Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

زیارتِ امام موسٰی کاظم علیہ السلام (تمام)

السَّلامُ عَلَيْكَ ياوَلِيَّ اللّٰه وَابْنَ وَلِيِّهِ السَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَ اللّٰه وَابْنَ حُجَّتِهِ السَّلامُ عَلَيْكَ ياصَفِيَّ اللّٰهِ وَابْنَ صَفِيِّهِ السَّلامُ عَلَيْكَ ياأَمِينَ اللّٰه وَابْنَ أَمِينِهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يانُورَ اللّٰه فِي ظُلُماتِ الاَرْضِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياإِمامَ الهُدي السَّلامُ عَلَيْكَ ياعَلَم‌َالدِّينِ وَالتُّقي السَّلامُ عَلَيْكَ ياخازِنَ عِلْمِ النَّبِيِّينَ السَّلامُ عَلَيْكَ ياخازِنَ عِلْمِ المُرْسَلِينَ السَّلامُ عَلَيْكَ يانائِبَ الأَوْصِياء السَّابِقِينَ، السَّلامُ عَلَيْكَ يامَعْدِنَ الوَحْي المُبِينِ السَّلامُ عَلَيْكَ ياصاحِبَ العِلْمِ اليَقِينِ السَّلامُ عَلَيْكَ ياعَيْبَةَ عِلْمِ المُرْسَلِينَ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الإمام الصَّالِحُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الإمام الزَّاهِدُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الإمام العابِدُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها الإمام السَيِّدُ الرَّشِيدُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّها المَقْتُولُ الشَّهِيدُ السَّلامُ عَلَيْكَ يابْنَ رَسُولِ اللّٰه وَابْنَ وَصِيِّهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يامَوْلايَ مُوْسي بْنَ جَعْفَرٍ وَرَحمَةُ اللّٰه وَبَرَكاتُهُ أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ عَنِ اللّٰه ماحَمَّلَكَ وَحَفِظْتَ مااسْتَوْدَعَكَ وَحَلَّلْتَ حَلالَ اللّٰه وَحَرَّمْتَ حرامَ اللّٰه وَأَقَمْتَ أَحْكامَ اللّٰه وَتَلَوْتَ كِتابَ اللّٰه وَصَبَرْتَ عَلي الاَذي فِي جَنْبِ اللّٰه وَجاهَدْتَ فِي اللّٰه حَقَّ جِهادِهِ حَتّي أَتاكَ اليَّقِينُ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ مَضَيْتَ عَلي مامَضي عَلَيْهِ آباؤُكَ الطَّاهِرُونَ وَأَجْدادُكَ الطَيِّبُونَ الأَوْصِياء الهادُونَ الأَئِمَّةِ المَهْدِيُّونَ لَمْ تُؤْثِرْ عَميً عَلي هُديً وَلَمْ تَمِلْ مِنْ حَقٍّ إِلي باطِلٍ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ نَصَحْتَ للّٰهِ وَلِرَسُولِهِ وَلأَمِيرِ المُؤْمِنِينَ، وَأَنَّكَ أَدَّيْتَ الأمانَةَ وَاجْتَنَبْتَ الخِيانَةَ وَأَقَمْتَ الصَّلاةَ وَآتَيْتَ الزَّكاةَ وَأَمَرْتَ بِالمَعْرُوفِ وَنَهَيْتَ عَنِ المُنْكَرِ وَعَبَدْتَ اللّٰه مُخْلِصا مُجْتَهِداً مُحْتَسِباً حَتّي أَتاكَ اليَّقِينُ ؛ فَجَزاكَ اللّٰه عَنِ الإسْلامِ وَأَهْلِهِ أَفْضَلَ الجَزاءِ وَأَشْرَفَ الجَزاءِ. أَتَيْتُكَ يابْنَ رَسُولِ اللّٰه زائِراً عارِفاً بِحَقِّكَ مُقِرَّاً بِفَضْلِكَ مُحْتَمِلاً لِعِلْمِكَ مُحْتَجِباً بِذِمَّتِكَ عائِذاً بِقَبْرِكَ لائِذاً بِضَرِيحِكَ مُسْتَشْفِعاً بِكَ إِلي اللّٰهِ، مُوالِيا لاَوْلِيائِكَ مُعادِياً لاَعْدائِكَ مُسْتَبْصِراً بِشَأْنِكَ وَبِالهُدي الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ عالِما بِضَلالَةِ مَنْ خَالَفَكَ وَبِالعَمي الَّذِي هُمْ عَلَيْهِ. بِأَبِي أَنْتَ وَاُمِّي وَنَفْسِي وَأَهْلِي وَمالِي وَوَلَدِي يابْنَ رَسُولِ اللّٰه أَتَيْتُكَ مُتَقَرِّباً بِزِيارَتِكَ إِلي اللّٰه تَعالي وَمُسْتَشْفِعاً بِكَ إِلَيْهِ، فَاشْفَعْ لِي عِنْدَ رَبِّكَ لِيَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي وَيَعْفُوَ عَنْ جُرْمِي وَيَتَجاوَزَ عَنْ سَيِّئاتِي وَيَمْحُو عَنِّي خَطِيئاتِي وَيُدْخِلَنِي الجَنَّةَ وَيَتَفَضَّلَ عَلَيَّ بِما هُوَ أَهْلُهُ وَيَغْفِرَ لِي وَلاِ بائِي وَلاِ خْوانِي وَأَخواتِي وَلِجَمِيعِ المُؤْمِنِينَ وَالمُؤْمِناتِ فِي مَشارِقِ الاَرْضِ وَمَغارِبِها بِفَضْلِهِ وَجُودِهِ وَمَنِّهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يامَوْلايَ يامُوسي بْنَ جَعْفَرٍ وَرَحْمَةُ اللّٰه وَبَرَكاتُهُ، أَشْهَدُ أَنَّكَ الإمام الهادِي وَالوَلِيَّ المُرْشِدُ وَأَنَّكَ مَعْدِنُ التَّنْزِيلِ وَصاحِبُ التَّأْوِيلِ وَحامِلُ التَّوْراةِ وَالاِنْجِيلِ وَالعالِمُ العادِلُ وَالصَّادِقُ العامِلُ، يامَوْلايَ أَنا أَبْرَأُ إِلي اللّٰه مِنْ أَعْدائِكَ وَأَتَقَرَّبُ إِلي اللّٰه بِمُوالاتِكَ فَصَلّي اللّٰه عَلَيْكَ وَعَلي آبائِكَ وَأَجْدادِكَ وَأَبْنائِكَ وَشِيعَتِكَ وَمُحِبِّيكَ وَرَحمَةُ اللّٰه وَبَرَكاتُهُ

نقل حرفی:
alssalamu `alayka ya waliyya allahi wabna waliyyihi alssalamu `alayka ya hujjata allahi wabna hujjatihi alssalamu `alayka ya safiyya allahi wabna safiyyihi alssalamu `alayka ya amina allahi wabna aminihi alssalamu `alayka ya nura allahi fi zulumati al-ardi alssalamu `alayka ya imama alhuda alssalamu `alayka ya `alama alddini walttuqa alssalamu `alayka ya khazina `ilmi alnnabiyyina alssalamu `alayka ya khazina `ilmi almursalina alssalamu `alayka ya na'iba al-awsiya'i alssabiqina alssalamu `alayka ya ma`dina alwahyi almubini alssalamu `alayka ya sahiba al`ilmi alyaqini alssalamu `alayka ya `aybata `ilmi almursalina alssalamu `alayka ayyuha al-imamu alssalihu alssalamu `alayka ayyuha al-imamu alzzahidu alssalamu `alayka ayyuha al-imamu al`abidu alssalamu `alayka ayyuha al-imamu alssayyidu alrrashidu alssalamu `alayka ayyuha almaqtulu alshshahidu alssalamu `alayka yabna rasuli allahi wabna wasiyyihi alssalamu `alayka ya mawlaya musa bna ja`farin wa rahmatu allahi wa barakatuhu ashhadu annaka qad ballaghta `an allahi ma hammalaka wa hafizta ma istawda`aka wa hallalta halala allahi wa harramta harama allahi wa aqamta ahkama allahi wa talawta kitaba allahi wa sabarta `ala al-adha fi janbi allahi wa jahadta fi allahi haqqa jihadihi hatta ataka alyaqinu wa ashhadu annaka madayta `ala ma mada `alayhi aba'uka alttahiruna wa ajdaduka alttayyibuna al-awsiya'u alhaduna al-a'immatu almahdiyyuna lam tu'thir `aman `ala hudan wa lam tamil min haqqin ila batilin wa ashhadu annaka nasahta lillahi wa lirasulihi wa li'amiri almu'minina wa annaka addayta al-amanata wajtanabta alkhiyanata wa aqamta alssalata wa atayta alzzakata wa amarta bilma`rufi wa nahayta `an almunkari wa `abadta allaha mukhlisan mujtahidan muhtasiban hatta ataka alyaqinu fajazaka allahu `an al-islami wa ahlihi afdala aljaza'i wa ashrafa aljaza'i ataytuka yabna rasuli allahi za'iran `arifan bihaqqika muqirran bifadlika muhtamilan li`ilmika muhtajiban bidhimmatika `a'idhan biqabrika la'idhan bidarihika mustashfi`an bika ila allahi muwaliyan li'awliya'ika mu`adiyan li'a`da'ika mustabsiran bisha'nika wa bilhuda alladhi anta `alayhi `aliman bidalalati man khalafaka wa bil`ama alladhi hum `alayhi bi'abi anta wa ummi wa nafsi wa ahli wa mali wa waladi yabna rasuli allahi ataytuka mutaqarriban biziyaratika ila allahi ta`ala wa mustashfi`an bika ilayhi fashfa` li `inda rabbika liyaghfira li dhunubi wa ya`fuwa `an jurmi wa yatajawaza `an sayyi'ati wa yamhuwa `anni khati'iati wa yudkhilani aljannata wa yatafaddala `alayya bima huwa ahluhu wa yaghfira li wa li'aba'i wa li'ikhwani wa akhawati wa lijami`i almu'minina walmu'minati fi mashariqi al-ardi wa magharibiha bifadlihi wa judihi wa mannihi alssalamu `alayka ya mawlaya ya musa bna ja`farin wa rahmatu allahi wa barakatuhu ashhadu annaka al-imamu alhadi walwaliyyu almurshidu wa annaka ma`dinu alttanzili wa sahibu altta'wili wa hamilu alttawrati wal-injili wal`alimu al`adilu walssadiqu al`amilu ya mawlaya ana abra'u ila allahi min a`da'ika wa ataqarrabu ila allahi bimuwalatika fasalla allahu `alayka wa `ala aba'ika wa ajdadika wa abna'ika wa shi`atika wa muhibbika wa rahmatu allahi wa barakatuhu
ترجمہ:
آپ پر سلام ہو ولی خدا اور ولی خدا کے فرزند، سلام ہو آپ پر اے حجت خدا اور حجت خدا کے فرزند، آپ پر سلام ہو اے برگزیدہ خدا و برگزیدہ خدا کے فرزند، آپ پر سلام ہو اے امین خدا اور امین خدا کے فرزند، سلام ہو آپ پر جو زمین کی تاریکیوں میں خدا کے نور ہیں، آپ پر سلام ہو اے ہدایت دینے والے امام، آپ پر سلام ہو اے دین و تقویٰ کے نشان، آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے علم کے خزینہ دار، سلام ہو آپ پر اے رسولوں کے علم کے خزینہ، آپ پر سلام ہو اے گزرے ہوئے اوصیائ کے قائم مقام، آپ پر سلام ہو اے روشنی دینے والی وحی کے ممتاز عالم، آپ پر سلام ہو اے علم و یقین کے مالک، آپ پر سلام ہو اے رسولوں کے علم کے خزینے، آپ پر سلام ہو اے نیک امام، آپ پر سلام ہو کہ آپ پرہیزگار امام ہیں، آپ پر سلام ہو کہ آپ عبادت گزار امام ہیں، آپ پر سلام ہو کہ آپ امام ہیں سردار ہیں ہدایت دینے والے ہیں، آپ پر سلام ہو اے قتل ہونے والے اور شہید ہونے والے، سلام ہو آپ پر اے رسول خدا (ص) کے فرزند اور انکے وصی کے فرزند، آپ پر سلام ہو اے میرے آقا موسیٰ بن جعفر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا آپ نے وہ احکام پہنچائے جو آپکے پاس تھے، ان علوم کی حفاظت کی جو آپ کے سپرد ہوئے، آپ نے حلال خدا کو حلال اور حرام خدا کو حرام جانا، اور احکام الٰہی پہنچائے، اور کتاب خدا کی تلاوت کی، خدا کی خاطر مصیبتوں پر صبر کیا، راہ خدا میں جہاد کرنے کا حق ادا کیا یہاں تک کہ آپ شہید ہوگئے، میں گواہ ہوں کہ آپ اس راستے پر چلے جس پر آپ کے پاک ابائ اجداد چلے اور خوش کردار باپ دادا جو اوصیائ میں ہدایت دینے والے امام ہیں ہدایت یافتہ، آپ نے گمراہی کو ہدایت پر ترجیح نہ دی، اور حق سے باطل کی طرف نہیں گئے، میں گواہ ہوں کہ آپ نے خدا اس کے رسول (ص) اور امیرالمومنین (ع) کی خیرخواہی کی ، نیز آپ نے امانت پہنچائی، اور خیانت سے بچے رہے، آپ نے نماز قائم رکھی، اور زکوۃ دیتے رہے، آپ نے نیکی کا حکم دیا، اور برائی سے منع کیا، اور آپ نے خدا کی عبادت کی سچے دل اور پوری کوشش وہوش مندی سے یہاں تک کہ آپ شہید ہوگئے، پس خدا جزا دے آپکو اسلام ومسلمانوں کی طرف سے بہترین جزا اور اعلیٰ ترین جزا ۔ میں حاضر ہوں اے رسول خدا (ص) کے فرزند زیارت کرنے آپکے حق کو پہچانتے ہوئے، آپکی بڑائی کو مانتے ہوئے، آپکے علم سے بہرہ ور، آپکی ذمہ داری کے ماتحت، آپ کے روضہ کی پناہ لے کر آپکی ضریح کا اسرا لئے ہوئے خدا کے حضور آپ سے شفاعت کی خواہش، میں آپکے دوستوں سے دوستی آپکے دشمنوں سے دشمنی رکھتے ہوئے، آپکے شان اور مرتبے کو سمجھتے، اور اس ہدایت کو جانتے ہوئے جس پر آپ کار بند رہے، آپکے مخالفوں کی گمراہی سے آگاہ اور انکی بے سمجھی کو جانتے ہوئے جس میں وہ گرفتار تھے، قربان آپ پر میرے ماں باپ میری جان میرا کنبہ میرا مال اور میری اولاد، اے رسول خدا کے فرزند آپکے پاس آیا ہوں آپکی زیارت سے خدا کا قرب حاصل کرنے اور اسکے حضور آپ سے شفاعت کرانے کیلئے، پس میری شفاعت کیجیے اپنے رب کے سامنے تاکہ وہ میرے گناہ بخش دے، میرا جرم معاف فرما دے، میری برائیوں کو نظر انداز کر دے، اور میری غلطیوں کو مٹا ڈالے، وہ مجھ کو جنت میں داخل کرے، مجھ پر ایسی مہربانی کرے جو اسکے لائق ہے، اور بخش دے مجھے اور میرے بزرگوں اور میرے بھائیوں اور میری بہنوں اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے جو زمین کے مشرق و مغرب میں ہیں اپنے کرم اپنی عطا اور اپنے احسان کے ساتھ ۔ آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے موسیٰ بن جعفر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ہدایت دینے والے امام اور راہ بتانے والے مدگار ہیں، بے شک آپ قرآن کریم کے حامل، آیات کی تاویل و مراد سے واقف، اور تورات و انجیل کے عالم ہیں، آپ صاحب انصاف دانشمند، اور سچ بولنے والے عمل کرنیوالے ہیں، اے میرے آقا خدا کے سامنے آپکے دشمنوں سے بیزاری ظاہر کرتا ہوں، اور آپ سے محبت کے وسیلے خدا کا قرب چاہتا ہوں، اور خدا رحمت کرے آپ پر آپکے باپ دادا پر آپ کے بزرگوں پر آپ کے فرزندوں پر اور آپ کے پیرو کاروں اور محبوں پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں ۔