Columbus , US
02-01-2025 |3 Rajab 1446 AH

حضرت امام رازی رحمتہ اللہ علیہ

علم تمام اوصاف حمیدہ سے اعلی صفت ہے اور جہالت تمام صفات رذیلہ سے بدتر شے ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

رنج و الم کے ازالہ کا نام ہی لذت ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

اسرار عالیہ قرآن مجید کے الفاظ میں چھپے ہوتے ہیں اور جو شخص قرآن پاک پر نظر ڈالنے کے باوجود ان اسرار رموز سے غافل رہے وہ قرآن حکیم کو پانے میں یکسر ناکام ہے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جاہل وعالم کے درمیان اتنا ہی فرق ہے جتنا کہ مٹی اور سونے کے درمیان۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

بلا محنت شاقہ کے اسرار الہی حاصل نہیں ہوتے۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

ضدیں کبھی یکجا نہیں ہوتی، اس لیے ان کا اثر قبول کرنا بیکار ہے۔ عالم علوی و سفلی میں جس  قدر مخلوقات وحوادثات ہیں  وہ سب خدا کی وحدانیت کی دلیل ہیں۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

سعادت و راحت بغیر تکلیف و مصیبت کے حاصل نہیں ہوسکتی۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور

جب انسان مر جاتا ہے تو مخلوق سے اس کا تعلق منقطع ہو جاتا ہے لیکن دو جہوں سے اس عالم کی تخصیص ہو جاتی ہے۔ ایک تو اس کا نیک عمل جو دعا کا سبب ہو گا اور دوسرے اس کے اہل وعیال کے مصالح اور ادائے حقوق۔

حوالہ: اقوال زریں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب نجمہ منصور