Columbus , US
21-11-2024 |20 Jumādá al-ūlá 1446 AH

دن کی چھٹی ساعت کی دعا (سب)

تفصیل:

دن کی یہ ساعت زوال سے چار رکعت کے وقت کی مقدار کے بعد سے ظہر تک ہے یہ امام جعفر صادق ؑ سے منسوب ہے اور اسکی دعا یہ ہے ۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

يَا مَنْ لَّطُفَ عَنْ اِدْرَاكِ الْاَوْھَامِ يَامَنْ كَبُرَ عَنْ مَوْجُوْدِ الْبَصَرِ يَامَنْ تَعَالٰي عَنِ الصِّفَاتِ كُلِّھَا يَامَنْ جَلَّ عَنْ مَعَانِي اللُّطْفِ وَلَطُفَ عَنْ مَعَانِي الْجِلَالِ اَسْئَلُكَ بِنُوْرِ وَجْھِكَ وَضِيَآئِ كِبْرِيَآئِكَ وَاَسْئَلُكَ بَحَقِّ الصَّافِيَةَ مِنْ نُوْرِكَ عَظَمَتِكَ الْعَافِيَةَ مِنْ نَارِكَ وَاَسْئَلُكَ بِحَقِّ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَلَيْكَ وَاُقَدِّمُهٗ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَاٰ لِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلَ بِيْ كَذَا وَكَذَا۔

نقل حرفی:

ya man latufa `an idraki al-awhami ya man kabura `an mawjudi albasari ya man ta`ala `an alssifati kulliha ya man jalla `an ma`ani allutfi wa latufa `an ma`ani aljalali as'aluka binuri wajhika wa diya'i kibriya'ika wa as'aluka bihaqqi `azamatika al`afiyata min narika wa as'aluka bihaqqi ja`fari bni muhammadin `alayka wa uqaddimuhu bayna yaday hawa'iji an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin…

ترجمہ:

اے معبود! جو وہم و خیال کی رسائی سے بلند ہے اے وہ جو نگاہوں کی رسائی سے ہے بالا تر ہے اے وہ جو تمام صفات سے عالی تر ہے اے وہ جو لطف کے معانی سے بہت بلند ہے اور اے وہ جو جلال معانی سے لطیف ہے میں تیرے نور، ذات اور تیری کبریائی کی روشنی کے ذریعے سوال کرتا ہوں. تیری بڑی عظمت کے واسطے جہنم سے بچائو کاسوال کرتا ہوں اور جعفر بن محمد ؑ کے تجھ پر حق کی خاطر سوال کرتا ہوںاور اپنی حاجتوں میں ان کو وسیلہ بناتا ہوں یہ کہ تو رحمت فرما محمد ؐ وآل ؑ محمد ؐ پر اورمیری یہ اور یہ حاجت پوری فرما .

وضاحت / تفصیلات::

کَذَا وَ کَذَا کی بجاے اپنی حاجات بیان کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان