اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
احسان
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، دلوں کی تخلیق ایسے شخص کی محبت پر ہوئی ہے جو ان سے احسان کرتا ہے اور ایسے شخص کی نفرت پر ہوئی ہے جو ان کے ساتھ برائی کرتا ہے،
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، تمھارا ان مخالفوں اور حاسدوں پر احسان کرنا جو تمہیں تکلیف دیتے ہیں ان کے لیئے زیادہ تکلیف دہ ہے اس بات سے کہ تم ان سے کوئی برائی کرو یہی چیز ان کے سنورنے اور اصلاح کا موجب ہوگی۔ (
تفصیل: اللہ تعالٰی کے اس قول : اس شخص سے دین میں بہتر کون ہوگا جس نے خدا کے سامنے اپنا سر جھکا دیا : کے بارے میں روایت ہے کہ آپؐ سے احسان کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا، تم خدا کی یوں عبادت کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ یقیناً تمھیں دیکھ رہا ہے،
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، اگر نیکی کرو گے تو اپنی ہی عزت کرو گے اور اپنے ساتھ ہی احسان کرو گے اور اگر برائی کرو کے تو اپنی ہی رسوائی کرو گے اور اپنے کو ہی نقصان پہنچاؤ گے،