اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
شر (برائی)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، وہ خیر (بھلائی) خیر نہیں جس کے بعد دوزخ ہو، اور وہ شر (برائی) شر نہیں جس کے بعد بہشت ہو۔ جنت کے سامنے ہر نعمت حقیر اور دوزخ کے مقابلے میں ہر مصیبت راحت ہے۔
تفصیل: حضرت علیہ السلام نے فرمایا، اللہ تعالٰی نے ایسی ہدایت والی کتاب نازل فرمائی ہے جس میں اچھائی اور برائی کو کھول کر بیان کیا گیا ہے، پس بھلائی کا راستہ اختیار کرو تاکہ ہدایت پا سکو، اور برائی کی جانب سے رخ موڑ لو تاکہ سیدھی راہ پر چل سکو۔ْ
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، دو عادتیں ایسی ہیں جن سے بہتر کوئی چیز نہیں: ۱: اللہ تعالٰی پر ایمان اور ۲: بندگانِ خدا کو فائدہ پہنچانا، اسی طرح برائی کی دو عادتیں ایسی ہیں جن سے بدتر کوئی چیز نہیں، ۱: اللہ تعالٰی کے ساتھ شرک کرنا اور ۲: بندگانِ خدا کو نقصان پہنچانا۔
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا،اچھے کاموں کو بزدر انجام دینے کی کوشش کرو اور اپنے نفوس پر ان کے اپنانے میں سختی کرو کیونکہ برائی تو انسان کی فطرت میں شامل ہی ہے۔