اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
زینت
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، یقیناً اللہ تبارک و تعالٰی کو یہ بات پسند ہے کہ جب اسکا
مؤمن بندی اپنے (مومن) بھائی کی ملاقات کو جائے تو بن سنور کر اور خوبصورت بن کر جائے
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): إنّ اللّهَ يُحِبُّ ـ إذا خَرَجَ عَبدُهُ المؤمنُ إلي أخيهِ ـ أن يَتَهَيَّأ لَهُ وأن يَتَجَمَّلَ.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۹ ص ۳۰۷ حدیث ۲۳)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جب تم میں سے کوئی اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے تو اسے
چاہیے کہ بن سنور کر جائے، جیسے کسی اجنبی کے لئے بنتا سنورتا ہے اور اس بات کو پسند کرتا
ہے کہ وہ اسے اچھی حالت میں دیکھے
الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): لِيَتَزَيَّنْ أحدُكُم لأخيهِ المُسلمِ إذا أتاهُ كما يَتَزَيَّنُ للغَريبِ الذي يُحِبُّ أن يَراهُ في أحسَنِ الهَيئَةِ.
حوالہ:(بحارالانوار جلد ۷۹ ص ۲۹۸ حدیث ۳)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، ایمان کی زینت باطن کی پاکیزگی ہوتی ہے اور عمل کا حسن ظاہر
میں ہوتا ہے۔
تفصیل: حضرت علیہ السلام نے فرمایا، بہترین لباس وہ ہے جو تمھیں لوگوں سے میل ملاپ میں لے جائے، تم
میں ان میں مذید خوبصورت بنائے اور انکی زبانوں کو تمھارے خلاف (کھلنے سے) روکے رکھے