Columbus , US
21-12-2024 |20 Jumādá al-ākhirah 1446 AH

سُنت

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، سنت کا پیرواگر عملِ خیر کرے گا تو اس سے قبول ہوگا اور اگر اس کے ساتھ کچھ مخلوط کرے گا تو اسے معاف کر دیا جائے گا۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): صاحِبُ السُّنَّةِ إن عَمِلَ خَيراً قُبِلَ مِنهُ ، وإن خَلَطَ غُفِرَ لَهُ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۴ ص ۹۲۱ ۔۔ کنزالعمال حدیث ۹۱۱)

تفصیل: امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا، اللہ تعالٰی کے نزدیک افضل ترین عمل وہ ہے جو سنت کے مطابق بجا لایا جائے خواہ کم ہی ہو۔

الإمامُ زينُ العابدينَ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إنَّ أفضَلَ الأعمالِ عندَ اللّه‏ِ ما عُمِلَ بِالسُّنَّةِ وإن قَلَّ.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۴ ص ۹۱۹ ۔۔ الکافی جلد ۱ ص ۷۰)

تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، جو شخص کسی ایسے نیک کام کی بنیاد رکھ دیتا ہے جس پر اس کے (مرنے کے) بعد بھی عمل ہوتا ہے تو اس کے لیئے اپنا اجر بھی ہوگا اور ان لوگوں کے اجر جتنا بھی (جو وہ عمل کریں گے) اور ان کے اجر سے کچھ کم بھی نہیں ہوگا، اور اسی طرح جو شخص کسی ایسے برے کام کی بنیاد رکھ دیتا ہے جس ہر اس کے (مرنے کے) بعد بھی عمل ہوتا رہتا ہے تو اس کے لیئے اپنا وبال بھی ہوگا اور ان لوگوں کے وبال جتنا وبال بھی (جو وہ عمل کریں گے) اور ان کے وبال سے کچھ کم بھی نہیں ہوگا۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): مَن سَنَّ سُنَّةً حَسَنةً عُمِلَ بها مِن بَعدِهِ كانَ لَهُ أجرُهُ ومِثلُ اُجُورِهِم مِن غَيرِ أن يَنقُصَ مِن اُجُورِهم شيئا ، ومَن سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعُمِلَ بها بَعدَهُ كانَ علَيهِ وِزرُهُ ومِثلُ أوزارِهِم مِن غَيرِ أن يَنقُصَ مِن أوزارِهِم شيئاً.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۴ ص ۹۲۳ ۔۔ کنزالعمال حدیث ۴۳۰۷۷)

تفصیل: حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی اس دستاویز سے اقتباس جو آپؑ نے مالکِ اشتر کے نام تحریر فرمائی جب آپ نے انہیں مصر کا حاکم مقرر فرمایا، اس اچھی سنت کو ختم کرنا جس پر امت کے بزرگ چلتے رہے ہیں جس سے اتحاد و یکجہتی درعیت کی اصلاح ہوئی ہو۔ نیز ایسے طریقے کو ایجاد نہ کرنا جو پہلے طریقوں کو ضرر پہنچائے۔ اگر ایسا کیا تو نیک روش قائم کر جانے والے کو ثواب تو ملتا رہے گا مگر ان کو ختم کر دینے کا گناہ تمھاری گردن پر ہوگا۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ في كتابٍ لَهُ إلي الأشتَرِ لَمّا وَلاّهُ مِصرَ ـ: لا تَنقُضْ سُنَّةً صالِحَةً عَمِلَ بها صُدورُ هذهِ الاُمَّةِ ، واجتَمَعَت بها الاُلفَةُ ، وصَلَحَت علَيها الرَّعِيَّةُ ، ولا تُحدِثَنَّ سُنَّةً تُضِرُّ بِشَيءٍ مِن ماضِي تِلكَ السُّنَنِ، فيكونَ الأجرُ لِمَن سَنَّها ، والوِزرُ علَيكَ بما نَقَضتَ مِنها.

حوالہ: (میزان الحکمت جلد ۴ ص ۹۲۵ ۔۔ نہج البلاغی مکتوب ۵۳)