اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
عداوت
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، حضرت جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے کسی اور چیز کے بارے میں اس قدر تاکید سے بات نہیں کی جس قدر لوگوں کی باہمی عداوت کی بارے میں۔
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): ما عَهِدَ إلَيَّ جَبرَئيلُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) في شَيءٍ ما عَهِدَ إلَيَّ في مُعاداةِ الرِّجالِ.
حوالہ:(الکافی جلد ۲ ص ۲۰۲ حدیث ۱۱)
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، بت پرستی کے بعد مجھے جتنی شدت سے لوگوں سے جھگڑنے سے منع کیا گیا ہے اتنا کسی اور چیز سے نہیں،
رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): ما نُهِيتُ عن شَيءٍ بَعدَ عِبادَةِ الأوثانِ ما نُهِيتُ عَن مُلاحاةِ الرِّجالِ.
حوالہ:(تحف العقول حدیث ۴۲ )
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، لوگوں کی باہمی عداوت جہالت کی بنیاد ہے۔
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، انسان کا بد ترین دشمن اس کا غضہ اور اس کی خواہشات ہیں جو ان پر قابو پا لیتا ہے اس کا درجہ بلند ہو جاتا ہے اور وہ اپنے مقصود کو پا لیتا ہے۔