تفصیل: حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے اپنے فرزند جناب امام حسین علیہ السلام سے پوچھا بیٹا سرداری کیا ہوتی ہے؟ عرض کیا:! قوم و قبیلہ کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کرنا اور زیادتیوں کو برداشت کرنا،
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، مکمل طور پر صاحب شرف وہ ہوتا ہے جسے علم شرف عطا کرے اور صحیح معنی میں سردار وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالٰی کا تقوٰی اختیار کرے،
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، جس شخص کو گناہِ صغیرہ پر سزا مل چکی ہو وہ سرداری کا طمع نہ کرے۔ نیز کم تجربہ لیکن خود پسند انسان بھی رئیس بننے کا خیال دل سے نکال دے۔
الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): لا يَطمَعَنَّ... المُعاقِبُ علي الذَنبِ الصغيرِ في السُّؤدُدِ ، ولا القَليلُ التَّجرِبَةِ المُعجَبُ بِرَأيِهِ في رئاسَةٍ.
حوالہ:(الخصال ص ۴۳۴ حدیث ۲۰)
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، بیوقوف شخص سردار نہیں بن سکتا،
الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): لا يَسودُ سَفِيهٌ.