Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

بچپن

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، بچپن کی شوخی اور منہ زوری بڑا ہو کر بچے کی عقل بڑھنے کا موجب بنتی ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): عَرامَةُ الصَّبيِّ في صِغَرِهِ زِيادَةٌ في عَقلِهِ في كِبَرِهِ.

حوالہ: (کنزالعمال ۳۰۷۴۷)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو شخص بچپن میں سعی و کوشش نہیں کرتا وہ بڑا ہوکر شرافت کے ساحل سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَن لم يُجهِدْ نَفسَهُ في صِغَرِهِ لَم يَنبُلْ في كِبَرِهِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۸۲۷۲)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو بچپن میں سوال کرتا ہے وہ بڑا ہو کر جواب دیتا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَن سَألَ في صِغَرِهِ أجابَ في كِبَرِهِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۸۲۷۳)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جو بچپن میں تعلیم حاصل نہیں کرتا وہ بڑا ہو کر ترقی نہیں کر سکتا،

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): مَن لَم يَتَعَلَّمْ في الصِّغَرِ لَم يَتَقَدَّمْ في الكِبَرِ.

حوالہ: (غررالحکم حدیث ۸۹۳۷)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، جاہل بچہ ہی ہوتا ہے خواہ وہ بوڑھا ہو اور عالم بزرگ ہی ہوتا ہے خواہ وہ جوان ہو۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الجاهِلُ صَغيرٌ وإن كانَ شَيخاً، والعالِمُ كَبيرٌ وإن كانَ حَدَثاً.

حوالہ: ( بحارالانوار جلد ۱ ص ۱۸۳ حدیث ۸۵ )

تفصیل: امام موسٰی کاظم علیہ السلام نے فرمایا، بچپن کی شرارتیں اور منھ زوری پسندیدہ ہوتی ہے کہ ایسا بچہ بڑا ہو کر بردبار بنتا ہے۔

الإمامُ الكاظمُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): تُستَحَبُّ عَرامَةُ الغُلامِ في صِغَرِهِ لِيَكُونَ حَليماً في كِبَرِهِ.

حوالہ: (من لا یحضر الفقیہ جلد ۳ ص ۴۹۳ حدیث ۴۷۴۸)