اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ، یہ فارم مکمل کریں:
حریت (آزادی)
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، پانچ خصلتیں ایسی ہیں کہ اگر کسی میں ان میں سے ایک خصلت بھی نہ پائی جائے تو اس سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا، (۱) وفا، (۲) تدبیر، (۳) حیا (۴) حسنِ خلق اور جو سب کی جامع ہے وہ ہےآزادی۔
تفصیل: امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا، یقیناً آزاد شخص ہر حالت میں آزاد ہوتا ہے۔ اگر مصائبِ زمانہ اس پر نازل ہوں تو چاہیئے کہ اس پر صبر کرے، اگر مصیبتیں اس پر ٹوٹ پڑیں تو اسے توڑ نہ سکیں خواہ اسے قید و بند میں ڈال دیا جائے اور اس کی آسانیوں کو تنگیوں میں تبدیل کر دیا جائے جس طرح کہ حضرت یوسف صدیق دامن تھے ان کی آزادی پر ہرگز آنچ نہیں آنے پائی اگرچہ انہیں غلام بیایا گیا ان پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے اور قید کیا گیا۔