Columbus , US
17-11-2024 |16 Jumādá al-ūlá 1446 AH

حسن و جمال

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اللہ جمیل ہے، جمال کو دوست رکھتا ہے۔ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اس کی نعمت کے آثار اس کے بندے سے نمایاں ہوں، جب کہ اللہ تعالٰی بد صورت بننے والے اور فقر و تنگدستی کا اظہار کرنے والے کو ناپسند فرماتا ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): إنّ اللّه‏َ تعالي جميلٌ يُحِبُّ الجَمالَ، ويُحِبُّ أنْ يَري أثَرَ نِعمَتِهِ علي عَبدِهِ، ويُبغِضُ البُؤْسَ والتَّباؤسَ.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۱۷۱۶۶)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اللہ تعالٰی کو اپنے بندے سے یہ بات بہت اچھی لگتی ہے کہ جب وہ اپنے بھایئوں کو ملنے کے لئے ان کی طرف جائے تو مکمل طور پر تیار ہو کر اور زینت کر کے جائے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): إنَّ اللّه‏َ يُحِبُّ مِن عَبدِهِ إذا خَرجَ إلي إخْوانِهِ أنْ يَتَهيّأَ لَهُم ويَتَجَمّلَ.

حوالہ: (مکارم الاخلاق جلد ۱ ص ۸۵ حدیث ۱)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، ہر شخص کو مونچھوں کے بال کٹوانا چاہیئے اور وہ بال بھی جو ناک کے اندر ہوتے ہیں ۔ ہر وقت اپنی دیکھ بھال کرتے رہو، کیونکہ یہ ایسی بات ہے جو حسن کو بڑھاتی ہے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): لِيَأخُذْ أحدُكُم مِن شارِبهِ والشَّعْرِ الّذي في أنْفِهِ، ولْيَتَعاهَدْ نَفْسَهُ، فإنَّ ذلك يَزيدُ في جمَالِهِ.

حوالہ: (قرب الاسناد ص ۶۷ حدیث ۱۲۵)

تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، لباس پہنو اور خوبصورتی اپناؤ کیونکہ اللہ بھی حسینوں کو دوست رکھتا ہے۔ لیکن یہ سب حلال ذریعہ سے ہونا چاہیئے۔

الإمامُ الصّادقُ (عَلَيهِ الّسَلامُ): البَسْ وتَجَمّلْ، فإنَّ اللّه‏َ جميلٌ‏يُحِبُّ الجَمالَ، وليَكُن مِن حَلالٍ .

حوالہ: (وسائل الشیعہ جلد ۳ص ۳۴۰ حدیث ۴)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، خوبصورت چہرے والوں سے اچھائی طلب کرو کیونکہ انکے افعال بھی حسین بننے کے لائق ہوتے ہیں۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): اطلُبوا الخيرَ عِند حِسانِ الوُجوهِ، فإنَّ فِعالَهُم أحري أن تكونَ حَسَناً.

حوالہ: (کنزالعمال حدیث ۵۱۷۰)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، خوبصورت بال خدا کی طرف سے پوشاک کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا ان کا احترام کرو۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): الشَّعرُ الحَسَنُ مِن كِسْوَةِ اللّه‏ِ فأكْرِموهُ .

حوالہ: (وسائل الشیعہ جلد ۱ص ۴۳۲ حدیث ۲)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، جو بال رکھے اسے چاہیے کہ وہ ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کرے ورنہ انہیں کٹوادے۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): مَنِ اتَّخذَ شَعراً فليُحْسِنْ وَلايَتَهُ، أو لِيَجُزَّهُ .

حوالہ: (وسائل الشیعہ جلد ۱ ص ۴۳۲)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، عقل سے بڑھ کر کوئی خوبصورتی ہیں

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): لا جَمالَ أحْسَنُ مِن العَقلِ .

حوالہ: (نہج السعادہ جلد ۱ص ۵۱)

تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، عافیت سے بڑھ کر کوئی لباس خوبصورت نہیں۔

رسولُ اللّٰهِ‏ِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): لا لِباسَ أجْمَلُ مِن العافِيَةِ .

حوالہ: (بحارالانوار جلد ۷۷ ص ۳۸۱ حدیث ۵)

تفصیل: حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا، عورت کی خوبصورتی اس کے چہرے میں ہے اور مرد کی خوبصورتی اس کی گفتگو میں۔

الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): إنَّ اللّه‏َ عزّوجلّ (جَعَلَ) صُورَةَ المَرأةِ في وَجهِها، وصُورةَ الرّجُلِ في مَنطِقهِ .

حوالہ: بحارالانوار جلد ۷۱ ص ۲۹۳ حدیث ۶۳

تفصیل: امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا، صورت ظاہری جمال ہے اور حسنِ عقل باطنی جمال ہے۔

الإمامُ العسكريُّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): حُسنُ الصُّورةِ جَمالٌ ظاهِرٌ، وحُسنُ العَقلِ جَمالٌ باطِنٌ.

حوالہ: (اعلام الدین حدیث ۳۱۳)