اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
حسن و جمال
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اللہ جمیل ہے، جمال کو دوست رکھتا ہے۔ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اس کی نعمت کے آثار اس کے بندے سے نمایاں ہوں، جب کہ اللہ تعالٰی بد صورت بننے والے اور فقر و تنگدستی کا اظہار کرنے والے کو ناپسند فرماتا ہے۔
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، اللہ تعالٰی کو اپنے بندے سے یہ بات بہت اچھی لگتی ہے کہ جب وہ اپنے بھایئوں کو ملنے کے لئے ان کی طرف جائے تو مکمل طور پر تیار ہو کر اور زینت کر کے جائے۔
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): إنَّ اللّهَ يُحِبُّ مِن عَبدِهِ إذا خَرجَ إلي إخْوانِهِ أنْ يَتَهيّأَ لَهُم ويَتَجَمّلَ.
حوالہ:(مکارم الاخلاق جلد ۱ ص ۸۵ حدیث ۱)
تفصیل: رسولِ خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا، ہر شخص کو مونچھوں کے بال کٹوانا چاہیئے اور وہ بال بھی جو ناک کے اندر ہوتے ہیں ۔ ہر وقت اپنی دیکھ بھال کرتے رہو، کیونکہ یہ ایسی بات ہے جو حسن کو بڑھاتی ہے۔
رسولُ اللّٰهِِ (صَلَّيَ اللّٰهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ): لِيَأخُذْ أحدُكُم مِن شارِبهِ والشَّعْرِ الّذي في أنْفِهِ، ولْيَتَعاهَدْ نَفْسَهُ، فإنَّ ذلك يَزيدُ في جمَالِهِ.
حوالہ:(قرب الاسناد ص ۶۷ حدیث ۱۲۵)
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، لباس پہنو اور خوبصورتی اپناؤ کیونکہ اللہ بھی حسینوں کو دوست رکھتا ہے۔ لیکن یہ سب حلال ذریعہ سے ہونا چاہیئے۔