دے ایسا ہو ہی نہیں سکتا نہ تیری نسبت ایسا گمان ہے اور نہ تیرے فضل سے ایسی کسی کو پیش آئی اور نہ اپنی نیکی اور احسان کے باعث تو نے اہل توحید کے ساتھ کبھی اس طرح کا معاملہ کیا پس میں تو یقین کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ اگر تو نے اپنے منکروں کو عذاب دینے کا حکم نہ لگا دیا ہوتا اور اپنے مخالف کو آتش جہنم میں دوامی سزا دینے کا فیصلہ نہ فرما دیا ہو تو آتش جہنم کو بالکل سرد فرما دیتا اور وہ بھی اس طرح کہ سلامتی ہی سلامتی رہتی اور کسی ایک کا بھی اس میں مقام اور جائے قیام نہ مقرر فرماتا لیکن خود تو نے کہ تیرے ناموں کی تصدیق ہو قسم کھالی ہے کہ جہنم کو کل (نافرمان) جنوں اور انسانوں سے پاٹ دے گا اور اپنی ذات سے عناد رکھنے والوں کو ہمیشہ کیلئے اسی میں ڈال دیگا کہ تو کہ تیری تعریف جلیل و ہر وہ گناہ جو مجھ سے سرزد ہوگیا ہو بخش دے اور ہر وہ برائی جس کو میں نے چھپا کر کیا ہوا اور ہر جہالت جس کو میں عمل میں لایا ہوں جس کو میں نے چھپایا ہو یا ظاہر کیا ہو یا پوشیدہ اس کاارتکاب کیا ہویا علی الاعلان اور ہر ایسی بدی جس کے اندراج کا تو نے کراماً کاتبین کو حکم دے دیا ہو معاف فرما دے جن کو تو نے میرے ہر فعل کی نگرانی سپرد فرمائی ہے اور میرے اعضاء اور جوارح کے ساتھ ساتھ ان کو بھی تو نے میرے اعمال و افعال کا گواہ قرار دیا ہے اور ان کے ماورائے تو خود میرے اعمال وافعال کا نگران ہے اور ان چیزوں تک کا گواہ ہے جو ان سب کی نظر سے بھی مخفی رہتی ہیں حالانکہ اپنی رحمت سے تو ان سب چیزوں کو چھپاتا ہے اور اپنے فضل سے ان پر پردہ ڈالتا رہتا ہے اور یہ سوال کرتا ہوں کہ ہر خیر وخوبی میں جو تو نازل فرمائے اور ہر احسان میں جو تو اپنے فضل سے فرمائے اور ہر نیکی میں جسے تو پھیلائے تو ہررزق میں جس میں تو وسعت فرمائے اور ہر گناہ کی بخشش میں اور ہر خطا کے پوشیدہ فرمانے میں میرا بھی بڑا سا حصہ لگا دیجیو اے میرے پروردگار اے میرے پروردگار اے میرے پروردگار اے میرے سرداراور اے میرے مولا اور اے میری آزادی کے مالک اے وہ جس کے ہاتھ میں میری تقدیر ہے اے میرے نقصان اور میری مسکینی کی حالت جاننے والے اے میرے فقر و فاقہ میری خبر گیری کرنے والے اے میرے پروردگار اے میرے پروردگار اے میرے پروردگار میں تجھ سے تیرے حق کا واسطہ دے کراور تیری قدسیت کا واسطہ دے کر تیری بڑی سے بڑی صفت اور بڑے بڑے ناموں کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ میری رات اور دن کے اوقات کو اپنی یاد سے بھر پور کردے اور اپنی خدمت میں لگے رہنے کی دُھن لگا اور میرے اعمال کو اپنی حضور میں مقبول قرار فرمادے تاکہ میرے کل اعمال اور میرے کل اوراد (وظائف) ایک ہی کے ہوجائیں اور مجھے تیری ہی خدمت کرتے رہنے میں دوام حاصل ہوجائے اے میرے سردار اے وہ جس کا مجھے آسرا ہے اور جس کی حضوری میں اپنی ہر حالت کی شکایت پیش کرتا ہوں اے میرے پروردگار اے میرے پروردگار اے میرے پروردگار میرے ہاتھ پائوں کو اپنی خدمت کیلئے مضبوط کردے اور اس ارادے کیلئے میرے قلب کو مضبوط کردے اور مجھے یہ توفیق عطا فرما کہ تجھ سے بہت ساڈرتا رہوں اور مدام تیری خدمت میں لگا رہوں تاکہ سبقت کرنے والوں کے میدانوں میں تیری حضوری حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھتا رہوں اور تیری خدمت میں پہنچے کیلئے جلدی کرنیوالوں میں تیز تیز چلتا رہوں اور تیرا قرب حاصل کرنے کا اشتیاق رکھنے والوں کا ساشوق مجھے بھی حاصل رہے اور تیری جناب میں خلاصی رکھنے والوں کی سی نزدیکی مجھے بھی حاصل ہوجائے اور تیری ذات والا صفات پر یقین رکھنے والوں کا ساڈرنا بھی ڈرتا رہوں اور تیرے حضور میں ایمان رکھنے والوں کے ساتھ مجھے بھی مل جانے کا موقع میسر آئے یا اللہ جو شخص میرے ساتھ کسی طرح کی بدی کرنے کا ارادہ کرے توایسا ہی ارادہ اس کے حق میں کیجو اور جو شخص مجھ سے چال چلے تو ویسا ہی ارادہ اس کے حق میں کیجیو اور مجھے اپنے ان بندوں سے قرار دیجیو جو حصہ پانے میں تیرے نزدیک اچھے ہوں اور تیرا قرب حاصل کرنے میں بڑی سے بڑی منزلت رکھتے ہوں بندوں کے بارے میں یہ طے فرما دیا ہے کہ وہ تیری عبادت کیا کریں سوائے پروردگار میں نے تیری ہی طرف اپنی لَو لگائی اور اے میرے پروردگار میں نے تیری حضور میں اپنے ہاتھ پھیلا دیئے پس اپنی عزت کے صدقے میں میری دُعا قبول فرمایئے اور میری منتہائے آزرو تک مجھے پہنچادے اور اپنے فضل و کرم سے مجھے نا اُمید نہ رکھ اور جنوں اور آدمیوں میں سے جتنے بھی تیرے دُشمن ہوں ان سب کے شر سے مجھے بچالے اے سب سے جلد راضی ہونیوالے اسے بخش دے جس کا دُعا کرنے کے سوا اور کچھ بس نہیں چلتا اس لیے کہ تو جو کچھ چاہے اسے بے دھڑک کر گزرتا ہے اے وہ کہ جس کا نام ہر جسمانی مرض کی دوا اور جس کی یاد ہر روحانی مرض کی شفا اور جس کی اطاعت بے پرواہ کردینے والی ہے اس شخص پر رحم کر کہ جس کی پونجی اُمید ہے اور جس کے ہتھیاڑ رونا اور پیٹنا اسے نعمتوں کو گوار بنانے والے اسے بلائوں کے دفع کرنے والے اسے اندھیروں میں گھبرانیوالوں کو روشنی پہنچانے والے کا سا علم رکھنے والے جس کو کوئی تعلیم نہیں دی جاتی تو محمد وآل محمد پر درود بھیج اور میرے حق میں وہ کر جو تیری شان کے لیے زیبا ہے اور اللہ اپنے رسول پر اور اُن کی اولاد میں جو صاحب برکت امام ہیں ان پر رحمت اور ایسا سلام بھیجے جیسا کہ سلام بھیج کا حق ہے بہت بہت سلام

وضاحت / تفصیلات::

کتاب اقبال میں سید ابن طاوٗس ؒ بیان کرتے ہیں کہ جناب کمیل ابن زیاد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نصف ماہ شعبان کو مسجد بصرہ میں جناب امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ تشریف رکھتے تھے۔ حضرت نے فرمایا جو شخص نیمہ شعبان کو شب بیدرای کرے اور حضرت خضر ؑ کی دعا کو پڑھے ۔ اس کے بعد حق تعالیٰ سے اپنا مطلب بیان کرے ۔ انشا ٗاللّٰہ حاجت اس کی بر ۂئے گی۔ جناب کمیل کہتے ہیں کہ جب جناب امیرالمومنین ؑ اپنی دولت سرا میں تشریف لے گئے تو میں بھی آپ ؑ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت نے مجھے دیکھ کر ارشاد فرمایا کہ کوئی کام ہے۔ میں نے عرض کیا دعائے خضر ؑ تعلیم فرما دیجئے۔ امیرالمومنین ؑ نے ارشاد فرمایا " اے کمیل ! تم اس دعا کع حفظ کر لو اور ہر شب جمعہ اسے پڑھا کرو۔ اگر ہر شب جمعہ نہ پڑھ سکو تو مہینے میں ایک دفعہ اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو سال میں ایک دفعہ۔ یہ دعا دشمن کے شر سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس سے روزی کشادہ ہوتی ہے۔ کُل گناہان کبیرہ و صغیرہ اس کی برکت سے بخش دیے جاتے ہیں۔ نیز دین و دنیا کی تمام مرادیں پوری ہوتی ہیں۔" اس دن سے یہ دعا دعائے کمیل کے نام سے مشہور ہے۔

حوالہ: مفاتیح الجنان ۔۔ مفاتیح الجنان