Columbus , US
18-12-2024 |17 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

دعائے وسعتِ رزق (مالیات)

تفصیل:

یہ دُعا اضافہ رزق کے لیے بہت اکسیر ہے ۔ غربت تنگی رزق کار وبار کا نہ ہونا ۔ ملازمت نہ ملنا، دوکان کا حسب منشاء نہ چلنا ادائیگی قرض کی پریشانی ہونا مال نہ ہونے کی وجہ سے اولاد کی شادی نہ ہونے کا مسئلہ ہو تو اس دُعا کو روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھنے سے رزق اور مال و دولت سے متعلقہ تمام مسائل حل ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے کیونکہ یہ دُعا مال اور رزق میں اضافے کے لیے انتہائی سریع الاثر ہے۔ جو شخص اسے بعد نماز فجر و ظیفہ کے طور پر روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے گا تو اللہ اپنے فضل سے اس کے رزق میں اضافہ فرمادے گا۔ اور اس کی کمائی میں خیروبرکت پیدا ہو جائے گی جو شخص اس دُعا کو اعتکاف میں کثرت سے پڑھے گا وہ ہمیشہ حسب منشاء مال و دولت پائےگا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَا مَنْ يَّمْلِكُ حَوَآئِجَ السَّآئِلِيْنَ وَيَعْلَمُ ضَمِيْرَ الصَّامِتِيْنَ لِكُلِّ مَسْئَلَةٍ مِّنْكَ سَمْعٌ حَاضِرٌوَّجَوَابٌ عَتِيْدٌ وَّلِكُلِّ صَامِتٍ مِّنْكَ عِلْمٌ بَاطِنٌ مُّحِيْطٌ اَسْئَلُكَ بِمَوَاعِيْدِكَ الصَّادِقَةِ وَاَيَادِيْكَ الْفَاضِلَةِ وَرَحْمَتِكَ الْوَاسِعَةِ وَسُلْطٰنِكَ وَمُلْكِكَ الدَّآئِمِ وَكَلِمَاتِكَ التَّآمَّاتِ يَا مَنْ لَّا تَنْفَعُهٗ طَاعَةُ الْمُطِيْعِيْنَ وَلَا تَضُرُّهٗ مَعْصِيَةُ الْعَاصِيْنَ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ وَ ارْزُقْنِیْ مِنْ فَضْلِكَ وَاَعْطِنِیْ فِيْـمَا تَرْزُقْنِیَ يَ الْعَافِيَةَ بِرَحْـمَتِكَ يٰٓاَرْحَـمَ الرَّحِـمِيْنَ

ترجمہ:

اللہ کے نام سے شرو جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اے وہ ذات جو مالک ہے سب مانگنے والوں کی حاجتوں کا اور جانتا ہے سب بے زبانوں کے دل کی بات ہر ہر سوال کے لیے جو تجھ سے کیا جائے سنتا ہے حاضر اور جواب ہے تیار اور ہر خاموش کے لیے تیری طرف سے علم ہے پوشیدہ احاطہ کرنے والا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے سچے وعدوں کے سبب سے اور تیری بخششوں کی وجہ سے جو بڑی فضیلت والی ہیں اور تیری رحمت گنجائش والی کے سبب اور تیرے غلے اور سلطنت ہمیشہ رہنے والی کی بدولت اور تیرے پورے کلموں کے طفل اے وہ ذات جس کو نہیں فائدہ دیتی بندگی اطاعت کرنے والوں کی اور نہ نقصان کرتے ہیں اس کا کچھ گناہ گنہگاروں کے درود بھیج اوپر محمدﷺ کے اور آل اس کی اور رزق دے مجھ کو اپنے فضل سے اور دے مجھے بیچ اس چیز کے جو رزق جو رزق دیوے عافیت کے ساتھ اپنی رحمت سے اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنےو الے

حوالہ: فقری مجموعہ وظائف (علامہ عالم فقری) ص ۴۴۴