Columbus , US
21-01-2025 |22 Rajab 1446 AH

معرفت

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، علم دلیلِ اوّل اور معرفت انتہا ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): العِلمُ أوَّلُ دَليلٍ، والمَعرِفَةُ آخِرُ نِهايَةٍ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۸۱ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، جو شخص معرفت کے لحاظ سے افضل ہو وہی ایمان کے لحاظ سے افضل ہوتا ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): أفضَلُكُم إيماناً أفضَلُكُم مَعرِفَةً.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۵۲ ۔۔ بحارالانوار جلد ۳ ص ۱۴)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، معرفت دل کا نور ہے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): المَعرِفَةُ نورُ القَلبِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۸۱ ۔۔ غررالحکم)

تفصیل: امام حسین علیہ السلام نے فرمایا، علم معرفت کت لئے برآور ہوتا ہے۔

الإمامُ الحسينُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): دِراسَةُ العِلمِ لِقاحُ المَعرِفةِ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۸۵ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۸ ص ۱۲۸)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، اللہ تعالٰی صرف معرفت ہی کی بنا پر کوئی عمل قبول فرماتا ہے اور معرفت صرف عمل ہی کے ذریعے حاصل ہوتی ہے وہ اسے عمل کی طرف رہنمائی کرتی ہے جس کے پاس معرفت نہیں ہوتی اس کا کوئی عمل درست نہیں۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): لا يَقبَلُ اللّه‏ُ عَمَلاً إلّا بِمَعرِفَةٍ، ولا مَعرِفَةً إلّا بِعَمَلٍ ، فمَن عَرَفَ دَلَّتهُ المَعرِفَةُ عَلَي العَمَلِ ، ومَن لَم يَعمَلْ فلا مَعرِفَةَ لَهُ .

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۸۳ ۔۔ الکافی جلد ۱ ص ۴۴)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، بھوک حکمت کا نور ہے، سیر ہو کر کھانا اللہ سے دوری ہے، مسکینوں سے محبت اور ان کے نزدیک ہونا اللہ کا قرب ہے۔ سیر ہو کر نہ کھایا کرو ورنہ تمہارے دلوں سے معرفت کا نور بجھ جائے گا۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): نورُ الحِكمَةِ الجُوعُ، والتَّباعُدُ مِنَ اللّه‏ِ الشِّبَعُ ، والقُربَةُ إلَي اللّه‏ِ حُبُّ المَساكينِ والدُّنُوُّ مِنهُم ، لا تَشبَعوا فَيُطفَأَ نورُ المَعرِفةِ مِن قُلوبِكُم.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۶ ص ۱۹۲ ۔۔ بحارالانوار جلد ۷۰ ص ۷۱)