Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

دوسری تاریخ کی دعا (تمام)

تفصیل: یہ دعا حضرت علی علیہ السلام ہر مہینے کی دوسری تاریخ کو پڑھتے تھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ اَنْزَلَ عَلٰي عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَ لَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجًا، قَيِّمًا لِيُنْذِرَ بَاْسًا شَدِيْدًا مِنْ لَدُنْهُ وَ يُبَشِّرَ الْمُوْمِنِيْنَ الَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ الصَّالِحَاتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا حَسَنًا مَاكِثِيْنَ فِيْهِ اَبَدًا، وَ يُنْذِرَ الَّذِيْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ وَ لا لِاٰبَآئِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةٌ تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ اِنْ يَقُوْلُوْنَ اِلَّا كَذِبًا اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرٌ، اَلَّذِيْ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيْهَا نَصَبٌ وَ لَا يَمَسُّنَا فِيْهَا لُغُوْبٌ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ وَ سَلامٌ عَلٰي عِبَادِهِ الَّذينَ اصْطَفٰي ءَآٰللَّهُ خَيْرٌ اَمَّا يُشْرِكُوْنَ، اَمَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْبَتْنَا بِهٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُنْبِتُوْا شَجَرَهَا ءَاِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُوْنَ، اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَ جَعَلَ خِلَالَهَا اَنْهَارًا وَّ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَ جَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ءَاِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَايَعْلَمُوْنَ اَمَّنْ يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ اِذا دَعَاهُ وَ يَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ يَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ ءَاِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ قَلِيْلاً مَا تَذَكَّرُوْنَ، اَمَّنْ يَهْدِيْكُمْ فِيْ ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَنْ يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهٖ ءَاِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ تَعَالَي اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ، اَمَّنْ يَبْدَءُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُهُ وَ مَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ ءَاِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ، قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَيْبَ اِلَّا اللَّهُ وَ مَا يَشْعُرُونَ اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ فاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَآئِكَةِ رُسُلاً اُولِيْ اَجْنِحَةٍ مَثْنيٰ وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ يَزِيْدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَآءُ اِنَّ اللَّهَ عَلٰي كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيرٌ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الْغَفُوْرِ الْغَفَّارِ الْوَدُوْدِ التَّوَّابِ الْوَهَّابِ الْكَرِيْمِ الْعَظِيْمِ الْكَبِيْرِ السَّمِيْعِ الْبَصِيْرِ الْعَلِيْمِ الصَّمَدِ الْحَيِّ الْقَيُّوْمِ الْعَزِيْزِ الْجَبَّارِ الْمُتَكَبِّرِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْمَلِكِ الْمُقْتَدِرِ الْقَادِرِ، الْمَلِيْكِ الْحَقِّ الْمُبِيْنِ، الْعَلِيِّ الْاَعْلٰي الْمُتَعَالِ الْاَوَّلِ الْاٰخِرِ الْبَاطِنِ الظَّاهِرِ الْوَلِيِّ الْحَمِيْدِ النَّصِيْرِ الْخَلاَّقِ الْخَالِقِ الْبَارِئي ءِ، الْمُصَوِّرِ الْقَاهِرِ، الْبَرِّ الشَّكُوْرِ، الْقَهَّارِ الشَّاكِرِ، الْوَكِيْلِ الشَّهِيْدِ الرَّؤُوْفِ، الْفَتَّاحِ، الْعَلِيْمِ الْكَرِيْمِ، الْمَحْمُوْدِ الْجَلِيْلِ، غَافِرِ الذَّنْبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ، مَلِكِ الْمُلُوْكِ، عَالِمِ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْقَآئِمِ الْكَرِيْمِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَظِيْمِ الْحَمْدِ عَظِيْمِ الْعَرْشِ عَظِيْمِ الْمُلْكِ عَظِيْمِ السُّلْطَانِ عَظِيْمِ الْعِلْمِ عَظِيْمِ الْحِلْمِ عَظِيْمِ الْكَرَامَةِ عَظِيْمِ الرَّحْمَةِ عَظِيْمِ الْبَلَآءِ عَظِيْمِ النُّوْرِ عَظِيْمِ الْفَضْلِ عَظِيْمِ الْعِزَّةِ عَظِيْمِ الْكِبْرِيَآءِ عَظِيْمِ الْجَبَرُوْتِ عَظِيْمِ الشَّاْنِ عَظِيْمِ الْاَمْرِ، تَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ. تَبارَكَ اللَّهُ الَّذِيْ هُوَ اَعْظَمُ مِنْ كُلِّ شَيْ ءٍوَ اَعَزُّ مِنْ كُلِّ شَيْ ءٍ وَ اَرْحَمُ مِنْ كُلِّ شَيْ ءٍ وَ اَمْلَكُ مِنْ كُلِّ شَيْ ءٍ وَ خَيْرٌ مِنْ كُلِّ شَيْ ءٍاَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمينَ. اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ الرَّوُوْفِ الرَّحِيْمِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ الْخَلاَّقِ الْعَلِيْمِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْجَلِيْلِ الْكَبِيْرِ الْمُتَعَالِ الْمُتَعَظِّمِ الْمُتَكَبِّرُ الْمُتَجَبِّرِ الْجَبَّارِالْقَهَّارِ مَالِكِ الْجَنَّةِ وَ النَّارِ لَهُ الْكِبْرِيَآءُ وَ الْجَبَرُوْتُ وَ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ بِرَحْمَتِكَ يَا اَرحَمَ الرَّحِمِيْنَ

ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے تمام تعریفیں اسی خدا کے لئے زیب دیتی ہیںجِس نے اپنے بندِئہ خاص پر کتاب نازل فرمائی، اور اس کے لئے کوئی کجی نہیں رکھی وہ بالکل استوار ہے، تاکہ اس ذریعے سے لوگوں کو انتہائی غضب سے ڈرانے اور ان مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں یہ بشارت دے ۔ کہ ان لوگوں کو اچھا صِلہ ملے گا اور اسی میں انہیں ہمیشہ رکھا جائے گا۔ اور ان لوگوں کو ڈرائے جو کہتے ہیں کہ اللہ نے اپنا فرزند بنایا ہے۔ نہ ان کو کچھ علم ہے نہ ان کے آباؤاجداد کو، ان لوگوں کے منھ سے بہت بڑی بات نکلی ہے، یہ سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں کہتے۔ اس اللہ کی تمام تعریفیں جس نے ہم سے رنج کو دور کردیا، بلا شُبہ ہمارا پروردگار ضرور ضرور بہت بخشنے والا ہے ۔اور وہی وہ قدردان ہے جس نے ہمیں اس قیامگاہ میں جگہ دی جس میں ہمیں نہ تو تھکن ہوگی نہ کوئ زحمت دامن گیر ہوگی۔ ہر طرح کی حمد اللہ کے لئے زیبا ہے ۔ اور اللہ کی سلامتی ہو اُسکے ان بندوں پر جسے اُس نے چُنا ۔ بھلا اللہ بہتر ہے یا وہ لوگ جسے یہ لوگ اس کا شریک مانتے ہیں، وہ کون ہے جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ۔ اور تمھارے لئے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس کے ذریعے فرحت بخش باغ پیدا کئے، تمہارے لئے تو یہ بھی ممکن نہ تھا کہ زمین کے درخت اُگا سکتے ۔ کیا اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ قوم حق سے برگشتہ ہے۔ کون ہے جس نے زمین کو قرار بخشا، اور اس کےاندر نہریں بہائیں ۔ اس کے لئے میخین (پہاڑیاں )لگائیں سمندروں کے درمیان رکاوٹیں خلق کیں ، کیا اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں؟ (نہیں) بلکہ اکثر نا واقف ہیں ، وہ کون ہےجو بے چین کی پکار کے وقت لبیک کہتا ہے اور پریشانیوں کو دور کرتا ہے ۔ اور تمھیں زمین پر گزشتہ امتوں کاوارث بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں؟ (ہر گز نہیں مگر)اس حقیقت کو بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ وہ کون ہے جس نے خشکی و تری کی تاریکیوں میں تمھاری رہنمائی کی ۔ اور وہ کون ہے جس نے ہواؤں کو تمھارے لئے اس کی رحمتوں کی خوش خبری پہنچانے والا بنایا ؟ آیا اللہ کے ہوتے ہوئے بھی کچھ معبود ہیں؟ اللہ ان لوگوں کے خیالِ شرک سے پاک و بلند ہے ۔ اچھا وہ کون ہے جو تمھیں آسمان و زمین سے روزی دیتا ہے ۔ کیا اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں؟ (نہیں) ان سے کہو کہ اگر سچے ہو تو کوئی دلیل لاؤ ان سے کہو آسمان و زمین میں غیب کا علم کسی کو نہیں ۔ اور نہ انہیں یہ خیال آ سکتا ہے کہ کب دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ۔ اس اللہ کی حمد جو آسمان و زمین کا خالق بے مثال ہے۔ اس نے فرشتوں کو قاصد بنایا کہ جن کے دو دو، تین تین، چار چار، بازو ہیں وہ جس کی تخلیق میں چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ اس اللہ کی حمد جو بخشنے اور بہت معاف کرنے والا ، محبت کرنے والا ، توبہ ماننے ، بہت عطا کرنے والا، بہت بلند، سننے اور دیکھنے اور جاننے والا ہے ۔ بے نیاز ، زندہ و برقرار رکھنے، جبروت رکھنے والا، ہے، (وہ ) حقیقی بادشاہ، صاحبِ اقتدار ، قادر، صاحبِ ملکیت، حق، روشن، بلندو بلندتر ، سرفراز، اوّل، آخر، باطن و ظاہر ہے۔ جس کی انتہائی تعریف کی جا چکی ، ہر ایک کی مدد کرنے والا، بہت بڑا خالق ، آفریدگار و موجد، ہر شے کو شکل عطا کرنے والا، صاحبِ غلبہ ، اصل نیکی، قدردان و شکر شناس، کارساز و سربراہ، ہر شے کا مشاہدہ کرنے والا، مہربان، نگہبان، کشائش عطا کرنے والا، صاحبِ علم ، صاحبِ کرم، قابلِ تعریف، صاحبِ جلالت، گناہ بخشنے والا، توبہ قبول کرنے والا، بادشاہوں کا بادشاہ، غائب و حاضر کا عالم، برقرار و صاحبِ کرم ، کائنا ت کا پروردگار۔ اس اللہ کی حمد جس کی حمد بھی عظیم ہے اور عرش بھی۔ملک بھی بڑا اور قوت بھی ، بردباری بھی بڑی اور کرامت بھی، رحمت بھی عظیم آزمائش بھی عظیم، نور بھی بےحد اور فضل بھی ، عزّت بھی بہت اور کبریائی بھی عظیم، جبروت بھی عظیم، شان بھی سب سے ممتاز اور حکم بھی عظیم۔ کائنات کا پروردگار پاک و پاکیزہ ہے۔ صاحبِ برکت ہے۔ وہ اللہ جوہر چیز سے عظیم ہر شےزیادہ با اقتدار،ہر چیز سے زیادہ بلند ، ہر ایک سے زیادہ مہربان، ہر شے سےزیادہ بہتر۔کائنات کے پروردگار معبود کی تمام تعریفیں۔اس اللہ کی تمام تعریفیں جو بزرگ و برتر، مہربان و رحیم، صاحبِ اقتدار و حکمت، ہر چیز کا خالق۔ ہر ایک سے باخبر،حقیقی بادشاہ، انتہائی پاکیزہ، صاحبِ جلالت و کبریائی، صاحبِ رفعت و عظمت ہے۔صاحبِ بزرگی و جبروت، صاحبِ غلبہ، جنّت و دوزخ کا مالک، کبریائی و جبروت صرف اسی کے لئے ہے۔ اسی کا حکم ہے۔ اور (حمد و ثناکی) اچھی باتیں اسی کی بارگاہ میں باریاب ہوتی ہیں۔ اور نیک عمل کو وہی بلندی دیتا ہے۔ تجھے اپنی رحمت کا صدقہ اےمہربانوں میں سب سے بڑے رحم کرنے والے۔
حوالہ: صحیفہ علویہ دعا ۱۲۵