Columbus , US
13-01-2025 |14 Rajab 1446 AH

دعا دورانِ وضو (سب)

تفصیل: کلی کرتے وقت یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ لَقِّني حُجَّتي يَوْمَ اَلْقاكَ، وَ اَطْلِقْ لِساني بِذِكْراكَ

ترجمہ:
خدایا جس دن میں تیری بارگاہ میں آؤں، اس دن اپنی حجت مرحمت فرما اور میری زبان کو اپنی یاد میں حرکت دے۔
حوالہ: حضرت علی علیہ السلام

تفصیل: ناک میں پانی ڈالتے وقت یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ لاتُحَرِّمْ عَلَيَّ ريحَ الْجَنَّةِ، وَ اجْعَلْني مِمَّنْ يَشِمُّ ريحَها وَ رَوْحَها وَ طيبَها.

ترجمہ:
خدایا مجھ پر جنت کی خوشبو حرام نہ فرما اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو جنت کی خوشبو و لطافت و فضا سے بہرہور ہوں گے۔
حوالہ: حضرت علی علیہ السلام

تفصیل: چہرہ دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ بَيِّضْ وَجْهي يَوْمَ تَسْوَدُّ فيهِ الْوُجُوهُ، وَ لاتُسَوِّدْ وَجْهي يَوْمَ تَبْيَضُّ فيهِ الْوُجُوهُ.

ترجمہ:
خدایا میرا چہرہ اس دن منوّر فرما دینا جس دن بہت سے چہرے سیاہ ہوں گے، اور اس دن میرا چہرہ سیاہ نہ کرنا جس دن بہت سے چہرے منوّر ہوں گے۔
حوالہ: حضرت علی علیہ السلام

تفصیل: داہنا ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ اَعْطِني كِتابي بِيَميني، وَ الْخُلْدَ فِي الْجِنانِ بِيَساري، وَ حاسِبْني حِساباً يَسيراً.

ترجمہ:
بارالٰہا! میرا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں اور جنت کی دائمی سند بائیں ہاتھ میں عطا فرما، اور بہت ٓسان محاسبہ فرما۔
حوالہ: حضرت علی علیہ السلام

تفصیل: بائیاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ لاتُعْطِني كِتابي بِشِمالي، وَ لا مِنْ وَراءِ ظَهْري، وَ لاتَجْعَلْها مَغْلُولَةً اِلي عُنُقي، وَ اَعُوذُ بِكَ مِنْ مُقَطَّعاتِ النّيرانِ.

ترجمہ:
خدایا! میرا اعمال نامہ میرے بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ اسے گردن میں باندھنا، اور میں تیرے ذریعے جہنم کی خطرناک آگ سے پناہ مانگتا ہوں
حوالہ: حضرت علی علیہ السلام

تفصیل: سر کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ غَشِّني بِرَحْمَتِكَ وَ بَرَكاتِكَ وَ عَفْوِكَ.

ترجمہ:
خداوندا! مجھے اپنی رحمت و برکت اور معافیوں میں ڈھانپ لے۔
حوالہ: حضرت علی علیہ السلام

تفصیل: پیروں کا مسح کرتے ہوئے یہ دعا پڑھیں

اَللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَدَمَيَّ عَلَي الصِّراطِ يَوْمَ تَزِلُّ فيهِ الْاَقْدامُ، وَ اجْعَلْ سَعْيي فيما يُرْضيكَ عَنّي

ترجمہ:
خداوندا! میرے پیروں کو صراط پر اس دن استقامت عطا فرما جس دن لوگوں کے قدم لڑکھڑاتے ہوں گے اور میری کوششیں ایسی چیزوں میں محدود فرمادے جن سے تو راضی ہو۔
حوالہ: حضرت علی علیہ السلام