Columbus , US
22-01-2025 |23 Rajab 1446 AH

پسلیوں کے نیچے شدید درد کی دعا (سب)

تفصیل: مکارم الاخلاق میں ہے، معصوم ؑ کا ارشاد ہے : قولنج کے لیے کسی تختی پر سورئہ فاتحہ ، سورئہ اخلاص ، سورئہ فلق اور سورئہ ناس لکھے اور ان کے نیچے یہ دُعا لکھے۔

اَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْكَرِيْمِ الْعَظِيْمِ وَبِعِزَّ تِهِ الَّتِيْ لَا تُرَامُ وَبِقُدْرَتِهِ الَّتِيْ لَا يَمْتَنِعُ مِنْهَا شَيْ ءٌ مِنْ شَرِّ هٰذَا الْوَ جَعِ وَمَنْ شَرِّ مَا فِيْهِ وَمِنْ شَرِّ مَآ اَجِدُ مِنْهُ

ترجمہ:
پناہ لیتا ہوں خداوند وعظیم کی ذات اور عزت کی جس تک رسائی نہیں اور اس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں جسے کوئی چیز روک نہیں سکتی ، اس درد کی تنگی سے اور جو کچھ اس میں ہے اُس کی اور جو محسوس کررہا ہوں اس کی اذیت ہے۔
وضاحت / تفصیلات::
پھر اسے بارش کے پانی سے دھوئے اور اس دھوون کو نہار منہ ناشتے کے وقت اور رات کو سوتے وقت پئے ۔ ان شا اللہ ! فائدہ ہوگا۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۶۱