Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

عید

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں ہے کہ آپ نے ایک عید کے موقع پر فرمایا، عید صرف اس کے لیئے ہے جس کے روزوں کو اللہ نے قبول کیا ہو اس کے قیام (نماز) کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہو تو ہر وہ دن جس میں اللہ کی معصیت نہ کی جائے اس کی عید کا دن ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ قالَ في بَعضِ الأعيادِ ـ: إنَّما هُوَ عيدٌ لِمَن قَبِلَ اللّه‏ُ صِيامَهُ وشَكَرَ قِيامَهُ، وكُلُّ يَومٍ لا يُعصي اللّه‏ُ فيهِ فهُوَ عيدٌ.

حوالہ: (شرح نہج البلاغہ ابن ابی حدید جلد ۲۰ ص ۷۳)

تفصیل: سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ میں عید کے دن امیر المومنین علی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس کے سامنے دسترخوان بچھا ہوا تھا جس پر گندم کی روٹی رکھی ہوئی تھی اور ایک اور برتن میں دودھھ اور آٹے سے بنا ہوا کھانا تھا جسے چمچہ کے ساتھ جلدی جلدی تناول فرما رہے تھے میں نے حضرت کی خدمت میں عرض کیا : یا میرالمومنین! عید کا دن اور یہ کھانا! مولاؑ نے فرمایا : عید تو اس کی ہے جس کے گناہ معاف ہو جائیں۔

عن سُوَيدِ بنِ غَفلَة: دَخَلتُ عَلَيهِ [يَعني أميرَ المُؤمِنينَ (عَلَيهِ الّسَلامُ) [يَومَ عيدٍ، فإذا عِندَهُ فاثورٌ عَلَيهِ خُبزُ السَّمراءِ وصَفحَةٌ فيها خَطيفَةٌ ومِلبَنَةٌ ، فقُلتُ: يا أميرَ المُؤمِنينَ، يَومُ عيدٍ وخَطيفَةٌ؟! فقالَ: إنَّما هذا عيدُ مَن غُفِرَ لَهُ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۴۰ ص ۳۲۶ حدیث ۷)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، ہر روز ہمارے لئے نوروز ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): نَيْروزُنا كُلُّ يَومٍ.

حوالہ: (من لا یحضرالفقیہ جلد ۳ ۱۹۱)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، نوروز کے دن غسل کرو صاف ستھرے کپڑے پہنو، پاک و پاکیزہ خوشبو لگاؤ اور سن دن روزہ رکھو۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إذا كانَ يَومُ النَّيروزِ فَاغتَسِلْ وَالبَسْ أنظَفَ ثِيابِكَ، وتَطَيَّبْ بِأطيَبِ طِيبِكَ، وتَكونُ ذلكَ اليَومَ صائماً.

حوالہ: (وسائل الشیعہ جلد ۷ ص ۳۴۶ حدیث۱)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اپنی عیدوں کو تکبیر : اللہ اکبر : کے ساتھ زینت دو۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): زَيِّنوا أعيادَكُم بِالتَّكبيرِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۲۴۰۹۴)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اپنی دونوں عیدوں (فطر اور قربان) کو تہلیل، تکبیر، تمحید اور تقدریس سے مزیّن کرو۔

رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): زَيِّنوا العيدَينِ بِالتَّهليلِ والتَّكبيرِ والتَّحميدِ والتَّقديسِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۲۴۰۹۵)

تفصیل: پیغمبرِ اسلام صلى الله عليه وآله وسلم کی شان یہ ہوتی تھی کی جب آنحضرت صلى الله عليه وآله وسلم عیدین کے سلسلے میں باہر نکلتے تھے تو بلند آواز سے تکبیر و تہلیل فرمایا کرتے تھے۔

كنز العمّال: كانَ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) يَخرُجُ فِي العيدَينِ رافِعا صَوتَهُ بِالتَّهليلِ والتَّكبيرِ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۱۸۱۰۱)