Columbus , US
21-11-2024 |20 Jumādá al-ūlá 1446 AH

زیارتِ امام زین العابدینؑ، امام محمد باقرؑ و امام جعفر صادقؑ (زیارات)

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ ٲَئِمَّةَ الْھُديٰ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ ٲَھْلَ التَّقْويٰ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ ٲَ يُّھَا الْحُجَجُ عَلٰي ٲَھْلِ الدُّنْيا، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ ٲَ يُّھَا الْقُوَّامُ فِي الْبَرِيَّةِ بِالْقِسْطِ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ ٲَھْلَ الصَّفْوَةِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ آلَ رَسُولِ اللّهِ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ ٲَھْلَ النَّجْويٰ ٲَشْھَدُ ٲَ نَّكُمْ قَدْ بَلَّغْتُمْ وَنَصَحْتُمْ وَصَبَرْتُمْ فِيْ ذَاتِ اللّهِ وَكُذِّبْتُمْ وَٲُسِيئَ إلَيْكُمْ فَغَفَرْتُمْ، وَٲَشْھَدُ ٲَ نَّكُمُ الْاَئِمَّةُ الرَّاشِدُوْنَ الْمُھْتَدُوْنَ، وَٲَنَّ طَاعَتَكُمْ مَفْرُوْضَةٌ، وَٲَنَّ قَوْلَكُمُ الصِّدْقُ، وَٲَ نَّكُمْ دَعَوْتُمْ فَلَمْ تُجَابُوْا، وَٲَمَرْتُمْ فَلَمْ تُطَاعُوْا، وَٲَ نَّكُمْ دَعَآئِمُ الدِّيْنِ وَٲَرْكَانُ الْاَرْضِ لَمْ تَزَالُوْا بِعَيْنِ اللّهِ يَنْسَخُكُمْ مِنْ ٲَصْلابِ كُلِّ مُطَھَّرٍ، وَيَنْقُلُكُمْ مِنْ ٲَرْحَامِ الْمُطَھَّرَاتِ، لَمْ تُدَنِّسْكُمُ الْجاھِلِيَّةُ الْجَھْلآئُ وَلَمْ تَشْرَكْ فِيْكُمْ فِتَنُ الْاَھْوَآئِ، طِبْتُمْ وَطَابَ مَنْبَتُكُمْ، مَنَّ بِكُمْ عَلَيْنَا دَيَّانُ الدِّينِ فَجَعَلَكُمْ فِي بُيُوتٍ ٲَذِنَ اللّهُ ٲَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيھَا اسْمُهُ، وَجَعَلَ صَلوٰتَنَا عَلَيْكُمْ رَحْمَةً لَنَا وَكَفَّارَةً لِذُ نُوبِنَا إذِ اخْتَارَكُمُ اللّهُ لَنَا وَطَيَّبَ خَلْقَنَا بِمَا مَنَّ عَلَيْنَا مِنْ وِّلاَيَتِكُمْ وَكُنَّا عِنْدَهُ مُسَمِّيْنَ بِعِلْمِكُمْ، مُعْتَرِفِيْنَ بِتَصْدِيْقِنَا إيَّاكُمْ، وَھٰذَا مَقَامُ مَنْ ٲَسْرَفَ وَٲَخْطَٲَ وَاسْتَكَانَ وَٲَقَرَّ بِمَا جَنٰي وَرَجَيٰ بِمَقَامِهِ الْخَلاَصَ وَٲَنْ يَسْتَنْقِذَهُ بِكُمْ مُسْتَنْقِذُ الْھَلْكي مِنَ الرَّدٰي، فَكُونُوا لِيْ شُفَعَآئَ فَقَدْ وَفَدْتُ إلَيْكُمْ إذْ رَغِبَ عَنْكُمْ ٲَھْلُ الدُّنْيَا وَاتَّخَذُوْا آيَاتِ اللّهِ ھُزُواً وَاسْتَكْبَرُوا عَنْھَا۔ يهاں سے سر اونچا كرے اور يه كهے : And here raise your head and say: يَا مَنْ ھُوَ قَآئِمٌ لاَ يَسْھُوْ وَدَآئِمٌ لاَ يَلْھُوْ وَمُحِيطٌ بِكُلِّ شَيْئٍ لَكَ الْمَنُّ بِمَا وَفَّقْتَنِيْ وَعَرَّفْتَنِيْ بِمَا ٲَقَمْتَنِيْ عَلَيْهِ إذْ صَدَّ عَنْهُ عِبَادُكَ وَجَھِلُوْا مَعْرِفَتَهُ، وَاسْتَخَفُّوا بِحَقِّهٖ وَمَالُوْٓ اِلٰي سِوَاهُ فَكَانَتِ الْمِنَّةُ مِنْكَ عَلَيَّ مَعَ ٲَقْوَامٍ خَصَصْتَھُمْ بِمَا خَصَصْتَنِيْ بِهِ، فَلَكَ الْحَمْدُ إذْ كُنْتُ عِنْدَكَ فِيْ مَقَامِيْ ھٰذَا مَذْكُوْراً مَكْتُوْبَاً فَلاَ تَحْرِمْنِيْ مَا رَجَوْتُ، وَلاَ تُخَيِّبْنِيْ فِيْمَا دَعَوْتُ، بِحُرْمَةِ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطَّاھِرِيْنَ، وَصَلَّي اللّهُ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ۔

ترجمہ:
آپ پر سلام ہو اے ہدایت دینے والے ائمہ(ع) آپ پر سلام ہو اے صاحبان تقویٰ آپ پر سلام ہو جو دنیا والوں کے لیے خدا کی حجت اوردلیل ہیں آپ پر سلام ہو جو مخلوقات میں عدل وانصاف قائم کرنے والے ہو سلام ہو آپ پر اے صاحبان صفا آپ پر سلام ہو جو رسول (ص)اﷲ کی آل(ع) پاک ہو آپ پر سلام ہو جو خدا کے رازداں ہو میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ سب نے بہترین تبلیغ کی اورنصیحت فرمائی آپ نے خدا کی راہ میں صبر کیا اور جب آپ کو جھٹلایا گیااور آپ سے برا سلوک کیا گیا تو آپ نے درگذر کیا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ سب ہدایت یافتہ و ہدایت دینے والے امام ہیں یقینا آپکی اطاعت واجب ہے اور آپکا قول برحق ہے بے شک آپ نے دعوت دی اور اسے قبول نہیں کیا گیا آپ نے حکم دیا تو اطاعت نہ کی گئی سب دین کے ستون اورہمیشہ سے زمین کے رکن ہیں خدا کی نگہداری میں آپ سب پاک و طاہر صلبوں سے پاک و پاکیزہ رحموں میں منتقل ہوئے ہیں آپ جاہلوں کی جاہلیت سے آلودہ نہیں ہوئے اور خواہشات نفسانی کے فتنے آپ پر اثر نہیں ڈال سکے آپ کی اصل پاک ہے جزا دینے والے نے آپ کے ذریعے ہم پر احسان کیا پس اس نے آپ کو ان گھروں میں بھیجاجن کو خدا نے بلند کیا ان میں اس کا ذکرہوتا ہے اور ہمارادرود آپ کیلئے قرار دیا جو ہمارے لیے رحمت ہے اور ہمارے گناہوں کا کفارہ ہے کہ خدا نے آپ کو ہمارے لیے چنا آپ کی ولایت سے ہماری خلقت کو پاک کیا اور ہم پر احسان کیا ہے آپکے علم کا اعتراف اور تصدیق کرنے سے ہم اس کے ہاں قابل ذکر ہوگئے ہیں اور اب اس حرم میں وہ شخص آیا کھڑا ہے جو گنہگار خطا کار اور مسکین ہے اپنے گناہوںکا اقرارکرنے والا ہے اس جگہ اپنی نجات کا امیدوار ہے اور چاہتا ہے کہ آپ کی شفاعت سے خدا اس کو ہلاکت وبربادی سے بچائے پس آپ سب میرے شفیع بن جائیں میں آپ کی بارگاہ میں اس وقت آیا ہوں جب دنیا والے آپ سے دور ،انہوں نے آیات الہی کا مذاق اڑایا اور ان سے سرکشی کی ہے۔