Columbus , US
23-12-2024 |22 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

زیارتِ وارثہ (سب)

تفصیل:

زیارت امام حسین علیہ السلام

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وارِثَ نُوحٍ نَبِيِّ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وارِثَ إبْراھِيمَ خَلِيلِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وارِثَ مُوسي كَلِيمِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وارِثَ عِيسي رُوحِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِيبِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا وارِثَ ٲَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفي اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ عَلِيٍّ الْمُرْتَضي، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ فاطِمَةَ الزَّھْرائِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ خَدِيجَةَ الْكُبْري اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ثارَ اللّهِ وَابْنَ ثارِهِ وَالْوِتْرَ الْمَوْتُورَ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلاةَ، وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ، وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَٲَطَعْتَ اللّهَ وَرَسُولَهُ حَتَّي ٲَتَاكَ الْيَقِينُ، فَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّةً قَتَلَتْكَ، وَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّةً ظَلَمَتْكَ، وَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّةً سَمِعَتْ بِذلِكَ فَرَضِيَتْ بِهِ، يَا مَوْلايَ يَا ٲَبا عَبْدِ اللّهِ ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ كُنْتَ نُوراً فِي الْاََصْلابِ الشَّامِخَةِ وَالْاََرْحامِ الْمُطَھَّرَةِ، لَمْ تُنَجِّسْكَ الْجَاھِلِيَّةُ بِٲَنْجَاسِھا وَلَمْ تُلْبِسْكَ مِنْ مُدْلَھِمَّاتِ ثِيَابِھا وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ مِنْ دَعائِمِ الدِّينِ وَٲَرْكانِ الْمُؤْمِنِينَ وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ الْاِمامُ الْبَرُّ التَّقِيُّ الرَّضِيُّ الزَّكِيُّ الْھادِي الْمَھْدِيُّ، وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الْاََئِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ كَلِمَةُ التَّقْوي وَٲَعْلامُ الْھُدي وَالْعُرْوَةُ الْوُثْقي وَالْحُجَّةُ عَلَي ٲَھْلِ الدُّنْيا وَٲُشْھِدُ اللّهَ وَمَلائِكَتَهُ وَٲَنْبِيائَهُ وَرُسُلَه، ٲَنِّي بِكُمْ مُؤْمِنٌ وَبِ إيَابِكُمْ مُوقِنٌ، بِشَرائِعِ دِينِي، وَخَواتِيمِ عَمَلِي، وَقَلْبِي لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ، وَٲَمْرِي لاََِمْرِكُمْ مُتَّبِعٌ، صَلَواتُ اللّهِ عَلَيْكُمْ، وَعَلَي ٲَرْواحِكُمْ، وَعَلَي ٲَجْسادِكُمْ، وَعَلَي ٲَجْسامِكُمْ، وَعَلَي شاھِدِكُمْ، وَعَلَي غائِبكُمْ وَ عَلَي ظاھِرِكُمْ وَعَلَي باطِنِكُمْ ۔

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے آدم(ع) کے وارث جو خدا کے چنے ہوئے ہیں سلام ہو آپ پر اے نوح (ع)کے وارث جو خدا کے نبی ہیں آپ پر سلام ہو اے ابراہیم(ع) کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں سلام ہو آپ پراے موسیٰ(ع) کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں آپ پر سلام ہو اے عیسیٰ(ع) کے وارث جو خدا کی روح ہیں سلام ہوآپ پر اے محمد(ص) کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین  کے وارث و جانشین آپ پر سلام ہو اے محمدمصطفی(ص) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے علی مرتضی (ع) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا(س) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے خدیجہ الکبریٰ(ع) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے خدا کے نام پر قربان ہونے والے اور قربان ہونے والے کے فرزند اے ناحق بہائے گئے خون، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اوربرے کاموں سے منع فرمایا آپ خدا و رسول(ص) (ص) کی اطاعت میں رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے پس خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ پر ظلم ڈھایا اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے یہ واقعہ سنا تو وہ اس پر خوش ہوا اے میرے آقا اے ابو عبداﷲ(ع) میں گواہی دیتا ہوں بے شک آپ وہ نور ہیں جو بلند مرتبہ صلبوں اور پاک و پاکیزہ رحموں میں منتقل ہوتا آیا آپ زمانہ جاہلیت کی ناپاکیوں سے آلودہ نہ ہوئے اور اس زمانے کے ناپاک لباسوں میں ملبوس نہ ہوئے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے نگہبان اور مومنوں کے رکن ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ وہ امام ہیں جو نیک کردار پرہیز گار پسندیدہ پاکیزہ ہدایت دینے والے اور ہدایت پائے ہوئے ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد سے ہوئے ہیں وہ پرہیز گاری کے مظہر ہدایت کے نشان مضبوط و محکم رسی اور دنیا والوں پر خدا کی دلیل و حجت ہیں میں گواہ بناتا ہوں اس کے فرشتوں کو اور اس کے نبیوں اور رسولوں کو کہ میں آپ پر اور آپ کے باپ دادا پرایمان رکھتا ہوں اپنے دین کے احکام اور اپنے عمل کے انجام پر میرا دل آپ کے دل کے ساتھ ہے اور میرا کام آپ کی پیروی ہے خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر آپ کی روحوں پر آپ کے پاک وجودوں پراور ر حمت ہو آپ میں سے حاضر پر اور غائب پر رحمت ہو آپ کے ظاہر و عیاں اور آپ کے باطن پر۔


تفصیل:

زیارت حضرت علی اکبر علیہ السلام

اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ نَبِيِّ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ ٲَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَابْنَ الْحُسَيْنِ الشَّھِيدِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ ٲَيُّھَا الشَّھِيدُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ ٲَ يُّھَا الْمَظْلُومُ وَابْنُ الْمَظْلُومِ، لَعَنَ اللّهُ ٲُمَّةً قَتَلَتْكَ، وَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّةً ظَلَمَتْكَ، وَلَعَنَ اللّهُ ٲُمَّةً سَمِعَتْ بِذلِكَ فَرَضِيَتْ بِهِ۔

ترجمہ:

آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے نبی (ص)خدا کے فرزند سلام ہو آپ پر اے امیر المومنین (ع) کے فرزند آپ پر سلام ہو اے حسین(ع) شہید کے فرزند سلام ہو آپ پر کہ آپ شہید ہیں شہید کے فرزند ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ مظلوم اور مظلوم کے فرزند ہیں خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپکو قتل کیا خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپ پر ظلم کیا خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے یہ واقعہ سنا تو اس پر خوش ہوئے۔


تفصیل: زیارتِ شھدائے کربلا

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَوْلِيائَ اللّهِ وَٲَحِبَّائَهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَصْفِيائَ اللّهِ وَٲَوِدَّائَهُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَنْصارَ دِينِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَنْصارَ رَسُولِ اللّهِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَ نْصارَ ٲَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَ نْصارَ فاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِسائِ الْعالَمِينَ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَ نْصارَ ٲَبِي مُحَمَّدٍ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْوَ لِيِّ النَّاصِحِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا ٲَنْصارَ ٲَبِي عَبْدِ اللّهِ، بِٲَبِي ٲَ نْتُمْ وَٲُمِّي طِبْتُمْ وَطابَتِ الْاََرْضُ الَّتِي فِيھا دُفِنْتُمْ وَفُزْتُمْ فَوْزاً عَظِيماً، فَيالَيْتَنِي كُنْتُ مَعَكُمْ فَٲَ فُوزَ مَعَكُمْ ۔

ترجمہ:
اے! اولیا اللہ آپ پر سلام ہو اور اے اﷲ کے پیارو آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ اور منتخب لوگو آپ پر سلام ہو اے دین خدا کی مدد کرنے والو آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) خدا کی نصرت کرنے والو آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین(ع) کی امداد کرنے والو آپ پر سلام ہو اے فاطمہ(س) کی حمایت کرنے والو جو تمام عورتوں کی سردار ہیں آپ پر سلام ہو اے ابو محمد (ع) حسن بن علی کے مددگاروکہ جو خدا کے ولی اور نصیحت کرنے والے ہیں سلام ہوآپ پر اے ابو عبدا للہ حسین(ع) کی نصرت کرنے والومیرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں تم پاکیزہ ہو اور وہ زمین بھی پاک ہے جس میں آپ(ع) مدفون ہیں آپ نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی اے کاش کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تو یہ کامیابی حاصل کرتا۔

تفصیل: زیارتِ حضرت عباس علیہ السلام

السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ الْمُطِيعُ لِلَّهِ وَ لِرَسُولِهِ وَ لِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ سَلَّمَ السَّلاَمُ عَلَيْكَ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ

ترجمہ:
سلام ہو آپ پر ائے نیک اور صالح بندے، جنہوں نے خداوندِ عالم، حضرت رسولِ خداؐ حضرت امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی اطاعت فرمائی آپ پر سلام اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہو۔