Columbus , US
22-01-2025 |23 Rajab 1446 AH

پیشاب بند ہونے کا علاج (سب)

تفصیل:

کتاب مکارم الاخلاق میں ہے کہ جس شخص کا پیشاب بند ہوگیا ہو اسے چاہیے کہ اپنے پائوں اور ٹانگوں کو دھوئے اور پھر اس کی بائیں پنڈلی پر یہ لکھا جائے۔

فَفَتَحْنَآ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآئٍ مُّنْهَمرٍ وَّفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَی الْمَآءُ عَلیٰ اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ وَحَمَلْنٰهُ عَلیٰ ذاتِ اَلْوَاحٍ وَّدُسُرٍ تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ

ترجمہ:

پس ہم نے موسلادھار پانی سے آسمان کے دروازے کھول دیئے اور زمین سے چشمے جاری کردیے، تو ایک کام کے لیے جو مقرر ہوچکا تھا دونوں پانی مل کر ایک ہوگئے اور ہم نے ان کو ایک کشتی پر جو تختوں اور کیلوں سے تیار کی گئی تھی سوار کیا اور وہ ہماری نگرانی میں چل رہی تھی ۔ یہ اس شخص کا بدلہ لینے کے لیے تھا جس کو لوگ نہ مانتے تھے۔