Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

زیارتِ جنابِ فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیہا (سب)

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ نَبِيِّ اللَّه السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ حَبِيبِ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَلِيلِ اللَّهِ‏ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ صَفِيِّ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ أَمِينِ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَيْرِ خَلْقِ اللَّهِ‏ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ أَفْضَلِ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ وَ رُسُلِهِ وَ مَلاَئِكَتِهِ‏ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا بِنْتَ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ‏ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا زَوْجَةَ وَلِيِّ اللَّهِ وَ خَيْرِ الْخَلْقِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ‏ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا أُمَّ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ سَيِّدَيْ شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا الصِّدِّيقَةُ الشَّهِيدَةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا الرَّضِيَّةُ الْمَرْضِيَّةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا الْفَاضِلَةُ الزَّكِيَّةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا الْحَوْرَاءُ الْإِنْسِيَّةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا التَّقِيَّةُ النَّقِيَّةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا الْمُحَدَّثَةُ الْعَلِيمَةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا الْمَظْلُومَةُ الْمَغْصُوبَةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ أَيَّتُهَا الْمُضْطَهَدَةُ الْمَقْهُورَةُ السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْكِ وَ عَلَي رُوحِكِ وَ بَدَنِكِ‏ أَشْهَدُ أَنَّكِ مَضَيْتِ عَلَي بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّكِ وَ أَنَّ مَنْ سَرَّكِ فَقَدْ سَرَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ‏ وَ مَنْ جَفَاكِ فَقَدْ جَفَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ‏ وَ مَنْ آذَاكِ فَقَدْ آذَي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ‏ وَ مَنْ وَصَلَكِ فَقَدْ وَصَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ‏ وَ مَنْ قَطَعَكِ فَقَدْ قَطَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ‏ لِأَنَّكِ بَضْعَةٌ مِنْهُ وَ رُوحُهُ الَّذِي بَيْنَ جَنْبَيْهِ كَمَا قَالَ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ‏ أُشْهِدُ اللَّهَ وَ رُسُلَهُ وَ مَلاَئِكَتَهُ أَنِّي رَاضٍ عَمَّنْ رَضِيتِ عَنْهُ سَاخِطٌ عَلَي مَنْ سَخِطْتِ عَلَيْهِ‏ مُتَبَرِّئٌ مِمَّنْ تَبَرَّأْتِ مِنْهُ مُوَالٍ لِمَنْ وَالَيْتِ مُعَادٍ لِمَنْ عَادَيْتِ‏ مُبْغِضٌ لِمَنْ أَبْغَضْتِ مُحِبٌّ لِمَنْ أَحْبَبْتِ وَ كَفَي بِاللَّهِ شَهِيداً وَ حَسِيباً وَ جَازِياً وَ مُثِيباً

ترجمہ:
آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کی دختر آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے نبی(ص) کی بیٹی آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے حبیب کی دختر آپ پر سلام ہو اے خدا کے خلیل کی دختر آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ کی دختر آپ پر سلام ہو اے امین اﷲ کی دختر آپ پر سلام ہو اے مخلوق خدا میں سے بہترین کی دخترآپ پر سلام ہو اے نبیوں رسولوں اور فرشتوں سے برتر ہستی کی دختر آپ پر سلام ہو اے بہترین مخلوق کی دختر آپ پر سلام ہو اے جہان میں ﴿اولین وآخرین﴾ سبھی عورتوں کی سیدہ و سردار آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی کی زوجہ جو رسول(ص) کے بعد ساری مخلوق میں بہترین ہیں آپ پر سلام ہو اے حسن(ع) و حسین(ع) کی والدہ جو جنت کے جوانوں کے سردار ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ صدیقہ و شہیدہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ خدا سے راضی اور خدا آپ سے راضی ہے آپ پر سلام ہو کہ آپ فضیلت والی اور پاکیزہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ نوع انسانی میں حور صفت ہیں آپ پر سلام ہو اے پرہیزگار پاکباز آپ پر سلام ہو اے وحی کی رازداں علم و دانش والی آپ پر سلام ہو اے بی بی جس پرظلم ہوا جس کا حق چھینا گیا آپ پر سلام ہو اے ستم کشیدہ۔ اورحاکموں کا قہر دیکھنے والی آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے رسول کی دختر فاطمہ زہرا(ع) آپ پر اﷲ کی رحمت وبرکات ہوں آپ پر اور آپکی روح اور آپ کے جسم پر خدا رحمت فرمائے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی طرف سے روشن دلیل پر زندگی گزری ہے بیشک جس نے آپ کو خوش کیا اس نے رسول(ص) کو خوش کیا، خداان پر اور انکی آل (ع)پر رحمت کرے اور جس نے آپ پرظلم کیا اس نے رسول اﷲ(ص) پرظلم کیا اور خدا رحمت کرے ان پر اور انکی آل(ع) پر، اور جس نے آپ کواذیت دی اس نے رسول اﷲ(ص) کو اذیت دی ، خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر جو آپ کے ساتھ ہوا وہ رسول اﷲ(ص) کے ساتھ ہواخدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل(ع) پر، اور جو آپ سے جدا ہوا وہ رسول اﷲ (ص) سے جدا ہوا ، خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل(ع) پر اس لیے کہ آپ ان کی گوشئہ جگر اور ان کی روح ہیں جو انکے بدن میں ہے میں اﷲاسکے رسولوں اور فرشتوں کو گواہ بناتا ہوںکہ میں خوش ہوں اس سے جس سے آپ خوش ہیں اور خفاہوں اس سے جس سے آپ خفا ہیں دور ہوں اس سے جس سے آپ دور ہیں ساتھی ہوں اسکا آپ جس کیساتھ ہیں دشمن ہوں اسکا جو آپکا دشمن ہے نفرت کرتا ہوں اس سے جس سے آپ کو نفرت ہے چاہتا ہوں اسے جس کو آپ چاہتی ہیں اور اﷲ گواہی میں، حساب، سزا اور جزا دینے میں کافی ہے۔
حوالہ: مفاتیح الجنان