Columbus , US
21-11-2024 |20 Jumādá al-ūlá 1446 AH

سر درد سے راحت کے لئے دعائیں (تمام)

تفصیل: مکارم اخلاق میں آیا ہے کہ نجاشی کو سر درد کی شکایت رہتی تھی اس نے اپنی اس تکلیف کے بارے میں حضور کی خدمت اقدس میں عریضہ روانہ کیا تو حضور اکرم نے اسکو یہ حرز بھیجا اس نے اپنی ٹوپی میں رکھا تو اس کا سر درد جاتا رہا وہ حرز یہ ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ شَهِدَاللّٰهُ... لِلَّهِ نُوْرٌ وَ حِكْمَةٌ وَ عِزُّ وَ قُوَّةٌ وَ بُرْهَانٌ وَ قُدْرَةٌ وَ سُلْطَانٌ وَ رَحْمَةٌ يَا مَنْ لَّا يَنَامُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ اَبْرَهِيْمُ خَلِيْلُ اللّٰهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُوْسٰي كَلِيْمُ اللّٰهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عِيْسٰي رُوْحُ اللّٰهِ وَ كَلِمَتُهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَ صَفِيُّهٗ وَ صِفْوَتُهٗ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ وَسَلَّمَ اُسْكُنْ سَكَّنْتُكَ بِمَنْ يَسْكُنُ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَ بِمَنْ سَكَنَ لَهٗ مَا فِي الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيْحَ تَجْرِيْ بِاَمْرِهٖ رَخآءً حَيْثُ اَصَابَ وَ الشَّيَاطِيْنَ كُلَّ بَنّآءٍ وَ غَوَّاصٍ اَلَآ اِلَي اللّٰهِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ

ترجمہ:
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے نہیں کوئی معبود سواے اللہ کے جو حقیقی اور سچا بادشاہ ہے خدا گواہی دیتا ہے اللہ کیلئے نور وحکمت، عزت، قوت، دلیل، قدرت اور قتدار اور رحمت اے وہ جو سوتا نہیں نہیں کوئی معبود سواے اللہ کے ابراہیم اس کے سچے دوست ہیں نہیں کوئی معبود سواے اللہ کے موسیٰؑ اس کے کلیم ہیں نہیں کوئی معبود سواے اللہ کے عیسیٰ اس کی روح اور اس کا کلمہ ہیں نہیں کوئی معبود سواے اللہ کے محمدؐ خدا کے رسول اور اس کے پسندیدہ اور پسندیدہ ہیں خدا رحمت فرماے ان پر اور ان کی آلؑ پر اور سلام اے درد ٹھہر جا میں ٹھیراتا ہوں اس کے نام سے جس کے ذریعے زمین و آسمان کی ہر چیز اس کے سامنے ٹھہری ہے اور جس سے رات دن میں ہر چیز اس کے سامنے ساکن ہے اور وہ سننے والاہے جاننے والا ہے پس ہم نے ہوا پر اسے اختیاردیا کہ اس کے حکم پر چلتی ہے جہاں وہ جاتا ہے اور شیطانوں کو بھی جو معمار بھی تھے اور غوطہ خور بھی آگاہ ہو کہ امور کی بازگشت خدا کیطرف ہے۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: امام محمد باقرؑ سے مروی ہے کہ سر درد کو روکنے کیلئے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے سات مرتبہ یہ دعا پڑھے :

اَعُوْذُ بِااللّٰهِ الَّذِيْ سَكَنَ لَه‘مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِوَمَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَھُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ

ترجمہ:
میں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جس کے لئے خشک اور تر میں اور آسمان و زمین میں رہنے والی ہر چیز رک جاتی ہے۔ اور وہی سننے اور جاننے والا ہے۔
وضاحت / تفصیلات::
امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ کان کے درد کیلئے بھی یہی دعا سات مرتبہ پڑھی جائے نیز آپ سے منقول ہے کہ بہت پرانا پنیر لے کر اسے باریک پیس کر دودھ میں ملاے پھر آگ پر گرم اور نرم کرے پس جس کے کان میں درد ہو اسکے چند قطرے اس میں ٹپکائے ۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: ایک برتن میں پانی لے اور اس پر یہ آیت پڑھے:

اَوَلَمْ يَرَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ اَفَلَاٰ يُؤْمِنُوْنَ

ترجمہ:
آیا کافروں نے نہیں دیکھا ہے کہ زمین و آسمان باہم جڑے ہوئے تھے تو ہم نے ایک دوسرے سے الگ کیا اور ہم نے ہر چیز کو پانی سے زندہ کیا کیا وہ اب بھی ایمان نہ لائیں گے۔
وضاحت / تفصیلات::
اور پھر وہ پانی پی لے روایت ہوئی ہے کہ جب بھی رسول اکرم کو کوئی درد یا تکلیف ہوتی تو آپ اپنے ہاتھ پھیلا کر سورہ فاتحہ و معوذتین (سورۃ الناس و سورۃ الفلق) پڑھتے اور پھر ہاتھوں کو اپنے چہرہ اقدس پر پھیر لیتے جس سے ساری تکلیفیں دور ہوجاتیں تھیں
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: سر درد دور کرنے کیلئے انسان سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہے:

اِنَّ اللّٰهَ يُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَ لَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِنْ بَعْدِهٖ اِنَّهٗ كَانَ حَلِيْماً غَفُوْرًا

ترجمہ:
یقینا اللہ نے آسمانوں اور زمین کو روکے ہو ئے ہے کہ جگہ سے ہٹنے نہ پائیں اگر وہ ہٹ جائیں تو اس کے علاوہ کوئی انہیں روک نہیں سکتا یقینا وہ برد بار اور بخشنے والا ہے۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: ربیع الابرار سے نقل کیا گیا ہے کہ مقام طرطوس میں مامون الرشید کو سر درد دشروع ہوگیا جس کاا س نے بہت علاج کیا مگر افاقہ نہ ہوا تب قیصر روم نے اس کیلئے ایک ٹوپی بھجوائی اور لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کو سر درد کا عارضہ ہے میں یہ ٹوپی بھیج رہا ہوں اسے سر پر پہنیئے درد جاتا رہے گا۔ مامون کو اندیشہ ہوا کہ کہیں اس ٹوپی میں زہر نہ رکھ دی گئی ہو لہذا حکم دیا کہ اسی لانے والے کے سر پر رکھا جائے اور جب دیکھا اسے کوئی تکلیف نہیں پہنچی تو پھر وہ ٹوپی ایک ایسے شخص کے سر پر رکھی گئی جسکے سر میں درد تھا۔ نانچہ اس کا درد دور ہوگیا اس کے بعد مامون نے وہ ٹوپی اپنے سر پر رکھی تو درد ٹھیک ہوگیا اس پر اسے تعجب ہوا اور اس نے وہ ٹوپی ادھیڑ کر دیکھی تو اس میں یہ لکھا ہوا پایا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ كَمْ مِنْ نِعْمَةٍ لِلَّهِ فِيْ عِرْقٍ سَاكِنٍ حٰمٓ عٓسٓقٓ لَا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَ مِنْ كَلَامِ الرَّحْمٰنِ خَمَدَتِ النِّيْرَانُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ جَالَ نَفْعُ الدَّوَآءِ فِيْكَ كَمَا يَجُوْلُ مآءُ الرَّبِيْعِ فِي الْغُصْنِ

ترجمہ:
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے اللہ کی کتنی ہی نعمتیں رگ میں رکی ہوئی ہیں حٰمٓ عٓسٓقٓ اس سے انہیں نہ سر درد ہوتا ہے نہ ان کا خون بہتا ہے خدا کے کلام سے جلتی ہوئی آگ ٹھنڈی ہوجاتی ہے نہیں کوئی حرکت و قوت مگر خدا سے اور دوا کا نفع تمہارے اندر یوں جارہی ہے جیسے موسم بہار کی بارش کا پانی شاخوں میں۔
حوالہ: مفاتیح الجنان

تفصیل: امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں ۔ دردکے مقام پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ کہو۔:۔

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ الَّذِيْ سَكَنَ لَهٗ مَافِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَافِي السَّمَاوَاتِ وَمَافِي الْاَرْضِ وَھُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ

ترجمہ:
میں اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جس کے لیے خشک و تر میں اور آسمان و زمین میں رہنے والی ہر چیز رک جاتی ہے اور وہی سننے اور جاننے والا ہے۔
حوالہ: مصباح المومنین ص ۵۴۳