تفصیل: امام جعفرِ صادق علیہ السلام نے فرمایا، جو شخص لوگوں کو ایزارسانی سے اپنا ہاتھ روکے رکھتا ہے وہ لوگوں سے تو صرف ایک ہاتھ روکتا ہے جبکہ اس سے کئی ہاتھ رک جاتے ہیں۔
تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مؤمن کی طرف خوفناک نگاہوں سے دیکھے گا جس سے وہ ڈر جائے خداوندِ عالم اسے بھی اس دن ڈرائے گا جس دن اس کے سایہ کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہوگا۔
رسولُ اللّٰهِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) : مَن نَظَرَ إلي مؤمنٍ نظرةً يُخيفُهُ بها أخافَهُ اللّهُ تعالي يومَ لا ظِلَّ إلّا ظِلّهُ.
تفصیل: رسولِ خداﷺ نے فرمایا، ایک شخص کسی مؤمن کو غمگین کرنے کے بعد اسے تمام دنیا بھی عطا کردے پھر بھی اس کا کفارہ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس کا اسے کوئی اجر ملے گا،