Columbus , US
04-01-2025 |5 Rajab 1446 AH

ورم اور سوجن کے لئے دعا (تمام)

تفصیل: روایت میں آیا ہے کہ جب بدن پر کہیں ورم آجائے فریضہ نماز کے لئے وضو کرنے کے بعد سورہ حشر کی یہ آیت پڑھے

لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰي جَبَلٍ لَّرَاَيْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ‌ؕ وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ‏

ترجمہ:
اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو آپ اسے اللہ کے خوف سے جھک کر پاش پاش ہوتا ضرور دیکھتے اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے لیے اس لیے بیان کرتے ہیں کہ شاید وہ فکر کریں۔
وضاحت / تفصیلات::
اور پھر نماز کے بعد بھی اسے پڑھے اور اس پر خوب غور کرے انشاءاللہ ورم جاتا رہے گا۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: جسم کے کسی حصے پر ورم آجائے اور جسم سوج جائے تو فرض نماز کے لیے وضو کرنے کے بعد اور نماز سے پہلے سورئہ حشر کی آخری چار آیات پڑھے اور نماز پڑھ لینے کے بعد بھی اسے پڑھے۔

بِسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْكَ مِنَ الْحَدِّوَالْخَدْرِوَمِنْ اَثَرِ الْعُوْدِوَمِنَ الْحَجَرِ الْمَلْبُوْدِوَمِنَ الْعِرْقِ الْعَاثِرِ وَمِنَ الْوَرَمِ الْاٰخِرِ وَمِنَ الطَّعَامِ وَحَرِّهٖ مِنَ الشَّرَابِ وَبَرْدِهٖ بِاسْمِ اللّٰهِ فَتَحْتُ وَبِاسْمِ اللّٰهِ خَتَمْتُ ۔

ترجمہ:
اللہ کے نام کے ساتھ میں تیرا علاج کرتا ہوں زخم کی تیزی سے ، اس کے سن اور بےحس ہونے سے ، لکڑی اور تہہ باتہہ جمے پتھر کے اثر سے اور تیزی سے حرکت کرنے والی رگ سے اور کسی دوسرے ورم سے اور طعام اور اس کی گرمی سے اور پانی اور اس کی ٹھنڈک سے۔ اللہ کے نام کے ساتھ کھولتا اور اللہ کئے نام کے ساتھ ہی بند کرتا ہوں۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۵۴

تفصیل: مکارم الاخلاق میں ہے، معصوم علیہ السلام سے روایت ہے کہ جس جگہ پر زخم ہو یا ورم ہو تو چاقو یا چھری لے کر متاثرہ مقام پر پھیرے اور یہ پڑھے اور اس کے بعد چھری کو زمین میں گاڑے دے۔