کسی آدمی کی سب سے بڑی خوبی اپنے دشمنوں سے نیک دلی کا برتاؤ ہے۔کسی آدمی کی سب سے بڑی خوبی اپنے دشمنوں سے نیک دلی کا برتاؤ ہے۔
اگر تجھ سے کسی سوال کا جواب نہ بن پڑے تو خاموش رہ ممکن ہے تیرے جواب کی ضرورت نہ ہو۔
عبادت کی جان عجز ہے جس طرح ہڈی میں گودے سے اعضاء مضبوط ہوتے ہیں اسی طرح عجز کے گودے سے عبادت میں جان پڑتی ہے۔
ان لوگوں سے ہوشیار رہو جو علماء کی تحریریں توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔
مجذوبیت کیفیت جہل نہیں علم ہے۔
جہاں تک ممکن ہو شک کو شبے سے بچو۔
شک و شبہات کو اپنے دل میں نہ لاؤ بلکہ اپنے دل کو شیشے کی طرح صاف وشفاف رکھو اس طرح کئی پریشانیوں سے بچ جاؤ گے۔
پڑوسی کے ساتھ احسان کرو مسلمان بن جاؤ گے۔
قسمت خدا پر راضی ہو جاؤ غنی بن جاؤ گے
حرام باتوں سے بچو، عابد بن جاؤ گے۔
میرے دشمن مجھے کیا نقصان پہنچا سکیں گے جب کہ میری جنت میرے دل میں ہے میرا قتل میری شہادت ہے، میری جلاوطنی میری سیاحت ہے میرا باغ میرا سینہ ہے اور میری قید میرے لیے گوشئہ تنہائی ہے۔
حق بات کہو، اپنے دشمن کو معاف کر دو لیکن خدا کے دشمن کو معاف نہ کرو۔
صداقت سے فائدہ اٹھاؤ صداقت ابدی فتح حاصل کرتی ہے۔
قیدی وہ ہے جسے خواہشات ہر طرف سے گھیر لیں۔