حوالہ:(میزان الحکمت جلد ۴ ص ۸۲۱ ۔۔ وسائل الشیعہ جلد ۳ ص ۵۸۷)
تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، جو شخص گھر کو فروخت کرے اور اس کی قیمت اس جیسی چیز (گھر کی خرید) میں صرف نہ کرے اس قیمت میں اس کے لئے کوئی برکت نہیں ہوتی۔
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): مَن باعَ داراً ثُمّ لم يَجعَلْ ثَمَنَها في مِثلِها لَم يُبارَكْ لَهُ فيها .
حوالہ:(میزان الحکمت جلد ۵ ص ۸۲۳ ۔۔ کنزالعمال)
تفصیل: رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا، تم میں سے جو شخص اپنا گھر یا کوئی دوسری جائیداد بیچے تو اسے معلوم ہونا چاہیئے کہ (اس کی قیمت) ایسا مال ہوتا ہے جو جلد ہی ہاتھ سے نکل جاتا ہے، اس میں برکت نہیں ہوتی ہاں! البتہ اگر اسے اس جیسی چیز ہی میں لگایا جائے تو برکت ہوتی ہے۔
رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): مَن باعَ مِنكم داراً أو عَقاراً ، فَلْيَعلَمْ أ نَّهُ مالٌ قَمَنٌ أن لا يُبارَكَ لَهُ فيهِ إلّا أن يَجعَلَهُ في مِثلِهِ.