Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

دن کی آٹھویں ساعت کی دعا (تمام)

تفصیل:

دن کی یہ ساعت ظہرکے بعد چار رکعت کی ادائیگی کے وقت سے عصر تک ہے . یہ امام علی رضا ؑ سے منسوب ہے اور اس کی دعا یہ ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

يَاخَيْرَ مَدْعُوٍّ يَاخَيْرَ مَنْ اعْطٰي يَاخَيْرَ مَنْ سُئِلَ يَامَنْ اَضَآئَ بِاِسْمِهٖ ضَوْٓئُ النَّھَارِ وَاَظْلَمَ بِهٖ ظُلْمَةُ اللَّيْلِ وَسَالَ بِاِسْمِهٖ وَابِلُ السَّيْلٍ وَرَزَقَ اَوْلِيَآئَهُ كُلَّ خَيْرٍ يَامَنْ عَلَا السَّمٰوٰتِ نُوْرُهٗ وَالْاَرْضَ ضَوْٓئُهٗ وَالشَّرْقَ وَالْغَرْبَ رَحْمَتُهٗ يَاوَاسِعَ الْجُوْدِ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ عَلِيِّ بْنِ مُوَسَي الرِّضَا عَلَيْھِمَا السَّلَامُ وَاُقَدِّمُهٗ بَيْنَ يَدَيْ حَوَآئِجِيْ اَنْ تُصَلِّيَ عَلَي مُحَمَّدٍ وَاَلِ مُحمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلَ بِيْ كَذَا وَكَذَا۔

نقل حرفی:

ya khayra mad`uwwin ya khayra man a`ta ya khayra man su'ila ya man ada'a bismihi daw'u alnnahari wa azlama bihi zulmatu allayli wa sala bismihi wabilu alssayli wa razaqa awliya'ahu kulla khayrin ya man `ala alssamawati nuruhu wal-arda daw'uhu walshsharqa walgharba rahmatuhu ya wasi`a aljudi as'aluka bihaqqi `aliyyi bni musa alrrida `alayhima alssalamu wa uqaddimuhu bayna yaday hawa'iji an tusalliya `ala muhammadin wa ali muhammadin…

ترجمہ:

اے بہترین پکارنے جانے والے اے بہترین عطا کرنے والے اے بہترین سوال کیے جانے والے اے وہ جس کے نام سے دن کی روشنی چمکتی ہے اور رات کی تاریکی کو سیاہی ملتی ہے جس کے نام سے سیلابوں کو روانی ملتی ہے اور جس نے اپنے اولیائ کو ہر بھلائی دی اے وہ جس کا نور آسمانوں سے بلند ہے جس کی روشنی زمین سے بالا ہے جس کی رحمت شرق و غرب پر چھائی ہے اے بہت دینے والے میں تجھ سے علی ؑ بن موسیٰ ؑ کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں اور حاجتوں میں ان کووسیلہ بناتا ہوں کہ تو رحمت فرما محمد ؐ و آل ؑ محمد ؐ پر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما .

وضاحت / تفصیلات::

کَذَا وَ کَذَا کی بجاے اپنی حاجات بیان کرے

حوالہ: مفاتیح الجنان