اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
رحم
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، رحم کرنے والوں پر قیامت کے دن خداوندِ رحمٰن مہربانی فرمائے گا، پس اہلِ زمین پر رحم کرو آسمان والا (خدائے مہربان) تم پر رحم فرمائے گا۔
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جہنم میں کوئی شٰخص پکارے گا : ائے رحم کرنے والے مہربان! مجھے آگ سے نجات دے۔۔ خداوند عزوجل فرشتہ کو حکم دے گا جو اسے آگ سے نکال کر اللہ تعالٰی کے حضور پیش کرے گا ۔ خداوند متعال اس سے پوچھے گا: کیا تو نے کسی چڑیا پر بھی رحم کیا تھا؟
رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): يُنادِي مُنادٍ في النارِ: يا حَنّانُ يا مَنّانُ نَجِّني مِنَ النارِ ، فَيَأْمُرُ اللّهُ مَلَكاً فَيُخرِجُهُ حتّي يَقِفَ بينَ يَدَيهِ ، فيقولُ اللّهُ عزّوجلّ: هل رَحِمتَ عُصفوراً.
حوالہ:(کنزالعمال حدیث ۵۹۹۲)
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، دوسروں پر رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا۔
تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، مجھے تعجب ہوتا ہے اس شخص پر جو اپنے اوپر والی ذات سے تو رحم و کرم کی امید رکھتا ہے لیکن اپنے سے نیچے والوں پر رحم نہیں کرتا۔
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، ایسے باعزّت انسان پر جو ذلیل ہوگیا، ایسے ثروت مند پر جو تنگ دست ہوگیا اور ایسے عالم پر جو جاہلوں کے دور میں ضائع ہوگیا رحم کھاؤ۔