Ashburn , US
28-03-2024 |19 Ramaḍān 1445 AH

حمام

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، بہترین مقام حمام ہے جس میں تو (جہنم کی) آگ کو یاد کرتا ہے اور حمام تیری میل کچیل کو دور کرتا یے۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : نِعْمَ البَيتُ الحَمّامُ ؛ تُذكَرُ فيهِ النّارُ، ويَذهَبُ بالدَّرَنِ.

حوالہ: (الفقیہ جلد ۱ ص ۱۱۵ حدیث ۲۳۷)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، تین چیزیں موٹا کرتی ہیں اور تین چیزیں دبلا کرتی ہیں۔ جو تیں چیزیں موٹا کرتی ہیں وہ یہ ہیں۔ ۱۔ بلاناغہ حمام جانا ۲۔ پاکیزہ خوشبو کا سونگھنا ۳۔ نرم لباس پہننا اور جو چیزیں دبلا کرتی ہیں وہ یہ ہیں : ۱۔ بلاناغہ انڈے کھانا ۲۔ بلاناغہ مچھلی کھانا ۳۔ ناپختہ پھل

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : ثَلاثةٌ يُسْمِنَّ وثَلاثةٌ يُهْزِلْنَ ، فأمّا الّتي يُسْمِنَّ : فإدْمانُ الحَمّامِ ، وشَمُّ الرائحَةِ الطَّيّبَةِ ، ولُبْسُ الثِّيابِ اللَّيّنَةِ ، وأمّا الّتي يُهْزِلْنَ : فإدْمانُ أكْلِ البَيضِ، والسَّمَكِ، والطَّلْعِ

حوالہ: الخصال ص ۱۵۵ حدیث ۱۹۴

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، تین چیزیں جسم کو تباہ کر دیتی ہیں بلکہ بسا اوقات اسے ہلاک کر دیتی ہیں: ۱۔ مرئیل جانور کا باسی گوشت کھانا ۲۔ پیٹ بھر کر حمام جانا ۳۔ بوڑی عورت سے شادی کرنا

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : ثَلاثٌ يَهْدِمْنَ البدَنَ ورُبّما قَتَلْنَ : أكْلُ القَديدِ الغابِّ ، ودُخولُ الحَمّامِ علي البِطْنَةِ ، ونِكاحُ العَجائزِ. 3الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : ثَلاثٌ يَهْدِمْنَ البدَنَ ورُبّما قَتَلْنَ : أكْلُ القَديدِ الغابِّ ، ودُخولُ الحَمّامِ علي البِطْنَةِ ، ونِكاحُ العَجائزِ.

حوالہ: بحارالانوار جلد ۷۶ ص۷۵ حدیث ۱۹

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، ایسے وقت حمام جانا جب شکم میں ایسی چیز موجود ہو جو شکم کی شدت کو کم کرے تو یہی چیز بدن کے لئے بہت مقوی ہے۔ بھرے پیٹ حمام میں کبھی نہ جاؤ۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لا تَدخُلِ الحَمّامَ إلّا وفي جَوفِكَ شَيءٌ يُطفِئُ عنكَ وهَجَ المَعِدَةِ ، وهُو أقْوي للبَدَنِ . ولا تَدخُلْهُ وأنتَ مُمْتَلئٌ مِن الطَّعامِ.

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۱ص ۱۲۵ حدیث۲۹۸)

تفصیل: امام موسٰی کاظم علیہ السلام نے فرمایا، ایک دن چھوڑ کر حمام جانے سے جسم کا گوشت زیادہ ہوتا ہے،اور روزانہ بلاناغہ حمام جانے سے گردوں کی چربی پگھل جاتی ہے۔

الإمامُ الكاظمُ عليه‏السلام : الحَمّامُ يَومٌ ويَومٌ لا يُكْثِرُ اللّحْمَ ، وإدْمانُهُ كلَّ يَومٍ يُذيبُ شَحْمَ الكُلْيتَينِ

حوالہ: (مکارم الاخلاق جلد ۱ ص ۱۲۶ حدیث ۳۰۳)